Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2008ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دےوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جس کا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھےجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علےحدہ ڈالیں۔ ) معصوم اور ڈرپوک (ارم خان ۔۔۔ لا ہو ر) بی ایس سی کی طا لبہ ہو ں ، مجھے اپنی کم مائیگی کا احساس رہتا ہے ۔ کا لج میں کسی سے با ت کر تی ہو ں تو الفا ظ بخو بی منہ سے نہیں نکلتے۔ کا لج کی لڑکیو ں کو دیکھ کر یو ں لگتا ہے جیسے مجھ میں کوئی خو بی نہیں اور سار ی لڑکیاں مجھ سے بہتر اور اچھی ہیں۔ اپنے اوپر اعتما د ختم ہو تا جا رہا ہے ۔ لو گ مجھے معصوم اور ڈ ر پو ک کہتے ہیں ۔ میرا دل پڑھائی سے ہٹتا جا رہا ہے کبھی یوں لگتا ہے کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور والدین کی محبت میرے اندر سے کم ہوتی جا رہی ہے ۔ ان تمام با تو ں نے میری زندگی کو تلخ بنا دیا ہے۔ جو ا ب: آپ کے اندر کم مائیگی کا احساس درست نہیں ہے یعنی اس کی حقیقت، خیا ل کے علا وہ کچھ نہیں ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے ایک سو ایک بار یا اللّٰہ یا کریم پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرکے ہا تھ چہرے پر پھیر لیا کریں ۔ کم از کم چا ر ماہ تک یہ عمل کریں۔ استقامت (جمشید ۔۔۔ ہر ی پور ) ہما رے گھر والے جس کام کو کرتے ہیں ، اس میں نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، نتیجے میں قرض بڑھ رہا ہے اور اس کی ادائیگی کی صورت نہیں بنتی ، ہر کا م کو پوری ایما نداری اور نیک نیتی سے کرتے ہیں لیکن ہما رے معا شرے میں رائج اقدار کی وجہ سے نا کامی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ معاشرے میں سفا رش ، رشوت اور اقربا ءپروری کا رواج راہ میں رکا وٹ بنتا ہے، ہم نے دو لا کھ با ر آیت کریمہ کا بھی ورد کیا ہے اور اب دو با رہ اسی کاورد کرنے کا ارا دہ کر رہے ہیں۔ مشکلات کے ازالے اور قرض سے نجا ت کے لیے ہمیں کوئی دعا بطور ورد تلقین کریں ۔ جوا ب : پو ری محنت اور کو شش کے ساتھ کام جا ری رکھیں اور استقامت سے کا م لیں ، اللہ تعالیٰ استقامت کو پسند کرتے ہیں اور ضرور کسی نہ کسی طر ح اس کا صلہ عطا فرماتے ہیں ، آپ کے گھر والے روزانہ رات کو گیا رہ بار آیت الکر سی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں اور فضل و کرم طلب کیا کریں، ان شا ءاللہ کسی نہ کسی شکل میں آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ طرزِ فکر (سمیرا گل ۔۔۔ اٹک ) ہما رے گھر میں صرف چار افرا د ہیں اور گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے ۔ معا شی حالات تو اچھے ہیں لیکن یہ کہنا صحیح ہو گا کہ برکت ختم ہو گئی ہے ۔ کو ئی با ت شرو ع ہو ، اختلا ف اور لڑائی پر جا کر ختم ہو تی ہے ۔ والدہ کا حال یہ ہے کہ نما ز کے علا وہ تہجد کے نوا فل بھی پڑھتی ہو ں اور تلا و ت بھی روزانہ کر تی ہو ں ۔ لیکن لڑائی میں ان کا کر دار سب سے زیا دہ ہو تا ہے ، کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں کہ بر کت ہو جائے اور ایسی دعا یا اسم بتا دیں کہ جسے ہم گھر میں آویزاں کر دیں اور لو گ پڑھ لیا کریں ۔ جو اب : عبا دت اور اورا د کے ساتھ طر ز فکر بھی منسلک ہو تی ہے اور فکر سے ہی نتا ئج سامنے آتے ہیں ، جب تک آدمی کسی نہ کسی طور پر اپنا ارا دہ شامل نہ کرے طر ز فکر میں پیچیدگی سے ہی اختلا فا ت اور لڑائی جھگڑے جنم لیتے ہیں ۔ آپ کسی عمدہ کا غذ پر ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ ۔ یَاحَفِیظُ ، یَا حَفِیظُ، یَا حَفِیظُ، یَا بَدِیعُ، یَا بَدِیعُ ، یَابَدِیعُ ، یَا بَدِیعَ العَجَا ئِبِ بِالخَیرِ یَابَدَیعُ “ خوشخط لکھوا کر کسی ایسی جگہ پر آویزاں کر دیں یا کسی منا سب جگہ چو کھٹ پر پنو ںسے لگا دیں جہاں سب گھر والوں کی نگا ہ پڑتی ہو اور سب گھر والے بھی اس نقش کو آتے جاتے دیکھا کریں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنا فضل و کرم فرمائیں ۔ قرض ذہنی دباﺅ کا باعث (زمان منیر ۔سمندری ) میرے والد پریشانیو ں میں گھرے ہوئے ہیں ۔ والد اور چچا کا مشترکہ کا رو با ر ہے جس میں روز بروز نقصان کا سامنا ہے اسی لیے والد اور چچا میں بالکل نہیں بنتی ۔ کبھی اتنی لڑائی ہو جا تی ہے کہ بات مر نے ما رنے تک پہنچ جا تی ہے اور کبھی حال یہ ہو جا تاہے کہ دونو ں میں خوب نبھنے لگتی ہے۔ والد صاحب پر قرض زیا دہ ہو گیا ہے او ریہ با ت ان کے لیے بہت ذہنی دبا ﺅ کا باعث بن گئی ہے ۔ والد صاحب کے لیے کوئی اسم یا دعا ورد کے لیے بتا دیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو مسائل سے نکال دے ۔ جو اب : والد صاحب سے کہیں کہ وہ روزانہ آیت الکر سی گیا ر ہ با ر نما ز عشاءکے بعد کسی بھی وقت پڑھ لیا کریں کا ر وبا ر ی معاملا ت میں دیا نت اور اخلا ق کو ہمیشہ مدنظر رکھیں ۔ کسی پر جبر کرنا منع ہے (صدف، حیدر آبا د) میرے والد کو دو بار فالج اور ایک با ر دل کو دورہ پڑ چکا ہے سب لو گ انہیں سمجھا تے ہیں کہ نما ز شرو ع کر و ، کلمے کا ورد کیا کرو لیکن وہ نہیں ما نتے ، صر ف عید کی نما ز ادا کرتے ہیں ۔ ہما رے کہنے پر وہ کہتے ہیں کہ کل سے یہ باتیں شروع کر ونگا لیکن کل نہیں کرتے ، اس وجہ سے اکثر امی ابو کی لڑائی ہو تی ہے۔ والد کے مز اج کو بدلنے کے لیے کوئی دعا بتا دیں ۔ میں جس لڑکے سے شا دی کی خوا ہش مند ہو ں وہ بر سر روز گا ر ہے، میرے گھر والے بھی انکا رنہیں کر یں گے ، پھر بھی نہ جانے وہ لڑکا اور اس کے گھر والے ہما رے یہا ں نہیں آتے ، لڑکے کی مرضی نہ جانے کیا ہے ۔ جلد شا دی کے لیے کوئی وظیفہ بتا دیں ۔ جوا ب : قانو نِ قدرت کے مطا بق کسی پرجبر کرنا منع ہے ۔ اس قانون کی روشنی میں آپ اپنی والدہ سے کہیں کہ وہ والد سے الجھنا تر ک کر دیں اس سے وا لد کی طبیعت مزید خرا ب ہو گی ۔ آپ یا والدہ صبح کے وقت اکیس بار” اَلٓرo تِلکَ آیَا تُ الکِتَابِ المُبِینِ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ یَا اللّٰہُ یَا حَفِیظُ“ پا نی پر دم کر کے والد کو پلا یا کریں ۔ آپ نے اپنی شا دی کے حوالے سے جو مسئلہ تحریر کیاہے وہ پوری طر ح واضح نہیں ہے کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔ اگر مسئلے کے الفا ظ کو اسی طر ح سمجھا جائے تو با ت واضح ہے کہ لڑکے کے گھر والے آپ کے ہا ں اس لیے نہیں آرہے کہ وہ آنا نہیں چاہتے ، اگر آپ لڑکے کی مر ضی نہیں جا نتیں تو صاف ظاہر ہے کہ لڑکا بھی دلچسپی نہیں رکھتا ۔ اس حوالے سے کسی وظیفے کا پڑھنا ہما رے نزدیک سود مند نہیں ہے۔ اعصابی کمزوری اور مرگی (عبدالوحید ۔۔۔ لا ہو ر ) میر ے بھا ئی کی عمر تیس سال ہے۔ گزشتہ چا ر سال سے انہیں دورے پڑتے ہیں تشخیص سے یہ پتہ چلا ہے کہ انہیں ذہنی دبا ﺅ ہے، کچھ لو گ کہتے ہیں کہ انہیں مر گی ہے ۔لو گ کہتے ہیں کہ ان کی شا دی کر دی جا ئے تو ٹھیک ہو جائیں گے لیکن ان کا رشتہ نہیں طے ہو تا ۔ بھائی کو دورہ ہمیشہ دن کے وقت پڑتا ہے ۔ ایک دورے کے چند گھنٹو ں بعد دوبارہ دو ر ے کی کیفیا ت پید اہو جا تی ہیں ۔ چہرے کے نقو ش بدل جا تے ہیں۔ آنکھیں اوپر کو چڑھ جا تی ہیں ۔ ہا تھ پیر مڑجا تے ہیں ، چہرے کا رنگ سیا ہی ما ئل ہو جا تاہے ۔ جسم کو جھٹکے لگتے ہیں اور پھر دائیں طر ف گر جا تے ہیں ۔ منہ سے جھا گ نکلنے لگتا ہے۔ سر میں درد کی شکا یت کر تے ہیں ، پھر سو جا تے ہیں ۔ سونے کے بعد اٹھتے ہیں تو قے ہو جا تی ہے۔ ہو ش میں آنے کے بعد پو چھتے ہیں کہ مجھے کیا ہو اتھا ۔ دورہ اچا نک پڑتا ہے اور وہ جہا ں کہیں ہو ں زمین پر گر جا تے ہیں ۔ جوا ب : یہ بات ظاہرہے کہ بھائی اعصا بی مریض ہیںاور ز یا دہ امکان مر گی کا ہے۔ آپ کا خط ظاہر کر تا ہے کہ صحیح تشخیص یا علا ج کی طر ف زیا دہ تو جہ نہیں دی گئی ہے ۔ آپ کسی ما ہر اعصاب و دما غ سے مشورہ کر یں اور پھر علا ج پر سنجید گی سے توجہ دیں ۔ اس مو قع پر ان کی شا دی کا خیا ل ذہن سے نکا ل دیں ۔ علا ج اور احتیا ط کے ساتھ یہ عمل کریں کہ روزانہ رات کو کسی وقت کوئی فر د با وضو ہو کر ایک با ر ”یا ودود “پڑھ کر ان کے سر پر دم کرکے ہا تھ سر سے لیکر پورے چہرے پر پھیر دیا کریں ا س عمل کو عرصہ تک جاری رکھیں ۔ قوتِ برداشت (رائے کا شف رضا ۔۔ قصور ) میر ی عمر اٹھا رہ سال ہے میں گھر کے تمام امور کو خو شدلی اور دل جمعی سے نمٹا تاہو ں اور محنت سے قطعی نہیں گھبراتا ، میرا ایک ما ہ سے حال یہ ہے کہ ذرا سا چلتا ہوں تو ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں اور سانس کھینچ کر لینا پڑتا ہے، ذرا سا کا م ایک بو جھ محسو س ہوتا ہے ، دل چاہتا ہے کہ لیٹا رہو ں ، ذرا سی با ت پر غصے میں آکر زور زو ر سے باتیں کرنے لگتا ہو ں ، برداشت ختم ہو تی جا رہی ہے اور طبیعت میں غصہ آتا جا رہا ہے ۔ جوا ب : جسم میں بعض کیمیا وی تبدیلیو ں کی وجہ سے احساسا ت بدل جا تے ہیں جسے عر ف عام میں کمزور ی بھی کہتے ہیں ۔ بعض کام کرنے پر آپ کمزوری بھی محسوس کر تے ہوں گے ۔ آپ کسی اچھے معالج سے مشورہ کر لیں روزانہ صبح پانی پر اکیس با ر ” اَلٓرo تِلکَ آیَا تُ الکِتَابِ المُبِینِ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ یَا اللّٰہُ یَاحَفِیظُ“ پڑھ کر دم کرکے پیا کریں شام یا را ت کو ایک بارسورئہ فلق پانی پر دم کر کے پیا کر یں ، انشا ءاللہ جلد طبیعت میں بہتری محسو س کریں گے ۔ احساسات کے اثرات (فرح عدیل ۔۔۔ لا ہو ر) میرا ذہن واہمو ں اوروسوسوں سے بھر گیا ہے ۔ ، دنیا کی سر گر میا ں عجیب و غریب محسو س ہوتی تھیں ، بڑی مشکلو ں سے اس کیفیت میں کمی ہوئی لیکن ان احساسات نے ذہن پر کا فی اثرات چھوڑے ہیں ۔ ایک نا معلو م بے چینی اندرونی طور پر محسو س کر تی ہو ں ، آپ مجھے نقطہ بینی کی اجا زت اور طریقے سے آگا ہ کر دیں ۔ دوسرا مسئلہ میر ی بہن کا ہے ، اس کی آنتو ں اور گر دو ںپر ورم ہے، بہت علا ج کرا ئے لیکن بیمار ی ختم نہیں ہوئی ۔ جوا ب : آپ فی الوقت نقطہ بینی نہ کریں ،علی الصبا ح ننگے پیر زمین پر کھڑی ہوجائیں اور ” سورئہ فلق “ ایک بار پڑھ کر ہاتھو ں پر دم کر کے ہا تھ سر سے لیکر پا ﺅ ں تک پھیر لیں ، اس طر ح پانچ بار کیا جائے ،رات سو نے سے پہلے ” اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدَیر “ گیا رہ با ر پڑھ کر ہا تھو ں پردم کرکے ہا تھ سر اور پورے چہرے پرپھیر لیں اس طر ح تین بارکریں ۔ بہن کے مسئلے میں عرض ہے کہ با وضو ہو کر گر دو ں اور آنتو ں کے مقام پر اسم ذات اللہ ایک بار پڑھ کر انگشت شہا دت پر دم کر کے لکھ دیا کریں ۔(والدہ یہ عمل کرے) مایوسی کا شکار (محمد ادریس ۔کو ٹ ادو ) میں آٹھ سال سے پریشانیو ں اور مشکلا ت میں گر فتا ر ہوں ۔ حا لا ت خرا ب سے خرا ب تر ہو تے جا رہے ہیں اسی دوران میری ملا زمت بھی چلی گئی ۔ کسی کام میں کا میا بی نہیں ہو ئی ۔ ما یو سی کا شکا ر ہو گیا ہوں ۔ کئی عمل اور وظیفے کئے لیکن بے اثر ثابت ہوئے ۔ میرے حالا ت کی منا سبت سے کوئی موثر اسم تلقین فرما ئیں ۔ جو اب: مایو سی سے بچیں کہ ما یو سی انسان کو عمل اور کا میا بی سے دور لے جاتی ہے۔وظائف و اوراد کا پڑھنا اس لیے ہو تا ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی کسی صفت سے فیض حاصل ہو اور اس کی قوت یقین اور عمل میں اضافہ ہو ۔ چنا نچہ انسان کو وظائف کے ساتھ ساتھ عمل سے کام لینا چاہیے اور کو شش ترک نہیں کر نی چاہیے ۔ اس معا ملے میں کسی مخصوص کا م یا نوکری کو ذہن میں رکھنے کے بجائے حالات کے تحت جو کا م ملے اسے شرو ع کر کے عمل کی ابتدا ءکریں ۔ آپ کے لیے اللہ تعالیٰ کے اسم ”یَا وَھَّابُ “ کا ورد با بر کت ثابت ہو گا۔ روزانہ نما ز عشا ءیا نصف شب کے بعد تین سو بار پڑھ کر بار گا ہ الہٰی میں حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 414 reviews.