Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج ........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جون 2008ء

(پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علےحدہ خط لکھیں۔ نام اورجگہ کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحرےر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کےونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔) زندگی میں توازن مجھے کا م کرنے کی لت پڑ گئی ہے او رمیں اس کی عا دی (work addict )ہو تی جا رہی ہو ں ۔ اس وجہ سے مجھے کھانے پینے کا ہو ش بھی نہیں رہتا ، اس لیے صحت دن بدن گرتی جا رہی ہے ۔ کیا کر وں ؟ (نازیہ خان ۔ تربیلا ) جو اب : اگر صحت کے لیے اور زندہ رہنے کے لیے آرام کی ضرورت نہ ہو تی تو میںآپ کو یہی مشورہ دیتا کام کا م کا م ! مگر میں تو اللہ تعالیٰ کے رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم کی با ت ما نتا ہو ں ۔ وہ سب کو مصروف دیکھنا چاہتے ہیں ، مگر آرام کو بھی ضروری قرار دیتے ہیں ۔ آرام مصروف انسانیت کا حق ہے۔ پا کستا ن اور اسلام کو مخلص عورتوں کی ضرورت ہے کہ وہ کا م کر یں اور آرام بھی بقدر ضرورت کریں ۔ توازن پیدا کریں ۔ خود میں نے بھی پچھلے چوبیس سال سے رات دن کام کیا ہے ، مگر کسی نہ کسی طرح آرام کے لیے بھی وقت نکا لا ہے ۔ آرام سے جسم کے ضا ئع شدہ خلیات کی جگہ نئے خلیا ت آجا تے ہیں ۔ یہ تعمیر رات کو اچھی ہو سکتی ہے جب اندھیرا ہو اور انسان آرام سے سو رہا ہو۔ اگر یہ تعمیر رک گئی تو کل جسم پژمر دہ ہو جائےگا ۔ صحت مند ی بڑی مشکل سے واپس آتی ہے۔ صحت کی دیوی کی خاطر مدارات کی ضرورت ہو ا کر تی ہے ورنہ یہ روٹھ جا ئے گی ۔ میر ادل آپ کے سوال سے بے حد خوش ہو ا ہے کہ پا کستا ن کی نوجوان عورتیں تعمیر پا کستان کے لے رات دن ایک کرنا ابھی بھولی نہیں ہیں ۔ وہ را ت دن مصروف رہنا جانتی ہیں ۔ یہ جذبہ قابل قدر ہے ۔ میں ایسی عظیم عورتوںکے لیے دعا کرتا ہو ں کہ اللہ تعالیٰ ان کو خودی اور خو د داری سے ما لا ما ل فرما تے رہیں اور یہ آنے والے شدید وقت کا مر دانہ وار مقابلہ کر تی رہیں۔ چارٹ سے غذا نمبر 7 اور8 کو استعمال میں لائیں۔ پراسٹیٹ گلینڈ کی تکلیف عمر60سال ۔ ایک کمپنی میں الیکٹریشن تھا ۔ 2-3 سال سے پیشا ب کی تکلیف میں مبتلا ہو ں ۔ ڈاکٹرو ں کی رائے میں یہ پراسٹیٹ گلینڈ کی تکلیف ہے ۔ آپریشن کا مشورہ دیا ہے میں طب مشرق کا پرستا ر رہا ہو ں ۔ از را ہِ کرم کسی ایسے علا ج اور تدبیر و غذا سے مطلع فرمائیے کہ مر ض او رکچھ نہ سہی قابو ہی میں آ جائے ، پریشان ہو ں ۔ ( سید امام ، کر اچی ) جوا ب : سر پھو کا، گل منڈی ، ریوند چینی ۔6-6 گرام ایک گلا س پانی میں رات بھگو دیجیے ، صبح جو ش دے کر چھا ن کر پی لیجیے ۔ اگر مر ض شدید ہے تو صبح اور رات دونو ں وقت یہ نسخہ نوش جاں کیجیے ۔ اللہ تعالیٰ شفا دینے والے ہیں ۔ چارٹ سے غذا نمبر 6،8 کو استعمال کریں، ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔ نروس بچہ میرا سات سالہ بچہ کوئی دو سال کی عمر میں شدید بخار میں بے ہو ش ہو گیا تھا ۔ ہسپتال میں فور ی طور پر آکسیجن دی گئی اور بخار کم کرنے کی تدا بیر کی گئیں ۔ ڈاکٹر اسے تیز بخار سے بچانے کی ہدا یت کر تے ہیں ۔ اب وہ ایک اسکو ل میں پڑھتا ہے ، لیکن تعلیمی اعتبار سے وہ بہت پیچھے ہے سبق یا د تو ہو جاتاہے ، لیکن لکھ نہیں سکتا ۔ لکھنے کو کہتے ہیں تو کا نپنے لگتا ہے ، ڈاکٹر نے ان سیفے بال نامی ایک دوا دی تھی ، لیکن اسے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ ویسے وہ نا رمل ہے ہا ں نروس ضرور ہے ۔ ذرا سی سختی پر رونے لگتا ہے ۔ ( بیگم سعید مر زا ۔ کر اچی ) جوا ب : بظاہر اس پیا رے بچے کے دماغی قُوٰی مکمل نمو سے محروم ہوئے ہیں ۔ اس کا سبب وہ بخار بھی ضرور ہوسکتا ہے جو دو سال کی عمر میں شدت کے ساتھ اسے چڑھا ۔ نہ جانے بخار کس قسم کا تھا اور کیا اس کا علا ج ہوا۔ ہما رے ہا ں معالجین ماشاءاللہ اس درجہ مصروف ہیں کہ ان کے پا س تشخیص کے لیے فرصت کم ہے ۔ ان کی اس مجبور ی کو دور کرنے کے لیے ملٹی نیشنل کارپوریشنو ں اور بین الاقوامی دوا سا ز وں نے آسانیا ں بہم پہنچا دی ہیں ۔ مثلا ً اینٹی با یو ٹکس ہیں کہ جس طر ح دل چاہا استعمال کرا دیا اور زیا دہ مسئلہ الجھا ہوا ہو توتین طر ح کے اینٹی با یو ٹیکس ملا کر ایک دوا تیا ر کر ڈالی ۔ اب غور کی ضرورت بالکل ہی باقی نہیں رہی ہے ۔ بخار ملیریا ہے ، یا ٹائی فائڈ ہے یا نمو نیا ہے ، بس ’ ’ تھری ان ون “ کی گولی چلا دیجیے ، شفا اللہ کے ہا تھ میں ہے اور مر ض بڑ ھ گیا تو غیر ملکی دوا سا زو ں کے وارے نیا رے ، جتنا مر ض بڑھے گا دوا زیا دہ فروخت ہو گی ۔ یا د کیجیے کہ بخار کا علا ج کیا ہوا تھا ! اب اس پیا رے بچے کے لیے میں کیا مشورہ دو ں یہی کہ اس کی غذا کا سامان کیجیے ۔ اچھی سے اچھی غذا دیجیے اور دودھ دہی کا استعمال کرائیے ۔ مغز با دام سے فا ئدہ اٹھا ئیے ۔ 5 دانے بادام رات بھگو دیجیے ، صبح خوب خوب با ریک پیس کر دودھ میں ملا کر پلا ئیے ۔ چارٹ سے غذا نمبر3,1 استعمال کریں انشا ءاللہ بہت زیا دہ فائدہ ہو گا ۔ بھوک کی کمی میرا نو (9)سالہ بچہ بہت ذہین او ر چست ہے ، لیکن بچپن میں ۱۲روز تک بخار میں مبتلا رہنے کے بعد سے اس کی بھوک خاصی کم ہو گئی ہے ۔ اس دوران میں اسے کلو رو فینو کا ل کا شربت پلا یا گیا تھا ۔ بڑی مشکل اور دیرسے کھا نا کھا تا ہے ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس کا جگر متا ثر ہے ۔ ان کیتجو یز کر دہ ٹانک سے کوئی خاص افا قہ نہیں ہو تا۔ از راہِ کرم منا سب علا ج تجو یز فرما ئیے تاکہ اس کی بھو ک بڑھ جائے اور وزن میں کچھ اضافہ ہو ۔ (رشید احمد ۔ جہلم) جوا ب : آپ نے سب باتیں لکھ دی ہیں ، مگر اصل بات نہیں لکھی کہ صاحبزادے کا وزن کتنا ہے اور قد کیا ہے ؟ قد اور وزن میں توازن اگرہے تو زیا دہ پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔ آخر آپ صاحبزادے کو ضرورت سے زیا دہ کھلانے پر کیو ں مصر ہیں ؟اس ۹ سالہ بچے کے لیے بہترین ٹانک یہ ہے کہ اسے غذا کا پابندِ وقت بنا دیجیے اور اس کے آرام اور ورزش کا خیا ل رکھیے ۔ اگر وہ اپنے اسکو ل میں کھیل کو د میں حصہ لینے سے گریزاں ہے تو اُس کے اس فرار کو دور کر نا چاہیے ۔ بد قسمتی یہ ہے کہ ہما رے ہا ں تعلیم کا صحیح تصور ہنو ز قائم نہیں ہو سکا ہے اور اسکو ل اور کھیل کے میدان کے تعلق کو سمجھا نہیں گیا ہے ۔شہر وں میں نہ کھیل کے میدان ہیں ، نہ خالی میدانو ں کو با قی رکھا جانے کا دستو رہے ۔جو جگہ خالی ہے وہا ں عما رت کھڑی کرائی جا تی ہیں۔چارٹ سے غذا نمبر8,7,6 کو استعمال کریں۔ ان غذاﺅ ں سے فائدہ ہو گا۔ سر پر چوٹ پانچ یا چھ سال قبل اسکوٹر پر سے گر گیا تھا ۔ اس وقت سر پر چوٹ لگی تھی اگر چہ میں بے ہو ش نہیں ہوا تھا ، لیکن اس وقت سے میرا حافظہ متا ثر چلا آرہا ہے ۔ یا دا شت کمزورہو رہی ہے اور اعصا ب بھی کمزور ہو رہے ہیں۔ گھبرا ہٹ اور بے چینی رہتی ہے ۔ از راہِ کرم منا سب تدبیر و علا ج سے نو ازئیے۔ عمر 30 سال ہے ۔ ( عفت علی ، کر اچی ) جوا ب : واقعی جب انسان اس ” ہوائی سواری “ پر سوار ہو تا ہے تو ا س کی جو لا نیِ طبع اسے تیز رفتار ی پر ما ئل کر ہی دیتی ہے۔ مو ٹر سائیکل چلا نا کم دلچسپ نہیں ہے ۔ مگر یہ دلچسپی جب حدود سے متجا وز ہو تی ہے تو پھر مو ٹر سائیکل سو ار لہر ئیں کاٹتا ہے ۔ ذرا خود کھڑے ہوکر دیکھیے کہ ہر مو ٹر سائیکل سوا ر گاڑیو ں کے درمیان سے گزر جانے میں فرحت و کما ل محسوس کرنے لگتاہے اور پھر کسی دن حادثے کا شکار بھی ہوہی جاتاہے ۔ یہ بالکل ممکن ہے کہ سر پر جو ضرب لگی ہے اس نے دما غ میں مقام و مر کزِ ذہن کو متاثر کیا ہوا اور اس کی اصلا ح نہ ہو سکی ہو ۔ ان دنو ں سنا ہے کہ مغر بی جرمنی میں مغز با دام شیریں پر زور دار ریسر چ کا سلسلہ جا ری ہے اور معلوم یہ ہوا ہے کہ بادام ذہن کو تیز کر دیتے ہیں ۔ صدیو ں سے طب اسلا می میں با دام کا مقام یہی ہے ۔ آپ بھی اس سے فا ئدہ اٹھائیے ۔ با رہ پندرہ دانے با دام رات کو بھگو دیجیے صبح چھیل کر ان کو دودھ کی مدد سے جس قدر با ریک پیس سکتے ہیں پسوا لیجیے ۔ پھر دودھ ملا کر میٹھا کر کے نو شِ جا ں کیجیے ۔چارٹ سے غذا نمبر 3,2 کو استعمال کریں۔ان غذاﺅ ں سے اعصاب میں طا قت آئے گی۔ ہاضم تیزاب کی کمی میرے معدے میں ہا ضم تیزاب کی کمی ہے ۔ کیا کرنا چاہیے ۔ ( عجب خان ، سوا ت ) جوا ب : ایک گلا س انناس کا رس روزانہ پینے اور اننا س کھانے سے تیزاب معدہ کی مقدار بڑھ جا تی ہے ۔ کلو رین جو کھا نے کے نمک کا ایک جز و ہے انناس میں وافر مقدار میں ہو تی ہے۔ یہ پروٹین کو ہضم کرنے کے لیے ضروری ہے اور تیزابِ نمک کی تولید میں معا و ن ہے جو گوشت کو ہضم کر تاہے ۔ اس لیے اس کے علاوہ بہت سی بوٹیا ں اور بو ٹیو ں کی جڑیں بھی یہی فعل انجام دیتی ہیں ۔ مثلا مشطر مشیح ، با د ر نجبو یہ ، پپیتا (ککڑی )وغیر ہ ۔چارٹ سے غذا نمبر 5 استعمال کریں۔ ان شاءاللہ فائدہ ہو گا ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 408 reviews.