Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میرا رمضان تسبیح خانہ میں کیسا گزرا؟

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

ان لوگوں کے تاثرات و مشاہدات جنہوں نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ تسبیح خانہ میں رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں سے لطف اندوز ہوئےاور بے شمار کی زندگیوں میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ آپ بھی پڑھیے....

آخری دم تسبیح خانہ میں نکلے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ سلامت رکھے اور تسبیح خانہ کا فیض تاقیامت جاری و ساری رہے۔
محترم حکیم صاحب! مجھے رمضان المبارک میں کچھ دن تسبیح خانہ میں رہنے کی سعادت نصیب ہوئی‘ ان دنوں کے کچھ مشاہدات میں آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہوں۔
پہلے تو میں تین دن کیلئے آیا تھا اور پھر واپس چلا گیا لیکن واپس جاکر مجھے کسی پل چین نہیں آرہا تھا‘ دل چاہتا تھا کہ واپس تسبیح خانہ چلا جاؤں‘ پچھلے چھ سال سے میرا معمول تھا میں اپنی کالونی کی مسجد میں اعتکاف کرتا تھا اور اس سال بھی ارادہ یہی تھا لیکن اس دفعہ دل چاہ رہا تھا کہ آخری عشرہ تسبیح خانہ میں گزاروں اس طرح آپ سے اجازت لے کر میں تسبیح خانہ میں آگیا۔ اگلے دن صبح آپ کا درس سن کر جب میں لیٹا تو میرے والد مرحوم( اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے) میرے خواب میں آئے وہ بڑے خوش نظر آرہے تھے اور ایک پھولوں کا ہار ان کے ہاتھ میں تھا وہ انہوں نے میرے گلے میں ڈالا‘ میرا ماتھا چوما اور مجھے مبارکباد دی۔ اس کے تھوڑی دیر کے بعد میری اہلیہ کی نانی اماں مرحومہ جو زندگی میں بھی مجھ سے بہت پیار کرتی تھیں میرے لیےمختلف قسم کے کھانے بنا کر لے آئیں یعنی میری دعوت کی‘ مجھے ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے میں کوئی بہت بڑی سعادت حاصل کرنے جارہا ہوں جیسے حج یا عمرہ کیلئے جارہا ہوں۔
اس کے علاوہ جو سب سے بڑی تبدیلی میں نے محسوس کی اپنے اندر وہ یہ تھی کہ ان دنوں تسبیح خانہ میں میں جب بھی سو کر اٹھتا یا سوتے سوتے کبھی آنکھ کھل جاتی تو میری زبان پر قرآن پاک کی کوئی نہ کوئی آیت ہوتی تھی جس سے میرے دل میں اتنا سرور آتا تھا کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا اور ایک بات جو اکثر آپ فرماتے ہیں کہ : ؎
موت کی آخری ہچکی کو ذرا غور سے سن
زندگی بھر کا خلاصہ اسی آواز میں ہے
آپ فرماتے ہیں کہ لاشعوری طور پر اچانک زبان پر جو الفاظ آتے ہیں ان پر توجہ کیاکریں تو حضرت صاحب میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوگئی ہے کہ اللہ تعالیٰ جب مجھے اس دنیا سے اٹھائے تو میں اسی طرح تسبیح خانہ میں مقیم ہوں اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کا نام میری زبان پر ہو۔
حضرت صاحب! میں آپ سے بھی گزارش کروں گا کہ میرے لیے آپ بھی دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ میری خواہش پوری فرمائے۔ آخری وقت میں کلمہ نصیب ہوجائے اور میں تسبیح خانہ میں مقیم ہوں اور اپنے مرشد کامل کے سامنے ہوں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے اچھا موقع اور ہو ہی نہیں سکتا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے اہل و عیال کو سلامت رکھے اور تسبیح خانہ کا فیض قیامت تک جاری رہے۔ (سید محمد طارق نعیم شاہ‘ ملتان)
ہر مسئلے کا حل رمضان کے دروس میں ملا
محترم قارئین! میری شدید دلی خواہش تھی کہ یہ رمضان حضرت حکیم صاحب کے گزاراجائے مگر بدقسمتی سے 10 رمضان سے لے کر 21 رمضان تک میرا ایم سی ایس کے فائنل سمسٹر کا امتحان چلتا رہا‘ امتحان کے ختم ہونے کے اگلے دن ہی صبح کو لاہور چل پڑا۔
تسبیح خانہ میں مجھے صرف دو یا تین دن ہی میں حضرت حکیم صاحب کے دروس سے اتنا زیادہ فائدہ ہوا کہ میرا دل حضرت حکیم صاحب اور تسبیح خانہ کو دعائیں دینے لگا۔ برسوں پہلے سے کچھ مسائل میں پھنسا ہوا تھا اور میں نے اس کے حل کیلئے دنیا جہاں کی رنگ برنگی کتب کا مطالعہ بھی کیا لیکن کچھ نہ ہوسکا۔ حکیم صاحب نے اپنے دروس میں نہ صرف یہ سمجھایا کہ ان مسئلوں کی وجوہات کیا ہیں بلکہ انتہائی باریک بینی سے واقعات کی روشنی میں اس کا حل بھی تجویز کردیا جس پر الحمدللہ پورے دھیان سے عمل کررہا ہوں۔
آخر میں ایک خواب کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ میں نے کئی جگہ پڑھا اور سنا تھا کہ سچا اور درد دل رکھنے والا مرشد غائبانہ اپنے مریدوں کے احوال پر نظر رکھتا ہے تاکہ وہ گمراہی سے بچ سکیں۔ اس کا مشاہدہ مجھے تسبیح خانہ میں ہوا۔
27 ویں شب کومکمل شب جاگنے اور صبح کے درس کے بعد سونے کا موقع ملا تو تھکاوٹ کافی تھی‘ ظہر تک آنکھ نہ کھل سکی‘ نماز ظہر کی جماعت سے صرف دو یا تین منٹ پہلے میں نے خواب دیکھا کہ میں مسجد میں لیٹا ہوں اور کچھ لوگ سنتیں پڑھ رہے ہیں۔ اتنے میں حضرت حکیم صاحب اپنےچھوٹے بیٹے کے ساتھ وہاں سےگزرتے ہیں اور کچھ خفگی کی نظر سے ذرا رک کر مجھے دیکھتے ہیں اور پھر چل پڑتے ہیں۔ اس خواب کے دو یا تین منٹ بعد باجماعت نماز کیلئے اقامت کی آواز آئی تو میری آنکھ کھلی۔ کچھ لوگ سنتیں پڑھ رہے تھے اور کچھ جماعت کیلئے صف بنارہے تھے۔ میں نے شدید ندامت محسوس کی اور فوراً وضو کرنے چل پڑا۔ ایک بھائی نے میری پریشانی دیکھ کر کہا ہم بعد میں اپنی جماعت کروالیں گے تو میں نے ان سے کہا کہ بہتر یہی کہ آپ دوسری جماعت نہ کروائیں اور میں وضو کرکے چوتھی رکعت میں جماعت کے ساتھ شامل ہوگیا۔ اس کے علاوہ خاص طور پر انتظامیہ کا رویہ انتہائی اعلیٰ تھا‘ اللہ کریم حضرت حکیم صاحب ‘ ان کی فیملی اور تسبیح خانہ کی خاص حفاظت فرمائے اور ہر آفت و شر سے محفوظ رکھے اور اپنی ہزاروں رحمتیں نازل کرے اور یہ سلسلہ ایسے ہی تاقیامت چلتا رہے اور لوگوں کو فیض ملتا رہے۔آمین۔ (محمد معاذ صدیق‘ ڈجکوٹ)
تسبیح خانہ میں آنے ۭسے اللہ نے کامیاب کردیا
15 فروری کو حضرت سے ملاقات ہوئی‘ میرا ایک مسئلہ تھا‘ ایف آئی آر درج ہوچکی تھی اور میں 27 جنوری کے بعد سے مطلوب تھا‘ حضرت کو حال سنایا‘ آپ نے حم لاینصرون پڑھنے کو کہا‘ تعداد کے متعلق پوچھا تو فرمایا تین، چار، پانچ، چھ لاکھ جتنا ہوسکے پڑھ کے مجھے دو۔ میں تمہارے ساتھ ہوں‘ اللہ پاک آسانی فرمائیں گے اور اکیس درس بلاناغہ سننے کا کہا۔ اللہ کے فضل سے درس پورے کیے‘ اسی دوران بی اے کے پیپر دئیے ایک دن اکیڈمی گیا تھا اس کے بعد مفروری کی وجہ سے نہ جاسکا۔ لیکن پیپرز پورے دئیے۔ پیپر شام میں ہوتے تھے‘ مطالبہ پاکستان اور پنجابی کے پیپرز سے پہلے جمعرات تھی اور درس کے بعد ان مضامین کی کتابیں خریدیں اور ایک ہی رات پڑھ کر پیپر دیا‘ پھر جاب مل گئی اللہ کے فضل سے مسئلے بھی حل ہوگئے‘ نہ ضمانت لی اور نہ ایک پیسہ رشوت دی‘ اللہ کا احسان ہوا ایف آئی آر بھی خارج ہوگئی۔ جاب نہیں ملتی تھی درس سےو اپس جاتے ہوئے غالباً انیس درس کو فون آیا کہ آپ صبح آجائیں پھر نو جولائی کوحضرت سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو آپ نے فرمایا رمضان میرے ساتھ گزارو۔ جاب سے چھٹی نہیں مل سکتی تھی‘ آپ نے فرمایا جاب چھوڑ دو۔
رمضان میں تسبیح خانہ آگیا‘ رزلٹ آیا اوراللہ پاک نے کامیاب کیا۔ مجھے افسوس ہے کہ میں تسبیح خانہ میں رمضان ایسے نہ گزار سکا جیسا گزارنے کا حق تھا لیکن پھر بھی اللہ پاک نے اتنا نوازا کہ خوش ہوں اوردل کو سکون ہے۔سوچتا ہوں اگر تسبیح خانہ میں دلجمعی سے عبادت کرتا تو اللہ پاک اورکیا کیا نوازتا پر یہ بھی بہت زیادہ ہے۔ (ابوذر توفیق)
تسبیح خانہ نے گناہوں سے توبہ کروادی
محترم حضرت صاحب السلام علیکم! رمضان سے کچھ دن پہلے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہواآپ نے مجھے وظیفہ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھنے کو دیا۔ پانچ لاکھ پڑھنے کو فرمایا جو کہ میں 28 دنوں میں تقریباً دو لاکھ 2 ہزار پڑھ چکا ہوں اور اس گناہ سے بچ گیا ہوں جو میں کئی سال کے بعد کرنے جارہا تھا‘ کسی غیبی طاقت نے مجھے اس گناہ سے روکا اور سیدھا آپ کے پاس بھیج دیا‘ آپ سے چلتے چلتے اتفاقاً بات ہوگئی اور آپ نے مجھے سب کچھ بتا دیا اور دل اور روح کو صاف کرنے کیلئے رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے کا کہا۔ رمضان میں فرض اور تراویح کا اہتمام شروع کیا اور ذکر کی کثرت شروع کردی اور وہ اعمال کیے جو تسبیح خانہ میں ہورہے تھے‘ محترم حکیم صاحب! جب میں تسبیح خانہ میں رہا تومجھے لگا کہ میں کسی نئی دنیا میں آگیا ہوں‘ لگتا تھا ایک خواب دیکھ رہا ہوں‘ سب مسافر لگ رہے تھے۔ آپ کے صبح و شام کے درس میں ہر بات پرایسا لگتا تھا کہ آپ کا سارا درس مجھے مخاطب کرکے ہورہا ہے‘ بہت سکون‘ ایسا سکون جو کبھی نہ ملا ہو‘ وہ آپ فرماتے ہیں نا کہ کیفیات کے الفاظ نہیں ہوتے۔ بس اتنا کہوں گا کہ تسبیح خانہ نے مجھ سے بہت بڑے بڑے گناہ کبیرہ چھڑوادئیے ہیں میں نے سچی توبہ کرلی ہے۔ مجھے یہ رمضان ساری زندگی نہیں بھولے گا۔ (عدیل بابر‘ منڈی بہاؤالدین)
تسبیح خانہ میں کیسے آنا ہوا؟
ہمارے ایک عزیز ہیں ‘وہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ عبقری رسالہ میرے ہاتھ لگا‘ پڑھا کچھ سمجھ میں آیا‘ کچھ روز تو میں نہیں گیا‘ انہوں نے درس کے بارے میں بتایا وہ کہنے لگے ایک جمعرات میںنے حضرت صاحب کا درس سنا۔ جب اس عزیز نےعبقری رسالے اور آپ کے بارے میں چند باتیں بتائیں تو مجھے آپ سے ملنے کا اشتیاق ہوا جب میں یہ شوق لے کرعبقری دفتر حاضرہوا شرف ملاقات کیلئے ٹائم مانگا تو ٹائم ملنے پر پتا چلا کہ حضرت سے تین ماہ سے پہلے ملاقات نہیں  ہوسکتی‘ میں کچھ مایوس ہوا۔ میں نے وہاں سے ٹائم لیا اور چلا گیا اور مقررہ وقت پر حاضر ہوا ٹوکن لیا اور بیٹھ گیا۔ جوں جوں ٹائم قریب آتا گیا میرا اشتیاق بڑھتا گیا کہ حضرت صاحب سے کب ملاقات ہوگی؟ کب زیارت ہوگی اور درس کی سعادت حاصل ہو۔ جس دن میرا ملاقات کا ٹائم تھا اسی دن اتفاق سے جمعرات تھی۔ آخر کار شرف ملاقات حاصل ہوئی میں نے اپنی روداد خط کے ذریعے آپ تک پہنچائیں‘ آپ نے نبض دیکھی‘ دوائی تجویز کی۔ دواخانے سے دوا لے کر چلنے لگا تو دل نے کہا کہ نہیں حضرت صاحب کا درس سن کر ہی چلتے ہیں۔ آپ کا درس سنا‘ دل کو سکون حاصل ہوا۔
تسبیح خانے سے کیا حاصل ہوا؟:آج تک میں کبھی کسی مجلس میں نہیں بیٹھا ہوں اگر بیٹھا ہوں تو کچھ دیر کیلئے‘ زیادہ دیر بیٹھنے سے دل کو کچھ الجھن سی ہونے لگتی تھی‘ اٹھ جانے کو دل چاہتا تھا‘ سکون نہیں ملتا تھا۔ آپ کا درس سنا‘ سننے کے دوران دل کی بے چینی ختم ہوئی درس سنتا ہی چلا گیا۔ روحانیت ہی محسوس ہوئی۔ نیک اور اللہ کے برگزیدہ بندوں کی مجلس میں بیٹھنا سنت ہے۔
حضرت صاحب نے مجھے فرمایا کہ رمضان المبارک تسبیح خانہ میں گزاریں میں آپ کا ساتھ دوں گا۔ آپ کی شفقت نے کام دکھایا آپ کی نظرالتفات نے وہ کام کیا کہ میں زندگی میں پہلی دفعہ آپ کے زیرسایہ تسبیح خانہ میں حاضر ہوا اور میں آپ کے بتائے ہوئے اصولوں اور ذکر و اذکار میں مشغول ہوگیا۔ سکون ملا‘ بے چینی ختم ہوگئی۔ وہ پہلی سی بے چینی نہیں ہوتی‘ مجھے اتنا شوق تھا کہ جلدی سے شام ہو‘ تراویح ختم ہو اور تراویح کے بعد آپ کی زیارت ہو اور درس سے مستفیض ہوں۔ شب و روز آپ کی زیارت سے مستفیض ہوتا رہا۔ درس میں ہمیشہ آپ کے سامنے بیٹھتا تھا۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘ آپ نے مجھے اور میرے بچوں کو وہ عنایت فرمادیا جو لوگوں کو برسوں نہیں ملتا۔ یہ آپ کی محبت اور نظر کرم ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہی مجھے کنارے لگائیں گے۔
تسبیح خانہ میں لوگوں کا آنا؟: پہلے تو مجھے پتہ نہیں تھا لیکن میں مکمل رمضان میں دیکھ رہا تھا کہ لوگوں کا صبح و شام تسبیح خانہ میں تانتا بندھا ہوا ہے۔ لوگ جوق در جوق کھچے چلے آرہے ہیں کیوں؟ میں نے محسوس کیا کہ کچھ تو ہے کہ لوگ دنیا کے ہر کونے سے کھینچے چلے آرہے ہیں‘ لوگ وہیں جاتے ہیں جہاں سے کچھ ملتا ہے اور مل رہا ہے۔
تسبیح خانہ سے کیا سبق ملا؟: تسبیح خانہ آنے پر یہ محسوس ہوا کہ اللہ سے لگاؤ اور پیارے نبی کریم ﷺ سے عشق حاصل کرنا ہو تو تسبیح خانہ کا رجوع کریں‘ شب و روز ذکر و اذکار‘ نماز‘ نوافل کی پابندی کا اہتمام گھر پر نہیں ہوپاتا۔ یہاں منبع فیض ہے‘ روحانیت ہی روحانیت ہے۔ اگر آدمی یہاں یعنی تسبیح خانہ کے ماحول میں رہ کر اپنی عاقبت سنوارے گا اس سے خوش قسمت کوئی انسان نہیں‘ میں یہ کہوں گا کہ اس آدمی نے بہت کھو کر بھی یہاں آکر بہت کچھ پالیا۔
لنگرخانہ: لنگر خانہ آپ اپنی بولتی تصویر ہے جو ہر کسی کو نظر آرہی ہے‘ ماشاء اللہ سینکڑوں آدمی صبح و شام کھاپی رہے ہیں‘ میں نے دیکھا کہ کھانے میں برکت ہی برکت‘ جتنے آدمی ہوں کبھی کھانا ختم نہیں ہوتا۔ تقسیم لنگر کی کیا ہی بات ہے‘ کتنے سلیقے اور نظم و ضبط کے ساتھ چل رہا ہے کہ حیرانگی ہوئی ہے۔ بڑی بڑی جگہوں اور خانقاہوں پر میں گیا ہوں ایسے انتظامات میرے سامنے نہیں آئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ کینہ پروروں اور حاسدوں کے حسد سے اللہ سدا بچائے۔ اللہ تعالیٰ اس تسبیح خانے کو سدا آباد رکھے۔ دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اس تسبیح خانہ کی آواز دنیا کے کونے کونے تک گونجے اور لوگ جوق درجوق تسبیح خانے کی طرف کھنچے چلے آئیں۔ (سید ارشاد علی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 169 reviews.