Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ساری مخلوق کے برابر عمل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

آپ ﷺ نے فرمایا یہ جب بھی صبح اٹھتا ہے تو مجھ پر دس مرتبہ ایسا درود شریف پڑھتا ہے (جو اپنے ثواب میں) ساری مخلوق کے درودوں کے برابر ہے

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں رسول کریم ﷺ کے پاس تھا کہ اچانک ایک شخص حضور نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور سلام کیا۔ رسول کریم ﷺ نے ان کے سلام کا جواب دیا اور آپﷺ کا چہرہ انور (خوشی سے)دمک اٹھا اور آپ ﷺ نے اُن کو اپنے برابر بٹھایا پھر جب وہ صاحب (جس کام کے واسطے آئے تھے وہ) اپنا کام پورا کرچکے تو جانے کیلئے اٹھے اور جب کچھ دور چلے گئے تو نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا اے ابوبکر! (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) یہ ایسا شخص ہے کہ روزانہ (تمام روئے)زمین کے رہنے والوں کے برابر اس (اکیلے)کے عمل (اللہ تعالیٰ کے ہاں) پہنچائے جاتے ہیں۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ یہ اتنا ثواب اس کو روزانہ کیونکر ملتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا یہ جب بھی صبح اٹھتا ہے تو مجھ پر دس مرتبہ ایسا درود شریف پڑھتا ہے (جو اپنے ثواب میں) ساری مخلوق کے درودوں کے برابر ہے۔ میں نے عرض کیا (یارسول اللہ ﷺ) وہ کیا درود ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ یہ درود پڑھتا ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِّیِ عَدَدَ مَنْ صَلّٰی عَلَیْہِ مِنْ خَلْقِکَ وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِّیِ کَمَا یَنْبَغِیْ اَنْ نُّصَلِّیَ عَلَیْہِ وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِّیِ کَمَا اَمَرْتَنَا اَنْ نُّصَلِّیَ عَلَیْہِ (ابن ماجہ‘ دارقطنی)
ذوالحجہ میں عبادت:’’رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو اپنی عبادت کیلئے ذوالحجہ کے پہلے دس دن سے بڑھ کر اور کوئی دن محبوب نہیں ہوتا‘ اس کے کسی دن میں روزہ رکھنا ایک سال روزہ رکھنے کے برابر ہے اور اس کی کسی رات میں صلوٰۃ التہجد پڑھنا ایسا ہے جیسا لیلۃ القدر میں نماز پڑھنا۔‘‘ لہٰذا اگر ہوسکے تو کیوں نہ ان دنوں میں سے کسی ایک دن کم از کم روزہ ہی رکھ لیں اور اس طرح اپنی اگلی زندگی کے بینک اکاؤنٹ میں ایک سال کے روزے رکھنے کا اجر محفوظ کروالیں۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مطابق اس آیت میں ’’اور یاد کرو اللہ کو گنے ہوئے دنوں میں‘‘ (بقرہ 203) انہی دنوں (ذوالحجہ) کے پہلے دس دنوں کی طرف اشارہ ہے۔
ہم سب کو ان دنوں میں اللہ اکبر‘ الحمدللہ‘ لا الہ الااللہ۔۔۔ زیادہ سے زیادہ پڑھنا چاہیے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں ایسا ہی کرنے کی تلقین کی ہے۔ذرا سوچیں! یہ کچھ زیادہ تو نہیں جو ہم سے کہا جارہا ہے اور وہ بھی ہمارے اپنے فائدے کیلئے۔ اس مہینے کی نو تاریخ کا دن یوم عرفہ کہلاتا ہے۔ اس دن ہم سب کو روزہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اس روزے کے بدلے اللہ تعالیٰ ایک گزشتہ اور ایک آئندہ سال کے گناہ معاف فرمائیں گے۔لہٰذا ہم سب کو چاہیے کہ ان کی نیکیاں سمیٹیں اور اجر سمیٹیں‘ وہ منافع حاصل کرلیں‘ جو اللہ تعالیٰ ہر آنے والے کو ان دنوں میں دیتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 079 reviews.