یہ مہینہ اسلا می سال کا چھٹا مہینہ ہے اس کے نام کی وجہ تسمیہ یہ بیا ن کی جا تی ہے کہ اس وقت پا نی جمنے والے مو سم کی اخیر تھی اس لیے اس کا نام جما دی الاخریٰ پڑ گیا جسے بعد ازاں جما دی الثانیہ کہا جانے لگا ۔عجا ئب المخلو قات میں لکھا ہے کہ اس مہینہ کی پہلی تا ریخ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی مر تبہ سیدنا حضرت جبرائیل علیہ السلام نا زل ہو ئے تھے اور اسی ماہ کی 22تاریخ13ھ کو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تخت ِ خلا فت پر بیٹھے تھے اور اسی ماہ کی بیسویں تا ریخ کو خاتونِ جنت سید ہ حضرت فاطمة الزھراءرضی اللہ عنہ کی ولا دت مبا رکہ ہوئی تھی ۔ اس ماہ کی نفلی عبادت کا طریقہ حسبِ ذیل ہے :
چار رکعت نوا فل
اس مہینہ کی اول تا ریخ میں چارر کعت ادا کر ے ہر رکعت میں سورئہ اخلا ص تیرہ مر تبہ پڑھے ، تو ایک لا کھ نیکیا ں لکھی جاتی ہیں اور ایک لا کھ برا ئیاں دور کی جا تی ہیں ۔ (فضائلِ شہور )
بار ہ رکعت نوا فل
کتا ب فضائل الشہور میں حضرت اخطب بن حسان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اس مہینہ کی شب اول میں بار ہ رکعت نماز نفل ادا کیا کر تے تھے۔ اس نماز کے لیے کوئی سور ہ خاص نہیں اور اکثر اصحاب رضی اللہ عنہ نے بھی اس پر اتفا ق کیا ہے ۔
بیس رکعت نوا فل
جما دی الثا نیہ کی اکیس شب سے آخری تا ریخ تک روزانہ ہر شب کو بعد نما ز عشا ءبیس رکعت نما ز دس سلا م سے پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلا ص ایک ایک بار پڑھے۔ اللہ تعالیٰ اس نما ز کے پڑھنے والے کو حرمت رجب المر جب کا ثوا ب عطا کر ے گا اس نما ز کا مقصد یہ ہے کہ ما ہ رجب کے مبا رک مہینہ کا استقبال عبادت الہٰی سے کیا جائے ۔ اس لیے اس نماز کی فضیلت ہے ۔
راہ ِ ہدا یت پر استقامت کا وظیفہ
بزرگو ں کا کہنا ہے کہ راہِ ہد ایت پر استقامت کے لیے یہ وظیفہ بہت موثر ہے لہذ ا جو شخص جما دی الثانیہ کی پہلی تا ریخ سے آخری تا ریخ تک روزانہ اس وظیفہ کو 313بارپڑھے گا اسے را ہ ِ ہدا یت پر استقامت نصیب ہو جا ئے گی۔ اور اس کے بعد اگر ایک مر تبہ بعد نما ز فجر اور ایک مر تبہ بعد نماز مغر ب پڑھنے کا معمول بنا لے تو بہت بہتر رہے گا۔
رَبَّنَا لَا تُزِغ قُلُو بَنَا بَعدَ اِذ ھَدَیتَنَا وَ ھَب لَنَا مِن لَّدُنکَ رَحمَةً ج اِنَّکَ اَنتَ الوَھَّا بُo رَبَّنَآ اِنَّکَ جَامِعُ النَّا سِ لِیَو مٍ لَّا رَیبَ فِیہِ ط اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخلِفُ المِیعَادَo
اے ہما رے پروردگا ر ! ہما رے دلو ں کو ہدایت کر نے کے بعد (غلط راستے پر )نہ پھیر اور اپنے پا س سے ہم کو رحمت عطا فرما بیشک تو ہی دینے والا ہے ۔ اے ہما رے پروردگار تو ایک دن جس (کے آنے )میں (کسی طر ح کا ) شبہ ہی نہیں لوگوں کو (عمال کی جزا سزا کے لیے )اکٹھا کرے گا (تواس دن ہم پر تیری مہر بانی کی نظر رہے )بے شک اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں