Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عاشورہ کا دن اور اہم واقعات

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو اللہ تعالیٰ نے فرعون کے ظلم و استبداد سے نجات دلائی

یوم عاشورہ بڑا ہی مہتمم بالشان اور عظمت کا حامل ہے‘ تاریخ کے عظیم واقعات اس سے جڑے ہوئے ہیں‘ چنانچہ مورخین نے لکھا ہے کہ:۔ یوم عاشورہ کے دن ہی حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی۔ اسی دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہوکر کوہ جودی پر لنگر انداز ہوئی۔ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ’’خلیل اللہ‘ ‘ بنایا اور ان پر آگ گلزار بنی۔ اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو اللہ تعالیٰ نے فرعون کے ظلم و استبداد سے نجات دلائی۔ اسی دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت ملی۔ اسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کو سخت بیماری سےشفاء ہوئی۔ اسی دن حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے نکالے گئے۔ اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کی ملاقات ایک طویل عرصے کے بعد حضرت یعقوب علیہ السلام سے ہوئی۔ اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن یہودیوں کے شر سے نجات دلا کر آسمان پر اٹھائے گئے۔ بعض علمائے کرام نے مذکورہ بالا اہم واقعات کے علاوہ کچھ اور واقعات بھی بیان کیے جو یوم عاشورہ سے متعلق ہیں مثلا: اسی دن اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین‘ قلم‘ حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا۔ اسی دن قیامت قائم ہوگی‘ اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل ہوئی۔ اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔ اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کو قیدخانہ سے رہائی نصیب ہوئی اور مصر کی حکومت ملی۔ اسی دن دنیا میں پہلی باران رحمت (رحمت کی بارش ہوئی) اسی دن حضور اکرم ﷺ نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمایا۔ اسی دن ابولو لومجوسی کے ہاتھوں سے مصلیٰ رسول اللہ ﷺ پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے زخمی ہوکر جام شہادت نوش فرمایا۔ اسی دن کوفی فریب کاروں نے نواسہ رسول ﷺ اور جگر گوشہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو شہید کیا ۔ اسی دن قریش خانہ کعبہ پر نیاغلاف ڈالتے تھے۔ اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول ہوئی اور ان کے اوپر سے عذاب ٹلا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 160 reviews.