Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

حضرت مولانا دامت برکاتہم العالیہ عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ان کی نامور شہرہ آفاق کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

پرانے کھنڈر کی چھوٹی لکھوری اینٹوں سے ہم دونوں دکان بناتے باقاعدہ تختے ڈال کر کچی چھت تیار کرتے‘ دکان کے اندر چھوٹی چھوٹی الماریاں بناتے‘ دکان تیار کرکے یہ حقیر اور منصور بھائی (جو اب الحمدللہ ڈاکٹر منصور ہیں) پھوپھی اماں کے پاس جاتے اور پھوپھی اماں کو بلا کر اپنی دکان دکھاتے اور ان سے درخواست کرتے کہ دکان تیار ہے اب سامان لانے کیلئے ہمیں پیسے درکار ہیں‘ وہ دکان کی تعمیر پر ہمیں شاباشی دیتیں اور بڑی شفقت کے ساتھ کبھی پانچ اور کبھی دس روپے دکان میں سامان لانے کی لیے دیتیں۔ ہم دونوں کسی بڑی دکان اور کبھی کھتولی شہر جاکر دکان کا سامان خرید کر لاتے ٹافی‘ نمکین‘ چھوٹی بریڈ‘ کرکرے‘ مرمرے بسکٹ‘ کچھ کھلونے‘ لاکر دکان سجادی جاتی‘ دکان مع سامان کے تیار ہوتی تو خریداروں اور گاہکوں کی ضرورت پڑتی‘ کچھ نہ کچھ بچے بھی شوق سے اپنے والدین سے پیسے لے کر خریداری کیلئے آتے مگر ہمارے لیے سب سے بڑی خریدار پھوپھی اماں ہی ہوتی تھیں ہم لوگ ان کو بلا کر لاتے وہ پیسے لے کر آتیں اور دو تین بار میں سب سامان خرید لیتیں اور خرید کر وہ بچوں کو بلاتیں اور تقسیم کردیتیں اور سب سے زیادہ ہم دونوں کو دیتیں ہم کچھ کھاتے اور بچا کر پھر دکان میں سجادیتے جس کو وہ دوسرے وقت میں خرید کر ہمیں کھلادیتیں‘ پھوپھی اماں منصور بھائی کی پھوپھی اماں تھیں‘ اس راقم سطور کی بھی وہ رشتہ میں بہن ہوتی تھیں مگر ہم سب ان کو پھوپھی اماں کہتے تھے ان کی کافی بڑی عمر ہوئی ان کا انتقال ہوا تو یہ حقیر ان کے جنازہ میں شریک تھا اپنے بچپن کے دوست ڈاکٹر منصور صاحب سے پھوپھی اماں کی مثالی شفقت اور ممتا کا یہ حقیر ذکر رہا تھا خصوصاً دکان میں پیسے دے کر سودا ڈلوانا اور پھر ہمیں ہی دے دینا۔ ان کی حد درجہ احسان مندی اور ان کی محبت کے عظمت کے احساس کے ساتھ تذکرہ چل رہا تھا کہ اچانک قرآن حکیم کی یہ آیت مبارکہ جیسے کسی نے دکان میں پھونک دی ہو اِنَّ اللہَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَہُمْ وَ اَمْوٰلَہُمْ بِاَنَّ لَہُمُ الْجَنَّۃَ (توبہ 111) (بے شک اللہ نے مومنین سے ان کی جانیں اور ان کا مال جنت کے بدلے میں خرید لیا ہے)
وہ ارحم الراحمین رب کریم جس نے دنیا میں اربوں پھوپھیوں‘ نانیوں اور ماؤں کے دل میں اپنی رحمت اور کرم کے سمندر میں سے شفقت اور رحم سے بھرے چند قطرے عطا کیے اس کی شان رحمت پر قربان جائیے کہ ہمیں وجود بخشاء بلاطلب ایمان و اسلام کی نعمت سے نوازا اور پھر اہل ایمان کے اس اپنے عطا کردہ جسم و مال کو جنت جیسی قیمت سے‘ جس کی عظمت یہ کہ کسی آنکھ نے اس جیسی چیز نہ دیکھی‘ نہ کسی کان نے سنی اور نہ کسی کے دل میں اس کا خیال آیا اور جو جائے رضا اور جائے دیدار الٰہی ہے اس کے بدلہ خرید بھی خود لیا اور پھر صد فیصد ختیار کے ساتھ ہمارے ہی سپرد کردیا۔
مرا سر تن ہمہ عیبم‘ بدادی و خریدی تو
زہے کالائے پر عیب و، زہے لطف خریداری
اس وقت سے آج تک اس حقیر کو حد درجہ شرمندگی ہے کہ ایسے کریم مولا کے احسان در احسان کے بعد جنت کے بدلے بکے ہوئے اس جسم و مال سے‘ ایسے کریم مالک کی نافرمانی اور اس عطا کے باوجود ناشکری اور ذرا سی تکلیف اور مشکل میں بے صبری کیسی کم ظرفی ہے۔ ایسے رب کریم کی محبت میں اور اس کے انعامات کا شکر بجالانے کے لیے آدمی جان اور مال قربان بھی کردے تو حق کہاں ادا ہونے والا ہے۔
جان دی، دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 090 reviews.