Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کا پیدائشی دوست

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

اس جہان نے مجھے حیران کردیا: چونکہ میں یہ وظیفہ پڑھ رہا تھا وہاں کے ایک فرد نے مجھے پکڑا اور پکڑ کر جھنجھوڑا۔۔۔۔! کیا پڑھ رہے ہو؟ یہ تو ہمارا وظیفہ ہے‘ میں نے کہا ہمارا بھی تو یہی ہے۔ اس نے کہا تم کون ہو؟ میں نے کہا ہم انسان ہیں‘ ہم زمین پر رہنے والے ہیں۔ کہنےلگے وہ کہاں ہوتے ہیں؟ میں نے پوچھا یہ کون سا عالم ہے؟ تو وہ خاموش ہوگیا اور اس نے خود محمدالرسول اللہ پڑھنا شروع کردیا۔ اس کے پڑھنے کا انداز اتنا والہانہ اور عاشقانہ تھا کہ میری عقل حیران رہ گئی اور میں سوچنے لگا کہ اس کی زبان میں کیسی انوکھی تاثیر ہے۔ کہنے لگا کہ ہمارے عالم میں گناہ‘ بدکاریاں اور سیاہ کاریاں نہیں ہیں اور ہر طرف سچ ہی سچ اور نیکی ہی نیکی ہے‘ اس کی وجہ یہمحمدالرسول اللہ ہے ہم سب محمدالرسول اللہ پڑھتے ہیں اور ہمیں محمدالرسول اللہ ہی کا سبق ملا ہے۔ یہی پڑھتے ہیں غذا ملتی ہے‘ یہی پڑھتے ہیں ہمیں دوا ملتی ہے‘ یہی پڑھتے ہیں ہمیں شفا ملتی ہے اور بھی انوکھی باتیں وہ بتارہے تھے میں آپ کو کیا بتاؤں؟میں ان کی حیرت انگیز گفتگو سن رہا تھا اور وہ محمدالرسول اللہ کے مجھے مسلسل فائدے بتائے جارہے تھے اور میں حیرت سے ان کا منہ تک رہا تھا۔ واقعی کائنات کا یہ راز جو مجھ پر پہلی دفعہ کھلا کلمے کی کائنات‘ کلمے کا وزن اور کلمہ کی ترقی اورساری کائنات میں محیط ہونا اس کی کچھ نہ کچھ خبر تو تھی لیکن صرف محمدالرسول اللہ کے کمالات۔۔۔ اس کے بارے میں بہت کم میرے ذہن میں معلومات تھیں۔
محمد الرسول اللہ کے 178 سالہ تجربات: میں ان تابعی جن سے اجازت لے کر ایک دوسرے حلقے میں پہنچا وہاںجاکر میں نے یہی باتیں ان سے شیئر کیں‘ وہاں بیٹھے ایک بوڑھے جن نے پوچھا کہ آپ کو یہ بات فلاں جن نے بتائی ہے میں نے کہاں ہاں! (سامنے اشارہ کرکے کہ وہ فلاں جگہ بیٹھے تھے اور انہوں نے بتائی ہے۔) میں نے ان سے پوچھا آپ کو ان کے نام کی کیسے خبر ہے؟ کہنے لگے: آج سے 178 سال پہلے میری ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس وقت انہوں نے مجھے یہ ورد بتایا تھا‘ میں اس دن سے لے کر اب تک اس ورد کو کررہا ہوں اور واقعی جو فائدے انہوں نے آپ کو بتائے یہ بہت تھوڑے بتائے ہیں۔ ان کے پاس وقت بہت تھوڑا تھا اور جلدی میں وہ بتا کر چلے گئے اور جو فائدے میں آپ کو بتاؤں گا وہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔میں نے اپنا پہلو بدلا اور خوشی کے انداز میں ان سے عرض کیا کہ آپ ضرور بتائیں‘ مجھے خوشی ہوگی تو کہنے لگے پہلے میں آپ کو اس وظیفے کا ایک انوکھا واقعہ سناتا ہوں۔انوکھا اور حیران کن واقعہ:میں حج کیلئے مکہ مکرمہ حاضر ہوا‘ جتنی رقم میں لے کر گیا تھا وہ بہت ساری تو ختم ہوگئی جو تھوڑی تھی نامعلوم گم ہوگئی یاکسی نے چرا لی۔ میں بہت پریشان ہوا کہ یاالٰہی! میں کیا کروں؟ اور تو مجھے کچھ نہ سوجھی میں نے یہی پڑھنا شروع کردیا اور مسلسل پڑھتا رہا‘ پڑھتا رہا‘ پڑھتا رہا۔۔۔ میں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں پڑھ لیتا تھا بعض اوقات کبھی زیادہ کبھی تھوڑا مگرپڑھتا رہا ۔پڑھتے پڑھتے پڑھتے۔۔۔ آخر کار ہوا یہ کہ میں مکہ مکرمہ میں جبل ہندی کی طرف جارہا تھا وہاں ایک فقیر کھڑا صدا لگا رہا تھا‘ اس کی مشکل کو دیکھ کر میرے دل میں خیال پیدا ہوا اے کاش! میں اس کی مدد کرسکتا!بس اتنا خیال پیدا ہوا کہ فقیرنے سر اوپر اٹھا کر مجھے کہا :اے مجبور جن! میں تیری مجبوری جانتا ہوں‘ ادھر آ۔۔۔ میں تیری مجبوری کا حل بتاتا ہوں۔ میں حیران ہوا کہ میں نے تو یہ ابھی تصور دل ہی میں کہا تھا‘ اس کے کانوں تک میری آواز کیسے پہنچ گئی؟ پھر اس نے اگلا جواب بھی دے دیا: کہنے لگا تو جو مسلسل محمدالرسول اللہ پڑھ رہا ہے‘ یہی میرا بھی ورد ہے اور میں پیشہ ور بھکاری نہیں ہوں‘ میں یہاں رجال الغیب میں سے ہوں اور میرے ذمے مکہ مکرمہ کی خدمت یعنی حکمرانی ہے اور میں دن رات بس یہی خدمت کرتا رہتا ہوں۔
وظیفے کی برکت سے میری مشکل حل ہوگئی: یہ بھیک مانگنا تو اپنے اس منصب کو چھپانے کیلئے ہے تاکہ لوگ مجھے حقارت کی نظر سے دیکھیں‘ تو نے جتنی تعداد میں یہ وظیفہ پڑھا ہے مجھے غیب سے حکم ملا ہے میں تیری مدد کروں اور میں تیرا ساتھ دوں۔ میں تیرے راستے میں اس لیے کھڑا تھا مجھے غیبی اشارہ ملا تھا کہ آج وہ اسی راستے سے گزرے گا اب میرے ساتھ بیٹھ پہلے میں تجھے کھانا کھلاؤں پھر میں تجھے کچھ مال دوں جس سے تیری ضرورت پوری ہوجائے۔ الغرض میں ان کے پاس بیٹھ گیا۔ انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا قریب ہی ایک کمرے میں لے گئے‘ بہت اچھے کھانے میرے سامنے پیش کیے‘ میں کئی دن کا بھوکا تھا‘ جی بھر کر کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد انہوں نے مجھے ایک تھیلی دی جس میں بہت زیادہ رقم تھی‘ میں حیران ہوگیا کہ شیخ اتنی رقم تو میری ضرورت سے زیادہ ہے‘ فرمایا نہیں آپ کی ضرورت ہے آپ اس کو بغیر انکار کیے چپکے سے لے جائیں۔ میں نے ان کے حکم میں عافیت سمجھی ان کا نام پوچھا تو انہوں نے اپنا نام بتانے سے گریز کیا۔ بس کہا مجھے اللہ جل شانہٗ کا بندہ یعنی عبداللہ کہیں اور یاد رکھ اس وظیفے کو نہیں چھوڑنا۔اللہ جل شانہٗ کے ہاں
بلند مقام‘ مگر کیسے؟ اس وظیفے کو پڑھتے پڑھتے انسان اس مقام تک پہنچ جاتا ہے کہ اللہ جل شانہٗ کے ہاں اس کا انتخاب بعض اوقات قطب کیلئے‘ بعض اوقات ابدال کیلئے‘ بعض اوقات ولی کیلئے اور اعلیٰ سے اعلیٰ روحانی منصب کیلئے اس کا انتخاب ہوجاتا ہے۔ پھر وہ درویش کہنے لگے دیکھو خیال کرنا اس وظیفے کی بے قدری نہ کرنا اور کبھی بھی اس وظیفے کو بے یقینی سے نہ پڑھنا ‘ہاں جس نے بھی اس وظیفے کو بے یقینی سے پڑھا اس کو فائدہ کبھی نہ ہوا بلکہ خطرہ یہ ہے کہ اس کا نقصان نہ ہوجائے۔ میں خود ایک ادنیٰ سا آدمی ہوں‘ میں نے اس وظیفے کو تین کروڑ پڑھا‘ اللہ جل شانہٗ نے مجھے اس منصب کیلئے منتخب کرلیا اب بھی دن رات میرا یہی وظیفہ ہے‘ نامعلو م میں نے مزید کتنے کروڑوں پڑھ لیے بس اللہ جل شانہٗ نے میرے ساتھ بہت کریمی فرمائی اور مجھے بہت زیادہ عطا فرمایا۔رزق‘ عزت‘ شان و شوکت: فرمانے لگےاس وظیفے میں رزق ہے‘ عزت ہے‘ وقار ہے‘ شان و شوکت ہے‘ سربلندی ہے‘ روحانی بھیدوں سے پردہ ہٹنا ہے‘ کائنات کے نظام میں جھانکنا اور کائنات کے نظام سے استفادہ کرنا ہے‘ اس وظیفے کو پڑھتے رہنا اور اس وظیفے کو بہت زیادہ دل کی گہرائیوں سے اپنے دل میں بساتے رہنا۔
کائنات کب ختم کردی جائے گی؟کیونکہ اسم محمدﷺ کائنات کی روح ہے‘ اسم محمدﷺ کائنات کی جان ہے اور محمدﷺ ہی وہ لفظ ہے جس کے ذریعے کائنات بچی ہوئی ہے جب نام محمدﷺ‘ کام محمدﷺ‘ ترتیب محمدﷺ‘ اتباع محمدﷺ اور نظام محمدﷺ جتنا باقی بچا ہوا ہے‘ یہ ختم ہوجائے گا تو اس وقت ساری کائنات ختم کردی جائیگی۔
لہٰذا اپنی زندگی کو اس وظیفے کے ساتھ رواں دواں رکھنا۔ وہ جن کہنے لگے میں 178 سال سے مسلسل یہ وظیفہ پڑھ رہا ہوں اب تک میں نے بے شمار لوگوں کو یہ وظیفہ بتایا جو مجھ پر اس وظیفے کی کائنات کھلی ہے جو مجھ پر اس وظیفے کے بھید کھلے ہیں وہ میں آپ کو بتانہیں سکتا۔ ہاں! چند فائدے اس کے ضرور بتاؤں گا۔تنگی رزق کا آسان ترین حل: پہلے جب میں یہ وظیفہ نہیں پڑھتا تھا میرے رزق میں تنگی تھی‘ ہم جن ہیں چاہیں تو انسانوں کی چوریاں کرلیں لیکن میں نے ابھی تک کبھی کسی انسان کی چوری نہیں کی‘ میں گھریلو طور پر کاروباری طور پر بہت پریشان رہتا تھا اورروزبروز میری پریشانی بڑھتی چلی جاتی تھی جب سے میں نے یہ وظیفہ شروع کیا میری پریشانی ختم ہوگئی‘ رزق بے بہا ملا‘ ہر وقت روزگار کے اندر برکت اور خوشیاں نصیب ہوئیں‘ روزگار میں اللہ جل شانہٗ نے میرے ساتھ بہت کرم ا ور فضل کے معاملے کیے اور میں رزق میں آخر کار اتنا ترقی کرگیا کہ میں لوگوں کو بانٹنا شروع کرچکا ہوں اور بانٹتے ہوئے بھی میرا رزق ختم نہیں ہورہا۔بیٹوں کے خواہشمند ضرور توجہ کریں!اس وظیفے کا ایک اور فائدہ جو مجھے بھی ملا اور بے شمار لوگوںکو ملا وہ یہ ہے کہ جن کے ہاں بیٹے نہ ہوتے ہوں یا اولاد نہ ہوتی ہو‘ میں نے جب بھی انہیں یہ وظیفہ دیا‘ نہایت حیرت انگیز رزلٹ ملے۔ خود میرا اپنا بیٹا نہیں تھا‘ صرف بیٹیاں تھیں۔ میری چاہت تھی مجھے بیٹا ملے۔ جب سے میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا اللہ نے مجھے بیٹوں پر بیٹے دئیے۔ میں نے انسان اور جن جس جس کو بھی بتایا اللہ پاک نےانہیں بیٹوں والی نعمت عطا کی اور مجھے حیرت انگیز طور پر اللہ پاک نے اس کی برکات عطا کیں۔ ایسے بے اولاد لوگ جن کی اولاد نہیں تھی انہوں نے جب اس وظیفے کو لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں پڑھا ‘ان کو اولاد ملی اور خاص طورپر بیٹا ملا۔ کہنے لگے کہ مجھے ایک بزرگ نے ایک بات کہی جو میرے دل پرجاکر لگی۔حاملہ خواتین کیلئے لاجواب آسان عمل:فرمانے لگے: جو حاملہ خواتین ہر نماز کے بعد اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہے یااللہ مجھے بیٹا دے میں اس کا نام محمد رکھوں گی جس کو یقین ہوتا ہے اللہ جل شانہٗ ضرور بیٹا دیتے ہیں۔ ہر نماز کے بعد درج بالا عمل کرے۔یعنی دن میں پانچ دفعہ کہنے سے انشاء اللہ اس کو ضرور بیٹا ملتا ہے اور جو روزانہ اس کو ہزاروں کی تعداد میں پڑھے گا اس کے ساتھ اللہ کا کیا معاملہ ہوگا اور اس کے ساتھ اللہ کی کیا محبتیں اور کیا رحمتیں متوجہ ہوں گی۔ چالیس سال کے بے اولادوں کو اولاد ملی:بہرحال میں نے اس کے پڑھنے والے کو کبھی بھی بے اولاد نہیں دیکھا‘ چالیس چالیس سال کے بے اولادوں کو اولاد کی دولت سے اللہ جل شانہٗ نے نوازااور ایسی اولاد کی برکتیں اور دولتیں اس کو عطا کیں کہ خود وہ حیران‘ سننے والے حیران‘ دیکھنے والے حیران کہ اس خشک اور سوکھی لکڑی سےا ولادکیسے ہوسکتی ہے؟ محمدالرسول اللہ اسم اعظم ہے: محمد الرسول اللہ ورد ہے‘ وظیفہ ہے‘ اسم ہے‘ اسم اعظم ہے‘ برکت ہے‘ نشان ہے‘ راستہ ہے‘ نشانی ہے‘ عزت ہے‘ الفت ہے‘ رفعت ہے‘ بلندی ہے کمال ہے‘ وجود ہے‘ عروج ہے‘ ساری کائنات پر محیط ہے‘ ساری کائنات کی روح ہے‘ ساری کائنات کی جان ہے اور ساری کائنات کی بقا ہے جو اتنی زیادہ برکتیں اور رحمتیں رکھنے والی چیز ہے تو اس کی عظمتیں اور کمال ہم جتنا بھی بیان کریں اتنا کم ہے۔سدا کامیابی‘ برکتیں‘ کمال اور عروج: اس پرانے جن نے اپنے ایک 178 سالہ تجربات میں سے جو تجربات بتائے وہ یہ بتائے کہ اس وظیفے نے آج تک مجھے کبھی مایوس نہیں کیا‘ میں نے جس مقصد کیلئے پڑھا ہاں دیر اور جلدی ہوسکتی ہے لیکن مجھے وہ مقصد اورمراد ضرور ملی اور کبھی مجھے اس وظیفے نے ناکام نہیں ہونے دیا۔ سدا کامیابی ‘ برکتیں ‘کمال اور عروج ملا۔ اللہ جل شانہٗ نے اس وظیفے کی برکت سے میرے ساتھ وہ محبتیں اور شفقتیں کیں جو میں سوچ نہیں سکتا۔
زیارت رسولﷺ و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین:کہنے لگے: مجھے بے شمار دفعہ زیارت رسول ﷺ نصیب ہوئی اور اس وظیفے کے پڑھنے والے کو بڑی زیارت کے بعد پھر اور زیارتیں ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ صحابہ کرام‘ اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ‘ اولیاء کرام‘ صالحین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی ۔حضرت خضر علیہ السلام ہر مشکل کا حل بتاتے ہیں: خاص طور پر اس وظیفہ پڑھنے والے کو حضرت خضر علیہ السلام بہت زیادہ پسند فرماتے ہیں‘ اس سے محبت کرتے ہیں‘ ہر مشکل میں اس کاساتھ دیتے ہیں‘ ہر مشکل میں اس کو تدبیر بتاتے ہیں‘ ہر پریشانی میں اس کو حل بتاتے ہیں اگر وہ کسی مشکل میں الجھ گیا ہوتو اس کی زندگی میں بہتری کا مشورہ بتاتے ہیں اگر کہیں وہ غلط راہوں کو اختیار کرچکا ہو جہاں اس کو نقصان ہوسکتا ہو وہیں جاکر اس کیلئے ترقیاں کامیابیاں اور سیدھی راہوں کی تدبیریں کرتے ہیں۔اے کاش! لوگ اس وظیفے کی قدر دانی کریں:میری زندگی میں اس وظیفے کے بہت کمالات کھلے ہیں وہ جن ایک ٹھنڈا سانس لیکر کہنے لگا: اے کاش! لوگ اس وظیفے کی قدردانی کریں کیونکہ آج تک جس نےبھی اس وظیفے کی قدردانی کی ہے وہ شخص ہمیشہ بامراد ہوا ہے اور ہمیشہ اس نے دل کی مراد پائی ہے۔ہمیشہ کامیابی کا راز:بوڑھے جن نے مزید اپنے تجربات بتاتے ہوئے یہ کہا کہ جب بھی میں نے اس وظیفے کو یقین کے ساتھ توجہ کے ساتھ اور دھیان کے ساتھ پڑھا ہے مجھے اللہ پاک نے اس وظیفے کے بہت کمالات دئیے ہیں اور میں کبھی ناکام نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ کامیاب ہوا ہوں‘ بس میں نے ہمیشہ اس کو کامل طاقت سے پڑھا‘ توجہ سے پڑھا اور ہرحال میں پڑھا بلکہ یہ تو وہ وظیفہ ہے جس کیلئے وضو بھی شرط نہیں اور پاکی بھی شرط نہیں‘ ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں ہاں اگر باوضو اور پاکی میں پڑھیں تو اس کے کمالات بہت ہی زیادہ اور بہت ہی زیادہ ہوتے ہیں۔بے اولاد جن کی اولاد کیسے ملی؟کہنے لگے : ہمارا ایک جن تھا وہ دنیا جہان کے انسانوں اور جنوں کے پاس ہر عامل اورمعالج سے تھک ہار کر اولاد کی مراد آخر کار نہ پاسکا۔ مجھے پتا چلا تو ایک شادی کی تقریب میں میری اس سے ملاقات ہوئی ‘میں نے اس سے کہا آپ مایوس اور پریشان نہ ہوں میں آپ کو ایک لفظ بتاتا ہوں وہ یہ لفظ ہے کہ آپ جب صبح اٹھیں تو ایک دفعہ کلمہ پڑھیں اور پھر سارا دن محمدالرسول اللہ مسلسل دہرائیں حتیٰ کہ سوتے وقت تک۔ دوسرے دن اٹھیں پھر یہی عمل شروع کردیں اور سارے دن میں اس کو ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں پڑھنا ہے۔ بس آپ بھی پڑھیں اور آپ کی بیوی بھی پڑھے اور آپ کے گھر کے اورآپ کے مخلص افراد ہیں وہ بھی پڑھیں۔ میری اس تاکید کے بعد بہت عرصہ وہ مجھے نا ملے لیکن جب ملے تو کہنے لگے مجھے اس کلمے سے بہت فائدہ پہنچا‘ اللہ جل شانہٗ نے مجھے دو بیٹےاور ایک بیٹی دی‘ میرے ساتھ ایسی کریمی ہوئی کہ ابھی بھی اولاد کے آثار ہیں اور مزید اولاد اللہ جل شانہٗ دے رہا ہے۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 167 reviews.