Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سوچ مثبت ر کھیں ‘خوش رہیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

بہترین انسان وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا میں راضی ہو۔ یہ کمرہ‘ یہ ماحول میرے رب تعالیٰ نے میرے لیے منتخب کیا ہے

تقریباً ڈیڑھ دو سال پہلے میرے سر کے پچھلے حصے میں تکلیف شروع ہوئی جو کافی عرصہ علاج کےبعد ٹھیک ہوئی‘ ابھی ٹھیک ہوئے صرف آٹھ نو ماہ ہی ہوئے کہ دوبارہ سے وہی شکایت محسوس ہونے لگی‘ ہمارے گھر میںپانی کی موٹر کا شور ہوتا ہے‘ میں اس شور سے تنگ آکر کبھی کسی کے گھر اور کبھی کسی کے گھر سکون ڈھونڈتی۔ میں پرسکون رہنا چاہتی تھی۔ ایک دن ظہر کی نماز میں اسی بوجھل پن اور تکلیف دہ کیفیت میں پڑھ رہی تھی کیونکہ کھڑکی کے ساتھ موٹرکا بے انتہا شور تھا اور نماز میں میری توجہ بار بار بٹ رہی تھی اور ایک دم سے میرے دل میں خیال آیا کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ بہترین انسان وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا میں راضی ہو۔ یہ کمرہ‘ یہ ماحول میرے رب تعالیٰ نے میرے لیے منتخب کیا ہے میں رشتہ داروں کے گھروں کو حسرت سے دیکھتی تھی کہ ان کے گھروں میں کتنا سکون ہے‘ موٹر کا شور نہیں‘ کاش! ان کی جگہ میرا گھر ہوتا اور ساتھ قرآن کی وہ آیت یاد آگئی۔ ترجمہ: جو تم اپنے لیے بہتر سمجھتے ہو بعض اوقات تمہارے لیے وہ اچھا نہیں ہوتا اور جو تم اپنے لیے ناپسند کرتے ہو‘ ہوسکتا ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہو۔ بعض اوقات تمہارے لیے وہ اچھا نہیں ہوتا جو تم اپنے لیے ناپسند کرتے ہو‘ ہوسکتا ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہو۔ یہ سب سوچتے ہی میرے سر کا بوجھل پن اور تکلیف دور ہونے لگی اور طبیعت ہلکی پھلکی سی محسوس ہونے لگی۔ موٹر چلتے ہوئے بھی اس کا شورمحسوس نہیں ہورہا تھا۔ میں یہ سوچنے لگی ہم اپنی سوچ کے زیراثر ہوتے ہیں۔ خوش یا ناخوش رہنا اپنے اختیار میں ہے۔ ہمیں جیسے بھی حالات درپیش ہوں اگر یہ سوچیں کہ یہی اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے اور ہم اس کی رضامیں ہی راضی ہیں تو یقین مانیے زندگی بہت اچھی لگتی ہے۔ بہرحال اللہ رب العزت سے راضی رہیے آپ کو اپنی تکلیف بھی پیاری لگے گی کہ یہ ہمارے رب کی طرف سے ہے۔ جیسے مجھے اب موٹرکا شور محسوس نہیں ہوتا اگر کوئی بھی تکلیف ہو اسے اللہ رب العزت کی طرف سے آئی ہوئی آزمائش سمجھیںگے اور اس تکلیف پر صبر وشکر کرینگے تو انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد وہ تکلیفیں دور ہونگی کیونکہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ ہر تنگی کے بعد آسانی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 083 reviews.