قطب عالم شاہ محمد غوث صاحب رحمتہ اللہ علیہ گوالیاری
(ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں)
خوا ص سورئہ لہب
یہ مخالفین کے لیے تیر بہد ف ہے ، 7 بار نمک پر دم کر کے آگ پر ڈالیں ۔
خوا ص سورئہ کو ثر
( i ) نزول باران رحمت کے وقت 100 بار پڑھیں ۔ جو دعا کر و گے ، قبول ہو گی ۔
(ii ) انگوٹھے پر پڑھ کر کر آنکھو ں پر ملیں روشن ہو جا ئیں گی ۔
(iii ) اگر کسی دشمن نے گھر میں جا دو دفن کر دیا ہو ۔ اس سورہ کا ورد کرنے سے جا دو دفن کرنے کی جگہ معلوم ہو جا ئے گی اور جادو کا اثر دور ہو جائے گا ۔
خوا ص سور ئہ والضحٰیو الم نشر ح
(i ) ادائیگی قر ضہ کے لیے ہر نما ز کے بعد 11-11 مر تبہ پڑھا کریں ۔
( ii ) اگر کسی شخص کا کوئی جا نور گم ہو گیا ہو ، توان دونو ں سورتوںکو 7 مرتبہ پڑ ھ کر شہا دت کی انگلی اپنے سر کے گر د گھمائیں۔ اس کے بعد یہ 7 مر تبہ پڑھیں
(اَصبَحتُ فِی اَمَانِ اللّٰہِ وَاَمسَیتُ فِی جَوَارِ اللّٰہِ اَمسَیتُ فِی اَمَانِ اللّٰہِ وَاَصبَحتُ فِی جَوَا رِ اللّٰہِ اَبرَھَا صَبرَھَا صَعرَصَا )
خواص سورئہ وا لتین
با غ اور کھیتی کی حفا ظت کے لیے یہ سورة گلا ب و زعفران سے لکھ کر پانی میں گھو ل کر با غ یا کھیتی کے چاروں کو نو ں پر چھڑک دیں ۔باغ/کھیتی چو ہے اور ٹڈیوں سے محفوظ رہے گی ۔
خوا ص سورئہ تکا ثر
بار ش برستے ہوئے، بار ش کے پانی پر یہ سورة 41 مر تبہ دم کر کے شیشی میں بھر کر رکھ لیں ۔ یہ تھوڑا سا پانی پیا کریں۔ کوئی رنج و غم قریب نہ آئے گا۔ اگر پانی کم ہو جائے ، تو پانی اور ملا لیا کریں ۔
خواص سورئہ والعصر
غلہ کے کو ٹھے میں یہ سور ت کاغذ پر لکھ کر چا رو ں کو نو ں میں گاڑ دیں ۔غلہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا ۔
خو اص سورئہ قریش
(i ) یہ سورة جس کھا نے پر پڑھ کر دم کریں ، خوب بر کت ہو ۔
(ii ) اگر کسی شخص نے زہر پی لیا ہویہ سورة زعفران اور گلاب سے چینی کی طشتری پر لکھ کر پانی سے دھو کر زہر خوردہ کو پلا ئیں ، زہر کا اثر دور ہو جا ئے گا ۔
خواص سورئہ کا فرو ن
اتوار کو طلو ع آفتا ب سے پہلے یہ سورت دس دفعہ پڑھ کر جو دعا کریں قبول ہو گی ۔
خوا ص سورئہ طارق
اگر کسی شخص کو خوا ب میں بار بار احتلام ہو جانے کا عارضہ ہو ، تو چار پا ئی پر لیٹتے وقت سورة طارق ﴾مِن قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِر﴿تک 11 بار پڑھ کر سو جا ئیں ۔
خوا ص سورة قدر
و شخص سورئہ قدر کا ور د کرے ، اور یہ دعا 7 بار پڑھے ۔ دنیا وی دولت سے ما لا ما ل ہو جائے
﴾اَلّٰلھُمَّ یَا مَن یَّکفِنِی مِن خَلقِہِ جَمِیعًا وَلَا یَکفِنِی مِنہ‘ اَحَد مِن خَلقِہِ یَا اَحَدُ لَا یَنقَطِعُ الرَّجَائُ اِلَّا مِنکَ وَمَا تَصَوَّرَتِ الاٰ مَالُ اِلاَّ فِیکَ یَا غَیَا ثَ المُستَغِیثِینَ اَغِثنِی﴿
جو شخص نا ن شبینہ(ایک وقت کی روٹی) کا محتا ج ہو ، وہ سورئہ فاتحہ ایک بار اور سورئہ الم نشر ح 3 بار اور سورہ انا انزلنا 11 بار پڑھا کرے ، غیب سے رزق کے دروازے کھل جائیں گے
خوا ص سورئہ حشر
دشمن اور ظالم کے شر سے حفا ظت کے لیے سورئہ حشر کا ورد نہا یت مجر ب ہے ۔
خوا ص سورئہ واقعہ
(i ) جو شخص سورة وا قعہ پڑھے گا ، اس کو کبھی فا قہ اور تنگی نہ ہوگی ۔
(ii ) اور اگر بعد نما ز عصر 20 مرتبہ پڑھا کریں ، تو حق تعالیٰ بے حساب اس کو دولت دنیا عطا فرمائے گا۔
خوا ص سورئہ حجر
اگر جگر بڑھ گیا ہو ، یا سخت ہو گیا ہو ، ۷بار پیٹ پر دم کریں ۔ تکلیف جا تی رہے گی ۔
خوا ص سورئہ ملک
یہ سورة پڑھنے والے کو قبر کے عذاب سے پناہ میں رکھتی ہے ۔
خوا ص سورئہ مزمل
سورئہ مزمل کے خوا ص بے شمار ہیں ۔ پڑھنے کا سہل طریقہ یہ ہے ، کہ بعد نما ز فجر2بار اور بعد ظہر 7بار، بعد عصر 8 بار ، بعد مغر ب 9 بار ، اور بعد عشا ئ11بار ہمیشہ پڑھا کریں ۔ اس سورة معظم کی بر کت سے ہر مشکل آسان ہوجائے گی ۔
خوا ص سورة یسین
(i ) جو شخص سورئہ یسین کا ورد صبح و شام رکھے گا ، بھو کا ننگا نہ رہے گا ۔
(ii ) نفس اور شیطان و ہلا ک کرنے کے لیے ، کچی اینٹو ں کے ٹکڑو ں پر سورة یسین 7بار پڑ ھ کر دم کریںاور ان ٹکڑوں کو جنا زہ کی طرح کپڑے میں لپیٹ کر بہتے پانی میں ڈال دیں ۔ جب وہ ٹکڑے پانی میں گل جائیں گے ،نفس اور شیطان بھی ہلاک ہو جائے گا۔ (اللہ ان کے شر سے حفا ظت فرمائیں گے )
خواص سورة علق
ذہن کو تیز ی اور قوت حافظہ کے لیے یہ سورة ﴾ علم الانسان مالم یعلم ﴿تک لکھ کر ، پانی میں گھو ل کر پلائیں ۔
طریق دعوت اسم یَا وَھَّا بُ
تما م انبیا ء عظام اور اولیا ءکرام رحمتہ اللہ علیہ نے اسم ﴾یَا وَھَّا بُ ﴿ کی بدولت دولت دارین حاصل کی ہے ۔ اسم مبا رک کی دعوت کا طریقہ یہ ہے ، کہ ہر نماز کے بعد 46بار مع شروع و آخر درود شریف کے پڑھا کریں اور اگر کوئی سخت مہم پیش آئے ، تو آدھی رات کواٹھ کر غسل کریں ، اور پاک صاف کپڑے پہن کر حضور قلب سے دورکعت پڑھیں ، اور سر بر ہنہ ہو کر 1042مر تبہ ﴾یَا وَھَّا بُ﴿ پڑھیں۔ جب 300 مر تبہ پڑھ چکیں ، تو کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ سے حاجت طلب کریں ۔ پھر بیٹھ کر پڑھنے لگیں ۔ جب 700 کے قریب پہنچیں ، تو کھڑے ہو کر دعا ءکریں اور اللہ سے اپنی حاجت برآری کی درخواست کریں ۔یہ عمل تین شب کریں ۔ ان شا ءاللہ مطلب پورا ہوجائے گا ۔ دعوت کبیر کا طریقہ یہ ہے، کہ یہ اسم 12 لا کھ مر تبہ ایام معین میں پڑھیں ۔ کسی دن نا غہ نہ ہو ۔مجر ب عمل میں آنے کے بعد صاحب لفظ یعنی سیف زبان ہو جاﺅ گے ۔ چنانچہ جس مقصد کے لیے پڑھو گے ، پو را ہو گا ۔
درد سر
جس کے سر میں درد ہو ، اس جگہ کو پکڑ کر77 بار یہ دعا پڑ ھ کر دم کریں ﴾بِالحَقِّ اَنزَلنَاہُ وَبِالحَقِّ نَزَلَ یَا بَدُوحُ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الحَیُّ العَظِیمُ بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ ﴿
درد شقیقہ
11 بار مندرجہ با لا دعا پڑھ کر دم کریں اور 5 کیلیں اور 7 تیلیاں جھا ڑوکی سر پر چھو کر تیلیاں کنویں میں ڈال دیں اور کیلیں کنویں کی منڈیرپر ٹھو نک دیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں