فارسی چکوترہ
سندھی چکون
انگریزی Citron
یہ لیموں کی قسم کا ایک پھل ہوتا ہے اس کا چھلکا زرد اور مغز سرخ ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ چاشنی دار ہوتا ہے۔ اس کا مزاج سرد تر درجہ دوم ہوتا ہے اس کے حسب ذیل فوائد ہیں اور اس کی مقد ار خوراک دو دانے ہے۔
چکوترہ کے فوائد
(1) چکوترہ مقوی و مفرح قلب ہوتا ہے۔
(2) یہ مسکن صفرا ہے۔
(3) بھوک بڑھاتا ہے۔
(4) معدہ کو مضبوط کرتا ہے۔
(5)اس کا چھلکا چہرے پر ملنے سے رنگ نکھرتا ہے اور داغ دھبے او ر چھائیاں دور ہوتی ہیں۔
(6) یہ بلغمی مزاج والوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
(7) متلی اور قے کو دفع کرتا ہے۔
(8) سر درد کی صورت میں اس کا لیپ پیشانی پرکرنا مفید ہوتا ہے۔
(9) اس کا چھلکا پیٹ کے کیڑے نکالتا ہے اورا نہیں مارتا بھی ہے۔
(10) اس کی ترشی کھانسی کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتی۔ اس لئے کھانسی میں بھی کھایا جا سکتا ہے۔
(11) اس کے پھولوں کو سونگھنا دماغ کو طاقت دیتا ہے۔
(12) گرمی کے زکام میں بے حد مفید ہے۔
(13) پیاس اور تھکان کو دور کرتا ہے۔
(14) حیض کے زیادہ کھل کر آنے اور جریان میں اس کاچند روز استعمال انتہائی مفید ہے۔
(15) یہ سینہ صاف کرتا ہے اور مقوی دماغ ہوتا ہے۔
(16) اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے۔
(17)اس کا چھلکا غشی میں سونگھانا مفید ہوتا ہے۔
(18) یہ مقوی جگر اور ہاضم طعام ہوتا ہے۔
(19) اس کو کئی روز تک رکھا جا سکتا ہے، موسم گرما کے شروع کا پھل ہے۔
(20) اگر صبح نہار منہ چکوترہ کھایا جائے تو یقینا گیس کا خاتمہ کرتا ہے۔
(21)اس کے ایک پاﺅ رس میں ایک روٹی کے برابر غذائیت ہوتی ہے۔
(22) معدہ کے منہ پر بوجھ یا جلن ہو ، سینہ جلتا ہو، بھوک کم اور پیاس زیادہ لگے اور متلی ہونے لگے تو ایک پاﺅ چکوترہ کی پھانکیں نمک اور چینی لگا کر کھانے سے چند روز میں ہی ان بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔
(23) چکوترہ کی پھانکیں ایک پاﺅ ہمراہ ایک تولہ سبز دھنیا رگڑ کر پانی نکال کر پینے سے سر چکرانے ،ہونٹ کے خشک ہونے اور پیاس زیادہ اور بھوک کم لگنے کی بیماری دور ہوتی ہے۔
(24) جب دل کی دھڑکن تیز ہو جائے، پیاس اور بے چینی بڑھ جائے اور طبیعت اداس ہو تو ایسی صورت میں ایک تولہ گلاب کے پھول اور چھڑ چھڑیلا (انشنہ) چکوترے کے ڈیڑھ پاﺅ پانی میں رات کو بھگو دیں صبح کو دو جوش دے کر چھان کر آدھ سیر چینی ملا کر شربت بنا لیں یہ شربت تین تولہ پانی میں ملا کر صبح، دوپہر، شام استعمال کریں اور اس کے ساتھ ایک تولہ خمیرہ گاﺅ زبان سادہ کھانے سے چند روز میں ہی شفا ہوتی ہے۔
(25) چکوترہ کا پانی ایک پاﺅ تین ہفتے مسلسل روزانہ استعمال کرنا پتے کی پتھری کو گلاتا ہے اور پتے کو طاقت دیتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں