Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالی دنیا، کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال

ماہنامہ عبقری - جون 2008ء

اللہ الصمد کے کمالات و مشاہدات اللہ بے نیا ز ہے ۔ اللہ کی شا ن بے نیا زی، صفات صمدیت یعنی اللہ پر بھر و سے کی مظہر ہے ۔ جو شخص اللہ کو اس صفت سے پکا ر تا ہے وہ اس کا مظہر ہو جا تاہے۔ لہذا جو شخص اللہ کے مقرب بندوں میں شامل ہو نا چاہے وہ شیخ کامل کی اجا ز ت سے روزانہ کثرت سے پڑھنا شروع کر دے ۔ اگر کسی کا شیخ نہ ہو تو وہ اسے گیا رہ ہزار مر تبہ صبح اور گیارہ ہزار مر تبہ رات کو پڑھے اور سات سا ل تک یہ وظیفہ جا ری رکھے انشا ءاللہ اس عرصے کے دوران خدائی رحمتو ں سے ما لا مال ہو جائے گا۔ظاہر ی اور باطنی سچائی نصیب ہو گی بلکہ ولا یت کا مقام صدیقیت بھی اس اسمِ اعظم سے حاصل ہو تاہے ۔ ” اللّٰہ الصمد “ پڑھنے سے انسان مخلو قِ خدا سے بے نیا ز ہو جا تا ہے اور دین و دنیا حاصل ہو جا تے ہیں اس کے باطنی اسرار بے پنا ہ ہیں ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حضوری اس سے حاصل ہوتی ہے ۔ جنت ، دوزخ ، ارض وسما کی روحانی سیر اور مشا ہدا ت اس سے حاصل ہو تے ہیں ۔ حتی کہ یہی اسم، اللہ کے خاص بندو ں کو مقامِ وصل ، فنا اور بقا کی منا زل عبور کر وادیتا ہے ۔ ”اللّٰہ الصمد “ کے ورد سے عام لو گو ں کو بھی بے شمار فیوض و بر کا ت حاصل ہوتے ہیں ۔ جو شخص یہ چاہے کہ اس کے کا رو با ر میں خیر و بر کت اور رزق میں وسعت ہو تو وہ روزانہ ایک ہزار مر تبہ پڑھے، انشا ءاللہ دنیاوی دولت حاصل ہو گی اور کبھی خالی جیب نہ رہیگا ۔ اگر کوئی دنیا کے مکر و فریب اور دھندو ں میں مبتلا ہو اوراس سے چھٹکا را پا کر سکونِ قلب چاہتا ہو تو اسے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں سار ی رات ہی پڑھے ،عجیب فرحت اور سکون محسو س ہو گا (ان شاءاللہ )۔ ہر نماز کے بعد جو شخص 33 مرتبہ پڑھے وہ اجرِ عظیم پا ئے گا ۔ دنیا اس سے پیا ر کرنے لگے گی ۔ جو شخص تہجدکے وقت 500 مر تبہ پڑھے وہ دین و دنیا میں سکھ اور راحت پائے گا، پریشانیا ں اس سے دور رہیں گی اور اگر کوئی شخص ایک کروڑ مر تبہ پڑھ لے تو جو اللہ سے مانگے وہی پائے ۔ کشف کا حصول کیسے ہو؟ وَسِعَ رَبِّی کُلَّ شَی ئٍ عِلمًاo (سورة انعا م کی آ یت نمبر 81 ) تر جمہ : ” میرا پروردگار علم میں ہر شے کو سمائے ہوئے ہے“اس آیت کا سب سے بڑا فا ئدہ یہ ہے کہ جس شخص کو یہ شوق ہو کہ اس کوکشف یا اشارات کے ذریعے باطنی طور پر اللہ کا قرب حاصل ہو یعنی کہ وہ اللہ کے نیک بندو ں میں شامل ہو نا چاہے۔ اس کا مقصود صرف اللہ کی رضا ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ بلا نا غہ تین سال تک گیا رہ ہزار مر تبہ پڑھے، مدت ختم ہونے پر روحانی علم سے مالا مال ہو جائے گا ۔ با طنی اسرار اس پر کھلنے لگیں گے مگر اخلاص شرط ہے ۔ اگر کوئی شخص اسے روزانہ (1025 )ایک ہزار پچیس مر تبہ پڑھے تو اسے با طنی علم حاصل ہو گا جس سے وہ لو گو ں کے دلو ں پر حکومت کر ے گا ۔ عزت میں اضافہ ہو گا ۔ اگر کسی بچے کو سبق یا د نہ ہوتا ہو تو یہ آیت سا ت (7 )مر تبہ پڑھ کرپانی پر دم کریں اکتا لیس (41 )یوم تک پلا ئیں (روزانہ دم کریں )انشا ءاللہ وہ پڑھائی کی طر ف را غب ہو گا اور جلد ہی اسے سبق یا د ہو نا شروع ہو جائے گا ۔ یا بصیر کے کمالات و مشاہدات یَا بَصِیرُ : ”دیکھنے والا “ ا س نام کے اعداد ابجد 302 ہیں۔ اس اسم کا ورد کرنے والا شخص مشا ہدا ت الہٰی کا نظارہ کر تا ہے ۔ جو کوئی اسے اعداد ِابجد کے مطابق 302 مر تبہ روزانہ فجر کی سنتو ں اور فرض کے درمیا ن پڑھے تو تھوڑے ہی عرصے میں اس کے قلب میں نورانیت کا ظہور ہو گا ۔ جو شخص اس اسم کو زعفران و گلا ب سے لکھے اور دھو کر پئیے تو اس کی نگاہ میں روشنی اور قلب میں نور پیدا ہو جاتاہے ۔ اسی طر ح اگر کوئی شخص مطا لعے سے پہلے پانچ مر تبہ ”یَا بَصِیرُ“پڑھ لے گا کبھی بھی نظر کمزور نہ ہو گی ۔ اگر کوئی شخص اس اسم کو وقت اور جگہ کی پابند ی کے ساتھ چالیس روز تک 3510 مر تبہ پڑھے ۔ تو اس کے قلب و نظر میں نور پیدا ہو جا تاہے اگر ایسا شخص ڈاکٹر یا حکیم ہو تو مریض کے بدن کو ایکسرے کی طر ح مشا ہد ہ کر سکتا ہے ۔ ” یا بصیر “ کے لغوی معنی ” دور تک دیکھنے والی ذات کے ہیں “ سورة شوریٰ میں ہے کہ ” اللہ تعالیٰ ہر شے کو دیکھنے والا ہے“ ہم اللہ تعالے کی قدرت سمع و بصر کا ادرا ک نہیں کر سکتے ۔فی زمانہ لو گ ” اسم اعظم “ کی تلا ش میں ہیں ۔ ہر شخص اس کا متلا شی ہے کہ اس کے ہر مسئلے کا حل نکالنے کے لیے کوئی کنجی ہو جو اسے بھی کا میابی کا را ستہ دکھا دے ۔ مگر میرا نظریہ ہے کہ اگرہم اسلام کے اصو لو ں پر چلیں اور اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی اسم یا قرآن کی کوئی بھی آیت صدق دل سے پڑھیں تو میرے خیا ل میں ہر اسم اور ہر آیت ہی اسم اعظم کا درجہ رکھتی ہے ۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمارے دل نفاق سے پا ک ہو ں اوراخلاص کے ساتھ پڑھا جائے تو کبھی ناکا می نہ ہو گی ۔ (ان شا ءا للہ) آزما ئش شر ط ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 418 reviews.