Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ورزش بوڑھوں کے لیے مضر نہیں، مفید ہے (انتخاب: یاسر اعجاز چٹھہ، سانگلہ ہل)

ماہنامہ عبقری - جون 2008ء

بوڑھو ں کے لیے ورزش کو مضر قرار دینا منفی انداز فکر ہے ۔ زیا د ہ عمر کے با و جود ہو ش مندی سے کی جانے والی ورزشیں ان کے لیے بہت مفید ثابت ہو تی ہیں اور وہ امراض اور معذوریوں سے محفوظ زندگی گزار سکتے ہیں ۔ یا لے یونیورسٹی کے اسکول آف ہیلتھ کے ڈاکٹر تھا مس گل اور ان کے رفیقان کار نے بڑی گہرائی کے ساتھ بوڑھو ں کو جسمانی سر گرمی سے پہنچنے والے فا ئد وں اور نقصانا ت کی شہادتوں کا جائزہ لیا ہے ۔ اس جا ئزے میں 75 سال یا اس سے زیا دہ عمر کے بوڑھو ں کو شامل رکھا گیا ہے ۔ اس میں مردنیِ عضلہ قلب کے سلسلے میں جمع کی گئی معلومات خاص طور پر شامل تھیں ۔ اس اک مقصد یہ دیکھنا تھا کہ ورزش سے قلب کے عضلا ت کے نا کارہ ہو نے کے خد شا ت کس حد تک درست ہیں۔ اس جا ئزے کے بعد یہ ما ہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ ورزش سے مردنی عضلہ قلب کے سلسلے میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے وہ مبا لغہ ہے ۔ انہو ں نے ہفتے میں تین دن سخت ورزش کے پروگرام کا جائز ہ لیا ۔ یونیورسٹی آف البر ٹا میں ڈاکٹر جیمز شیپر و کی سر کر دگی میں ذیابیطس کے بوڑھے مریضو ں پر ورزش کے اثرات کا جا ئزہ بھی لیا گیا ہے جس سے ظاہر ہو ا کہ ورزش کی وجہ سے اس مرض کو کنڑول کر نے کے لیے انسولین کے استعمال کی ضرور ت کم ہو جاتی ہے ۔ اس سے پہلے دوائی سے خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کیا جاتا ہے، لیکن اب ما ہرین کے مشورے پر معالجین ایسے مریضو ں کو ورزش کے ذریعے سے شکر کنٹرو ل کرنے کو مشورہ دے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں بعض کا خیا ل تھا کہ ورزش سے بوڑھے، قلب کی تکلیف میں مبتلا ہو سکتے ہیں ، لیکن اب ورزش کی افا دیت کو محسو س کرتے ہوئے یہ ضروری سمجھا جا رہا ہے کہ ایسے بوڑھے مریض ورزشی پروگرام اپنے معالج کے مشورے کے مطابق کر سکتے ہیں جو ان میں ورزش کرنے کی سکت کی جا نچ کرنے کے بعد ورزش کی مقدار اور وقت متعین کر سکتے ہیں ۔ اس احتیا ط اور ٹیسٹ وغیرہ کے بعد انہیں معالج کے مشورے پر سختی سے عمل کرنا چاہیے ۔ ورزش کے دباﺅ کے ٹیسٹ کے بعد ورزش کرنے سے ان بوڑھے مریضو ں کو خاص طور پر زیادہ فائدہ پہنچتا ہے کہ جن کے قلب کی تکلیف میں مبتلا ہو نے کا اندیشہ رہتاہے ۔ اس اسٹریس ٹیسٹ کے بعد معالج ایسے مریضو ں کو معتدل اندا ز میں ورزش کی اجا زت دیتے ہیں ۔ جو مریض شروع ہی سے کسی قسم کی ورزش کرنے کے با لکل عادی نہ رہے ہو ں ان کے لیے ضروری ہے کہ بڑھاپے میں ورزش کا سلسلہ شروع کرنے سے پہلے اپنا مکمل جسمانی معائنہ کرائیں تا کہ سب سے پہلے یہ کھو ج لگا لیا جا ئے کہ وہ قلب اور شر یا نوں کی تکلیف میں مبتلا تو نہیں ہیں ۔ا س کے بعد انہیں اپنے معا لج کی نگرانی میں ورزشی پروگرام شروع کرنا چاہیے ۔ کم از کم ایک دفعہ معالج کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں ایسے بوڑھو ں سے ورزش کرائے ۔ اس احتیا ط اور نگرانی کی مو جو دگی میں کی جانے والی ورزشیں انہیں دھیرے دھیرے صحت مند اور توانا بنا دیں گی ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 410 reviews.