محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری نے تو میری زندگی کے دن رات ہی بدل کر رکھ دئیے ہیں‘ خاص کر مراقبہ کے کالم کے تو کیا ہی کہنے۔۔۔! میں ہر ماہ باقاعدگی سے ماہنامہ عبقری میں چھپے مراقبے کو کرتی ہوں۔ عبقری میںموجود مراقبے کو کرنے سے اب مجھے بہت زیادہ ذہنی سکون ملتا ہے حالانکہ کہ پہلے میں ہروقت ڈیپریشن میں مبتلا رہتی تھی‘ ساری ساری رات مجھے نیند نہیں آتی تھی‘ بعض اوقات نیند کی گولی کھا کر سوتی تھی لیکن اب مجھے پرسکون نیند آتی ہے۔ ماضی کی تلخیوں کو بھول چکی ہوں‘ پہلے میری ماہواری کی کوئی تاریخ مقرر نہیں تھی‘ دنیا جہان کی ادویات اور علاج کروا چکی تھی لیکن میری ماہواری کو کوئی تاریخ فکس نہیں ہورہی تھی۔ مراقبے سے مجھے یہ بھی فیض ملا کہ میری ماہواری اب مقررہ تاریخ پر ہوتی تھی اور میری ادویات سے جان بھی چھوٹ گئی ہے۔ مراقبہ میرے ہر مسئلے کا حل ہے۔ (تہمینہ ارشاد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں