Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چند مفید اور مجرب طبی ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

عام گھی میں تھوڑا سا نمک ملا کر مالش کرلینے سے بدن کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔ ٭جوئیں مارنے کیلئے چقندر کے پتے ایک چھٹانک لیکر انہیں ایک سیر پانی میں اچھی طرح جوش دیں پھر اس پانی سے دو تین روز تک سر کو دھوتے رہیں اس کی تاثیر سے سر میں پڑی ہوئی جوئیں مرجاتی ہیں۔  ٭اگر ہچکیاں زیادہ آرہی ہوں تو لونگ کھاکر آدھا گلاس پانی پی لیں‘ ہچکیاں آنا بند ہوجائیں گی۔  ٭ منہ کی بدبو دور کرنے کیلئے گلیسرین ملے پانی سے غرغرے کرنا مفید ہے۔  ٭ چار حصہ شہد میں ایک حصہ سہاگہ بریاں ملا کر چاٹنے سے دمہ کی تکلیف کم ہوجاتی ہے۔  ٭ پیاز کوکوٹ کر پانی نکال لیں اورروزانہ صبح کے وقت چار تولہ پی لیں اس کے مسلسل استعمال سے مثانے کی پتھری ٹوٹ جائے گی اور پیشاب کے راستہ خارج ہوجائیگی۔ (میاں فاروق الحسن قریشی‘ بہاولپور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 133 reviews.