بادل کا دل بھر آتا ہے تو وہ برسات کی صورت میں رو دیتا ہے‘ پہاڑ جب غموں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا تو آتش فشاں کے روپ میں اپنا زہراگل دیتا ہے‘ پھول غموں کی دھوپ میں مرجھا جاتا ہے‘ دنیا میں ہر جاندار چیز اپنے اندر کے دکھ نکال باہر کرتی ہے مگر انسان کتنا بے بس ہے ۔۔۔ وہ بادل نہیں کہ بر س پڑے‘ وہ پہاڑ نہیں کہ پھٹ جائے‘ پھول نہیں کہ مرجھا جائے‘ انسان کے دکھ اس کے وجود کو گھن کی طرح کھاجاتے ہیں جس طرح لکڑی کو دیمک چاٹ جاتی ہے اور برسوں کے اس عمل کے بعد انسان ان تمام چیزوں کو شکست دے کر امر ہوجاتا ہے۔ (سمعیہ کلثوم‘ چھنی ریحان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں