Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ فتح اللہ پانی پتی کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

جس شخص کی کنواری بیٹی ہو اور کوئی شخص پیغام نہ دیتا ہو اور نہ کوئی رشتہ آتا ہو تو تازہ وضو کرکے دورکعت نماز نفل ادا کرے پھر ایک سو بار لڑکی کی شادی کی نیت سے یَالَطِیْفُ پڑھے۔ چالیس دن یہ عمل کرے‘ انشاء اللہ تعالیٰ عمل کے دوران ہی مناسب رشتہ آجائے گا۔

قرض کی ادائیگی کا عمل

جو شخص بُری طرح قرض میں بندھا ہوا ہو اور آمدنی کی کمی کے سبب قرض کی ادائیگی ناممکن ہو اور قرض خواہ صبح و شام اسے پریشان کرتے ہوں تو اسے چاہیے کہ بعد نمازجمعہ چند افراد چاہے اس کے دوست احباب ہوں یا گھر کے مرد وعورت  وضو کریں اور پاک و صاف دری‘ چادر یا قالین پر مرد علیحدہ خواتین علیحدہ بیٹھ کر اول اکیس بار درود شریف پڑھیں‘ پھر گیارہ بار استغفار پڑھیں اس کے بعد سب مل کر اکتالیس ہزار سات سو مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھیں۔ آخر میں پھر گیارہ بار استغفار پڑھیں اور اکیس مرتبہ درودشریف پڑھ کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ قرض سے نجات عطا کرے۔ اس عمل کے بعد اگلے دن سے روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ  یَاوَھَّابُ مقروض لگاتار چالیس دن تک خود پڑھتا رہے۔انشاء اللہ تعالیٰ اس دوران ایسی جگہ سے اس کی مدد ہوگی جس کا وہ پہلے سے کوئی گمان نہیں کرسکتا تھا۔ استغفار یہ ہے:۔ اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ ۔

وہ عمل جس کے کرنے سے ہر دعا قبول ہو

یہ عمل بہت مجرب ہے اس کی برکت سے آدمی مستجاب الدعوات بن جاتا ہے یعنی ایسا شخص جس مقصد کیلئے بھی ہاتھ اٹھا کر دعا کرے گا اس مقصد میں ضرور کامیاب ہوگا جس شخص کیلئے دعا کرے گا اس کی مراد پوری ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔ بعد نماز عشاء مکمل تنہائی کی جگہ میں یا خالی گھر میں جس میں کوئی دوسرا نہ ہو‘ کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر نو مرتبہ درودشریف پڑھے(نماز والا درود شریف افضل ہے وہی پڑھے) اس کے بعد پانچ ہزار چارسو بار یَاوَھَّابُ پڑھے اس کے بعد آخر میں نو مرتبہ درودشریف پڑھے۔ چالیس دن تک بلاناغہ یہ عمل کرے۔ چالیس دن یہ عمل کرنے کے بعد تین دن مسلسل بلاناغہ باوضو بعد نماز عشاء کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر گیارہ سو بار یہ استغفار پڑھے۔  اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ  تین دن یہ استغفار پڑھنے کے بعد چوتھے دن باوضو بعد نماز عشاء کُھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر تنہائی میں اول نو مرتبہ درودشریف پڑھے اس کے بعد پانچ ہزار چار سو بار یَاوَھَّابُ پڑھے‘ اس کے بعد نو مرتبہ درودشریف پڑھے۔ یہ عمل مسلسل چالیس دن تک کرے۔ اس چلے کے بعد تین دن بعد نمازعشاء باوضو کھلے آسمان کے نیچے تنہائی میں کھڑے ہوکر گیارہ سو بار درود شریف پڑھے یہ عمل تین دن کرنے کے بعد چوتھے دن بعد نمازعشاء باوضو کُھلے آسمان کے نیچے تنہائی میں کھڑے ہوکر اول نو بار درودشریف پڑھے اس کے بعد پانچ ہزار چارسو بار یَاوَھَّابُ پڑھے۔ اس کے بعد نو مرتبہ درودشریف پڑھے۔ یہ عمل مسلسل بلاناغہ چالیس دن تک کرے۔ یہ عمل تین چلے کامکمل ہوا۔ اس کے بعد روزانہ بعد نماز عشاء گیارہ سو مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھ لیا کرے۔ اول و آخر نو نو مرتبہ درود شریف ضرور پڑھ لیا کرے۔ اس میں تنہائی یا کھڑے ہوکر پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ اس عمل کی برکت سے کرنے والا زبردست قوت کا مالک بن جائیگا۔ وہ جو بھی دعا کریگا‘ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے ضرور قبول ہوگی۔ شرط یہ ہے کہ ظلم کی یا خلاف عادت دعا نہ کرے مثلاً بغیر شادی کے دعا کرے کہ لڑکا ہوجائے تو یہ ناممکن ہے۔ شادی کرے پھر دعا کرے تو اللہ تعالیٰ جل شانہٗ ضرور بیٹا دیں گے۔ 

ہر قسم کا رنج وغم دور کرنا

اگر کوئی شخص فکر و رنج میں مبتلا ہو اسے چاہیے کہ صبح بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاء باوضو اول تین مرتبہ درود شریف اس کے بعد ایک سو ایک مرتبہ

یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ پڑھے۔ آخر میں تین مرتبہ درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی ہر قسم کا فکر و رنج دور ہوجائے گا۔

بدکار عورت سے جدائی

اگر کسی عورت کے خاوند نے یا کسی نوجوان لڑکے یالڑکی نے کسی سے ناجائز تعلقات قائم کررکھا ہے اور اس کو کسی صورت چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے تو اس آیت کو باوضو ایک ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے اور ہر روز پانی یا کھانے کی کسی بھی چیز پر دم کرکے ایسے شخص کو کھلادے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی ناجائز تعلق ختم ہوجائے گا اور سخت نفرت ہوجائیگی اور ناجائز تعلق ازخود ختم ہوجائے گا۔

قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَالطَّیِّبُ وَلَوْ اَعْجَبَکَ کَثْرَۃُ الْخَبِیْثِ فَاتَّقُوا اللہَ یٰاُولِی الْاَ لْبٰبِ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴿مائدہ۱۰۰

نوکری کیلئے انٹرویو میں کامیابی

اگر کسی عہدہ ملازمت پر بہت سے امیدواروں کی درخواستیں آئی ہوں اور انتخاب صرف چند کا ہونے والا ہو تو ایسی صورت میں کوئی امیدوار چاہے کہ میری درخواست منظور ہو تو اس کیلئے تین روز تک ایک وقت مقرر کرے باوضو سات سو مرتبہ روزانہ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام امیدواروں میں سے اس آیت کا پڑھنے والا عہدہ ملازمت پر منتخب کرلیا جائے گا۔  وہ آیت یہ ہے:۔نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّن نَّشَآءُ وَفَوْقَ کُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌ ﴿یوسف۷۶

بدمزاج خاوند کو بااخلاق بنانا

جس عورت کا خاوند بداخلاق اور بدمزاج ہو وہ عورت باوضو تین سو مرتبہ یَابَاسِطُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے خاوند کو پلائے یا کھانے پر دم کرکے کھلائے۔ یہ عمل تین روز تک کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خاوند اخلاق اور محبت سے پیش آئے گا ۔

کنواری لڑکی کی شادی

جس شخص کی کنواری بیٹی ہو اور کوئی شخص پیغام نہ دیتا ہو اور نہ کوئی رشتہ آتا ہو تو تازہ وضو کرکے دورکعت نماز نفل ادا کرے پھر ایک سو بار لڑکی کی شادی کی نیت ہے: یَالَطِیْفُ پڑھے۔ چالیس دن یہ عمل کرے۔انشاء اللہ رشتہ آجائیگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 114 reviews.