میں مسلسل سورۂ قریش پڑھتی رہی۔ سورۂ قریش کی برکت سے اللہ نے میری مدد کی‘ ایک خاتون اچانک میرے قریب آگئیں انہوں نے مجھے راستہ بتایا۔ میں پریشان ہوئی پھر فوراً خیال آیا کہ میں تو اللہ سے مدد مانگ رہی تھی یقیناً اللہ نے ہی مدد بھیجی ہوگی
مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آئی میں نے سورۂ قریش پڑھی‘ میری مشکل الحمدللہ فوراً حل ہوئی ہے۔٭ مجھے اکثر کالج جانے کیلئے بس میں سفر کرنا پڑتا تھا‘ گورنمنٹ نے طلباء و طالبات کیلئے آدھے کرائے کی سہولت دے رکھی ہے۔ لیکن آدھا کرایہ لینے میں کنڈیکٹر کو کافی پریشانی ہوتی ہے اور وہ اکثر بدتمیزی بھی کر تے ہیں۔ میں گھر سے نکلتے ہوئے ہمیشہ سورۂ قریش پڑھتی جاتی ہوں‘ اس کی برکت سے کنڈیکٹر بحث نہیں کرتے اور سیٹ بھی اچھی مل جاتی ہے‘ سفر اچھا گزرتا ہے‘ کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔٭ ایک دن گلے میں شدید تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا‘ ڈاکٹر باری سے چیک کرتے ہیں‘ تکلیف کی وجہ سے انتظار کافی مشکل لگتا ہے۔ میں نے لگاتار سورۂ قریش پڑھی جس کی برکت سے ڈاکٹر نے فوراً مجھے چیک کرلیا۔٭ ایک دن بس کا انتظار کرتے کرتے کافی دیر ہوگئی تھی بس تھی کہ آنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی مجھے گھر پہنچنے کی جلدی تھی اس لیے میں نے سورۂ قریش پڑھنی شروع کی اس دن رش بہت ہی زیادہ تھا۔ میں سورۂ قریش مسلسل پڑھ رہی تھی‘ بس آئی لیکن جگہ نہیں تھی‘ سورۂ قریش کی برکت سے اللہ نے کنڈیکٹر کے دل میں رحم ڈالا اور تھوڑی دیربعد کنڈیکٹر نے خود سیٹ کی جگہ بنادی۔
٭ مجھے تعلیمی سلسلے میں اکثر سفر کرنا پڑتا ہے۔ میں اکلوتی ہوں‘ جب مجھے سفر کرناہو تو اکیلے ہی جانا پڑتا ہے کیونکہ والد صاحب کی جاب ہے اور والدہ بہت مصروف ہوتی ہیں۔ ایک دفعہ میں کوچ سے اتری مجھے ہاسٹل جانا تھا لیکن میں ہاسٹل کاراستہ بھول گئی‘ میں کافی پریشان ہوئی‘ غلط سمت چل پڑی‘ پھر خیال آیا تواندازے سے ایک دوسری سمت چل پڑی وہ راستہ بھی غلط تھا‘ میںمسلسل سورۂ قریش پڑھتی رہی۔ سورۂ قریش کی برکت سے اللہ نے میری مدد کی‘ ایک خاتون اچانک میرے قریب آگئیں انہوں نے مجھے راستہ بتایا۔ میں پریشان ہوئی پھر فوراً خیال آیا کہ میں تو اللہ سے مدد مانگ رہی تھی یقیناً اللہ نے ہی مدد بھیجی ہوگی۔ پھر وہ خاتون چند قدم میرے ساتھ رہنمائی کیلئے گئیں اور میں ان کی رہنمائی کی وجہ سے بہت جلد اپنے ہاسٹل پہنچ گئی۔میں نے حکیم صاحب کی کتاب مجالس مجذوبی صفحہ نمبر 53 میں سے سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص عمل کا پڑھا تب سے ہی اس پر عمل کرناشروع کردیا جب بھی کسی سے کوئی بات یا کوئی کام کروانا ہو میں جلدی سے پہلے یہ عمل کرتی ہوں پھر بات کرتی ہوں۔ ہمارے پریکٹیکل ہورہے تھے۔ میرے روز آنے جانے کا مسئلہ تھا۔ مجھے چھٹی چاہیے تھی لیکن ٹیچر اس دن کافی غصے میں تھیں۔ میری ہمت ہی نہیں ہورہی تھی ان سے چھٹی لینے کی۔ میں نے پورے یقین سے درج ذیل عمل کیا اور ہمت کرکے ٹیچر سے چھٹی مانگی۔ انہوں نے بغیر کچھ کہے مجھے چھٹی دے دی۔ عمل یہ ہے:۔ اول و آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی پھرایک بار سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنی ہے۔
سورۂ فاتحہ سے سردرد بالکل ختم
مجھے اپنی دوست سے کچھ کام پوچھنا تھا‘ اس سے بات کی تو وہ سردرد سے کراہ رہی تھی میں نے بات مکمل کرکے فون رکھا اور 9 بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر تصور میں اس کے سر پر دم کیا۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ فون کرکے پوچھا تو اس کے سر کا درد بالکل ختم ہوچکا تھا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں