Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

باتھ روم میں موجود آسیب نے ہوش اڑا دئیے

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

خوشی و غمی میں وہ کھیلنا شروع کردیتی ہیں اور اکثر ہمیں گھرمیں کوئی چلتا ہوا نظر آتا ہے‘ ہمارے گھر سے بہت گندی بدبو آتی ہے‘ حتیٰ کہ ہم صفائی بھی بہت کرتے ہیں لیکن یہ بو جاتی نہیں‘ باہر سے آنے والے بھی یہی کہتے ہیں کہ آپ کے گھر بہت گندی بدبو آتی ہے۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میری چھوٹی بہن جس کا نام نسرین ہے‘ کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ وہ واش روم سے نکلی اور بے ہوش ہوکر گرگئی ہم نے اسے اٹھایا تو ہوش آنے کے بعد کہنے لگی کہ میرے سینے میں بائیں طرف درد ہے اور پھر اپنے ہوش کھودیتی اور جب ہوش آتا تو کہتی کہ مجھے دادا ابو اور ماموںلینے آئے ہیں ‘ ان دونوں کی وفات ہوچکی ہے ۔ ہم اپنی بہن کو ہارٹ سپیشلسٹ کے پاس لے گئے اور چار گھنٹے ایمرجنسی میں رکھا انہوں نے ای سی جی بھی کی‘ اس کی تمام رپورٹس ٹھیک تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے گھر لے جائیں یہ جان بوجھ کر ایسا کررہی ہے۔ انہوں نے اسے نیند کے ہائی ڈوز انجکشن بھی دئیے لیکن اسے نیند نہیںآتی تھی اور اگر سوجاتی تو سوتے میں کبھی روتی اور کبھی ہنستی تھی۔ دوسرے دن میں نے صبح اپنے چاچو کو فون کیا اور وہ آئے تو انہوں نے کہا کہ اسے ’’آسیب‘‘ ہے اور دم کرنا شروع کردیا۔ اچانک دم کے دوران میری بہن عجیب وغریب آواز میں بولنا شروع ہوگئی ۔ چاچو نے اس سے کہا تم جو کوئی بھی ہو دفع ہوجاؤ‘ کہنے لگی چلی جاؤں گی پہلے تم مجھے یٰسین سناؤ‘ چاچو نے یٰسین پڑھنا شروع کردی اور پھر کہنے لگی کہ میرے بابا جی آئے ہیں سامنے والی کرسی خالی کردو‘ چاچو وہاں سے اٹھ گئے‘ پھر کہنے لگی بابا جی گلاب کا پھول اور تسبیح مانگ رہے ہیں ہم نے تسبیح دے دی اور گلاب کے پھول کیلئے معذرت کرلی وہ کہنے لگی بابا جی کہتے ہیں مجھے گلاب کا پھول ہی چاہیے‘ جلدی کرو‘ میں نے نماز ظہر ادا کرنی ہے۔ پھر ہم نے گلاب کا پھول لاکردیا‘ پھر کہنے لگی باباجی کہتے ہیں سب سے مل لو اور معافی مانگ لو تم نے نہیں بچنا‘ اس نے ہم سب سے معافی مانگی اور پھر کہنے لگی کہ باباجی کہتے ہیں کہ آپ کا واش روم ٹھیک نہیں‘چاچو نے کہا ہم جگہ تبدیل کردیتے ہیں‘ بابا جی نے کہا نہیں ہم نے وہاں سے کیل نکال دیا ہے۔ پھر بولی کہ سب سلام کرو بابا جی جارہے ہیں‘ اسے وہ عورت بھی نظر آئی جس سے ہم نے گھر خریدا تھا وہ سامنے درخت کے سائے میں بیٹھی ہوئی تھی۔
اس کے بعد میری بہن کی حالت سنبھلنا شروع ہوگئی اور اس نے بتایا کہ بابا جی نے بتایا کہ آپ کے باتھ روم میں جادو کیا گیا تھا اور باتھ میں جانے کی دعا کے پڑھنےکا خاص طور پر بتایا۔
محترم حکیم صاحب! میری دادی جان ہیں ان کے ساتھ بھی کوئی مسئلہ ہے۔ خوشی و غمی میں وہ کھیلنا شروع کردیتی ہیں اور اکثر ہمیں گھرمیں کوئی چلتا ہوا نظر آتا ہے‘ ہمارے گھر سے بہت گندی بدبو آتی ہے‘ حتیٰ کہ ہم صفائی بھی بہت کرتے ہیں لیکن یہ بو جاتی نہیں‘ باہر سے آنے والے بھی یہی کہتے ہیں کہ آپ کے گھر بہت گندی بدبو آتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 145 reviews.