Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مشکلات اور مصائب ختم کرنے کا خاص الخاص عمل

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

اس مرتبہ حج پر مجھے منیٰ میں ایک خاتون نے ہر مشکل کے حل کیلئے 786 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنے کیلئے بتایا۔ جب بھی مجھے کوئی مشکل یا مجھ پر مصیبت آتی ہے تو میں یہ عمل کرتی ہوں اللہ کے فضل سے مشکلیں ختم اور مصیبتیں ٹل جاتی ہیں

رزق میں برکت کیلئے مجرب عمل

(ایک بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
رزق میں ترقی اور برکت کے لیے یا کوئی کام جو بس سے باہر ہو اور کوئی وسیلہ نظر نہ آتا ہو یا کسی کام میں آسانی اور جلدی مطلوب ہو تو سورۂ مزمل ایک بیٹھک میں 41 مرتبہ 3 دن تک پڑھیں۔ انشاء اللہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔
کامیابی و کامرانی کیلئے
فجر کی نماز کے بعد سورۂ یٰسین‘ سورۂ مزمل اور سورۂ فجر پڑھیں۔ ظہر کی نماز کے بعدسورۂ فتح پڑھیں۔ عصر کی نماز کے بعد سورۂ بینا پڑھیں۔ مغرب کی نماز کے بعد سورۂ واقعہ پڑھیں۔ عشاء کی نماز کے بعد سورۂ سجدہ ‘ سورۂ ملک‘ سورۂ بقرہ اور آل عمران کا آخری رکوع پڑھیں۔انشاء اللہ ہر کام میں  کامیابی و کامرانی ہوگی۔

کامرانی دین کی دعا

(ام عائشہ‘ ایبٹ آباد)
میرےپیارے نانا جان نے ایک کتاب ’’صدا حادیث‘‘ مولانا محمد صادق سیالکوٹی کی‘ مجھے بچپن میں پڑھنے کیلئے دی تھی‘ میں صبح و شام کی دعائیں اس سے پڑھتی ہوں۔ درج ذیل دعا کو مسلسل پڑھنے سے اللہ تعالیٰ نے میرے نفس کو بالکل زیر کردیا ہے۔ہروقت لڑائی جھگڑا مجھ میں بہت زیادہ تھا‘ ہر بات پر بحث کرنا اوربرداشت نہ کرنا‘ ہروقت کچھ نہ کچھ معاملہ لگا رہتا تھا۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور اس دعا کے پڑھنے سے طبیعت بہت بدل گئی ہے۔ اول تو ضرورت ہی نہیں پڑتی کہ کسی جھگڑے یا بحث میں آؤں اگر خدانخواستہ کچھ ہوجائے تو فوراً ندامت ہوجاتی ہے۔ دوسرے بندے سے اورفوراً اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتی ہوں۔ اپنے بچوں کو اور دوسروں کو بھی پڑھنےکیلئے کہتی ہوں۔ اس رسالے کے ذریعے چاہتی ہوں کہ ہر عبقری کے قاری کے گھر میں یہ دعا پڑھی جائے تاکہ ہم سب اپنے نفس کی برائی سے محفوظ رہیں۔ یہ دعا خاص کر آج کل کے نفسا نفسی کے دور میں ہر شخص کو یاد کرنی چاہیے۔
دعا یہ ہے:۔اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ (ترمذی)

امراض قلب کیلئے مؤثر اور مجرب عمل

(کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑپور)
نماز فجر کی سنتوں کے بعد اور فرضوں سے پہلے 41 بار سورۂ فاتحہ ہر بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے ساتھ پڑھی جائے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف‘ اس کے بعد جو دعا مانگی جائے قبول ہوگی۔ ایسا چالیس روز تک متواتر کریں۔
سکون قلب اور قناعت کیلئے
دل میں سکون اور قناعت کیلئے اور تنگ دستی کا بوجھ ہلکا کرنے کیلئے اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف۔ سورۂ اخلاص کو اس طرح پڑھیں قل ھواللہ احد پڑھ کر دوسری آیت اللہ الصمد کو 500 مرتبہ پڑھے۔ پھر باقی سورۂ ختم کرے۔
امراض قلب کیلئے مؤثر اورمجرب عمل
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُہُمْ بِذِکْرِ اللہِ اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ ﴿الرعد28﴾
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ (بنی اسرائیل82)
ان دونوں آیات کو ہر نماز کے بعد جتنی بار آسانی سے ممکن ہو پڑھیں۔ انشاء اللہ دل کے ہر مرض کیلئے بہت لاجواب عمل ہے۔آزمایا اور مجرب عمل ہے۔

مشکلات اور مصائب ختم کرنے کاعمل

(یاسمین اختر‘ کراچی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ سے دو سال سے رابطے میں ہوں‘ آپ نے مجھے پڑھنے کیلئے ایک عمل دیا تھا وہ یہ ہے:۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ‘‘ اللہ کے فضل سے بہت فائدہ ہوا ہے‘ میرے گھر میں سب نے نماز پڑھنی شروع کردی ہے‘ گھر کا ماحول پرسکون ہوگیا ہے۔ میرے میاں جو کہ نماز کے قریب بھی نہیں جاتے تھے اب الحمدللہ پانچ وقت کے نمازی ہیں۔
محترم حکیم صاحب! اس مرتبہ حج پر مجھے منیٰ میں ایکخاتون نے ہر مشکل کے حل کیلئے 786 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنے کیلئے بتایا۔ جب بھی مجھے کوئی مشکل یا مجھ پر مصیبت آتی ہے تو میں یہ عمل کرتی ہوں اللہ کے فضل سے مشکلیں ختم اور مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔ بہت مرتبہ کا آزمایا ہوا تیربہدف عمل ہے۔قارئین کیلئے خاص تحفہ میری طرف سے۔

حج و عمرہ کے خواہش مند توجہ فرمائیں

(رفعت سلطانہ‘سرگودھا)
اگر کوئی شخص حج و عمرہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اور اس کاکام نہ بن رہا ہو تو وہ پارہ نمبر26 کی سورۂ فتح کی آیت نمبر27 لَقَدْ صَدَقَ اللہُ رَسُوْلَہُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللہُ اٰمِنِیْنَ ۙ مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَکُمْ وَ مُقَصِّرِیْنَ ۙ لَا تَخَافُوْنَ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِکَ فَتْحًا قَرِیْبًاکوکثرت سے پڑھا کرے انشاء اللہ غیب سے وسیلہ بن جائے گا‘ حج و عمرہ پر جانے کیلئے ہماری خاندان میں یہ آیت بہت ہی آزمودہ ہے۔
برکت والی تھیلی انمول خزانہ ہے
محترم حکیم صاحب! آپ کی دی ہوئی برکت والی تھیلی اور تھیلی والا ورد بہت زبردست ہیں‘ یہ ایک ایسا انمول خزانہ ہے جو کبھی بھی ختم نہیں ہوتا‘ اس تھیلی کی بہت ہی زیادہ برکات ہیں۔ میری عبقری قارئین سے درخواست ہے برکت والی تھیلی ضرور منگوائیں جو شخص بھی تھیلی منگوائے وہ ساتھ سورۂ کوثر صبح و شام 129 بار پڑھ کرتھیلی پر دم کرے اور ساتھ حکیم صاحب کو بھی دعاؤں میں ضرور یاد رکھے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 176 reviews.