محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں چھ بچوں کا باپ ہوں‘ مگر عرصہ دراز سے مجھے سرعت انزال کی شکایت تھی‘ جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھا۔ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے‘ میری بیوی اور میں دونوں ڈیپریشن کے مریض بن چکے تھے۔ پھر عبقری مارچ 2011ء میں موجود ایک نسخہ پڑھا۔ پڑھتے ہی ایسے لگا جیسے یہی وہ نسخہ ہے جس کی مجھے برسوں سے تلاش تھی۔ میں نے وہ نسخہ اسی دن بنایا اور استعمال کیا ۔ پہلی ہی خوراک کھائی تھی کہ جسم میں ایک نئی طاقت‘ نئی جوانی عود آئی۔مجھے خود پر یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ میں ہی ہوں۔ اب یہ نسخہ میرے استعمال میں ہے اور میں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہوں۔ھوالشافی: دار چینی‘ کباب چینی‘ حرمل سوختہ خراطین مصفی ہم وزن لیکرسفوف بنالیں اور کیپسول میں بھرلیں۔ صبح و شام ایک کیپسول ہمراہ دودھ استعمال کریں۔(چ،ی۔گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں