Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ كا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

تمام مشکلات کا حل

خواب: ہمارا ایک جاننے والا ایک بڑی کتاب لے کر آتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ قرآن پاک ہے مگر کان میں آواز آتی ہے کہ یہ بہشتی زیور ہے۔ اتنے میں کتاب کے ورق اِدھر اُدھر ہوجاتے ہیں اور ایک صفحے پر ہم تینوں بہنوں کی تصویریں ٹی وی اسکرین کی طرح ہلتی جلتی نظر آتی ہیں۔ (حقیقت میں ہم تین بہنیں ہیں)۔ دوسرا خواب: دیکھا کہ ہمارے کمرے میں الماری پر ایک انڈا پڑا ہوا ہے جب وہ انڈا میں نے اٹھایا تو اس میں اندر حرکت ہورہی تھی۔ جب میں نے زور سے اس کو انگلی لگائی تو چوزے کی چونچ باہر نکل آئی۔ پھر دیکھا کہ سفید مرغی کھڑی ہے۔ انڈا اس کے نیچے رکھا تو انڈا ٹوٹ گیا۔ اس میں سے بہت خوبصورت اور صحت منہ چوزا نکل آیا۔(نورین اختر‘ چنیوٹ)
تعبیر: آپ کے خواب میں اس بات کا اشارہ ہے کہ اگر نیک اعمال کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کا عزم کرلیا تو انشاء اللہ آپ کی تمام مشکل حاجات اللہ پاک کے کرم سے آسانی اور بہتر طریقے سے پوری ہوتی رہیں گی۔ اسی طرح بقیہ بہنوں کیلئے بھی یہی پیغام اس خواب میںموجود ہے۔

بابرکت زندگی

خواب: یہ خواب میری ماموں زاد ’’س‘‘ نے میرے حوالے سے دیکھا ہے کہ وہ لوگ ہمارے گاؤں میں ہیں۔ ایک آدمی فوت ہوگیا ہے اور وہ اس کے جنازے میں شریک ہیں اور اس کو قبرستان لے کر جارہے ہیں۔ جنازے میں عورتیں بھی شامل ہیں۔ اچانک اس آدمی کی لاش میری لاش میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ جب وہ لوگ مجھ کوقبر میں اتارتے ہیں تو میرے چہرے پر بہت نور بکھر جاتا ہے۔ ’’س‘‘ بہت روتی ہے‘ میرے گال چھوتی ہے تو اس کو میرے گال بہت نرم لگتے ہیں۔ میری بہن نے بھی ایسا ہی خواب دیکھا کہ مجھ کو قبر کے اوپر لٹایا گیا ہے اور میری وہی ماموں زاد ’’س‘‘ میرے ساتھ قبر پر ہی سوجاتی ہے۔ (ش۔ا، لاہور)
تعبیر: آپ کی ماموں زاد کے خواب کے مطابق انشاء اللہ آپ کی عمر میںبرکت ہوگی اور گناہوں سے توبہ کی توفیق اور نیک اعمال میں رغبت ہوگی۔ آپ حسب توفیق صدقہ خیرات دیتی رہا کریں۔

میری مراد پوری ہوگئی

خواب: میں نے اپنی شادی کیلئے استخارہ کیا تو میں نے دیکھا کہ میرا کزن (ع) جو مجھے پسند کرتا ہے‘ ہمارے گھر بیٹھا ہوا ہے اور دسترخوان بچھا ہوا ہے۔ میری بڑی بہن اس سے کہتی ہے کہ کھانا شروع کرو اور چاول اس کے آگے کر دیتی ہے (پھر میری کزن نے میرے لیے استخارہ کیا) تو اس نے دیکھا کہ میرے اسی کزن (ع) نے مٹھائی کا بڑا سا ٹوکرا اٹھایا ہوا ہے اور اُسے کھول کر کہتا ہے کہ میری مراد پوری ہوئی۔ (رابعہ‘ ساہیوال)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق جو استخارہ آپ نے کیا ہے اس میں اس بات کا اشارہ ہے کہ اگر اس جگہ آپ کی شادی طے پاجائے تو ازدواجی زندگی انشاء اللہ بہت اچھی گزرنے کی امید ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد 21 بار یَاجَامِعُ یَابَدِیْعُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔

باپردہ کزن

خواب: میری ایک کزن جو پردے کی بہت پابند ہے اور مجھ سے بھی پردہ کرتی ہے میں جب بھی اس کو خواب میں دیکھتا ہوں تو وہ میرے سامنے بے پردہ ہوتی ہے۔ میں نے رات کو دیکھا ہے کہ وہ نماز پڑھ رہی ہے اور میں اس کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہوں۔ نماز پڑھنے سے پہلے اس نے مجھے نماز کیلئے کہا۔ حقیقت میں وہ نماز کی پابند ہے جبکہ میں نماز کی پابندی کی کوشش کرتا ہوں۔ جب سے اس نے پردہ کرنا شروع کیا ہے تب سے لے کر اب تک جب بھی میں خواب دیکھتا ہوں تو وہ میرے سامنے بغیر پردے کے سامنے آتی ہے۔ میری عمر 19 اور اس کی 21 سال ہے۔ (محمد سلیم‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب میں اس بات کا اشارہ ہے کہ جس طرح آپ کی کزن کو دین پر چلنے کی توفیق نصیب ہوئی آپ کو بھی انشاء اللہ دین پر چلنا آسان ہوجائے گا۔ آپ کسی متبع سنت و شریعت اللہ والے بزرگ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم فرمالیں تو بہتر ہوگا۔

شادی کا استخارہ

خواب: میں ایک لڑکے سے پیار کرتی ہوں‘ اس سے شادی کے بارے میں استخارہ کیا تھا۔ اس رات کوئی خواب نظر نہیں آیا۔ اس کی اگلی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مٹی پر بیٹھی ہوں‘ مٹی کالی ہوتی ہے لیکن ایک لڑکی سفید رنگ کی مٹی پھینکتی ہے۔ میرے سارے جسم پر کامن پن ہوتی ہیں۔ صرف اپنے منہ پر ہاتھوں اور پیروں پر وہ کامن پن دیکھ سکتی ہوں۔ میرے سیدھے ہاتھ کے پیچھے کامن پن اوپر ہوتی ہیں۔ لیکن الٹے ہاتھ کی کامن پن اندر کو دھنس جاتی ہیں۔ جب ایک آدمی سیدھے ہاتھ سے کامن پن نکالتا ہے تو مجھے درد محسوس ہوتا ہے لیکن وہ آدمی کہتا ہے کہ آکو پنکچر کا عمل ہے۔ اس سے تمہاری ساری بیماری دور ہوجائے گی۔ ویسے کافی عرصہ سے میری امی میری شادی کے بارے میں سخت پریشان ہیں۔ (ح۔راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق جس جگہ آپ شادی کرنا چاہتی ہیں۔ بہتر ہوگا کہ یہاں کے لیے اپنا ارادہ ترک کردیں کیونکہ آگے بڑے کٹھن حالات پیش آسکتے ہیں۔

دوسری شادی کامیاب

خواب: آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ خواب میں ہاتھوں کی پشت پر (سیدھی طرف نہیں) مہندی دیکھنا کیسا ہے؟ کیونکہ جب میری منگنی ہوئی تھی تو اس سے پہلے میں نے اپنے ہاتھوں کی پشت پر مہندی لگی دیکھی تھی اور حقیقت میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ پھر میری شادی ہوگئی مگر شادی کے 8 سال بعد شوہر نے یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ یہ میری ماں کی پسند تھی میری نہیں۔ حالانکہ ہمارے دو بچے ہیں۔ اب میں نے پھر دوبارہ خواب میں اپنے ہاتھوں کی پشت پر مہندی لگی دیکھی ہے لیکن الٹے کی نسبت سیدھے ہاتھ کا ڈیزائن نہایت خوبصورت اور نفیس ہے۔ مہندی خشک ہونے کے بعد کہیں کہیں سے اُتر گئی ہے اوروہاں گہرا نارنجی رنگ آیا ہے۔اس خواب کی وجہ سے میں بڑی پریشان ہوں کیا میری دوسری شادی بھی ویسی ہی ہوگی جیسی پہلی ۔۔۔؟ (مسکان‘ شیخوپورہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی انشاء اللہ دوسری شادی بہت کامیاب گزرے گی اور شوہر کی طرف سے بہت محبت اور خوشیاں نصیب ہوں گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 153 reviews.