Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارین كے سوال قارین كے جواب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

ستمبر کے جوابات

1۔میرا خیال ہے کہ آپ کو خشکی ہے‘ رات کو سونے سے پہلے سرسوں کا خالص تیل اپنے دونوں کانوں میں ڈالیں اور ناف میں بھی لگائیں۔ چند دن پابندی سے یہ ٹوٹکہ آزمائیں امید ہے بہت نفع ہوگا۔ (ام مروہ‘ کراچی)
ii۔اس کا ایک آسان حل آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں‘ رات کو سونے سے پندرہ منٹ پہلے اپنے بستر پر بیٹھ کر اپنے دونوں کانوں میں انگلیاں دیں اور اس کے بعد عبقری میں دیا گیا نورانی مراقبہ کریں‘ کم از کم پندرہ منٹ ایسا کریں‘ شروع میں توجہ نہیں بنے گی لیکن اس کے بعد مراقبے کی ایسی لذت ملے گی کہ آپ حیران ہوں گے۔انشاء اللہ آپ کی بیماری بھی اور مختلف آوازیں بھی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائینگی۔ (محمدمقصود‘ راولپنڈی)
2۔جادو جنات اور بداثرات کیلئے عبقری میں دیا گیا عمل انتہائی مؤثر اور آزمودہ ہے‘ بہت سے لوگوں نے آزمایا اور نہایت نفع مند پایا۔ وہ عمل یَاقَہَّارُ کا ہے۔یَاقَہَّارُ صبح و شام گیارہ سو مرتبہ اول و آخر گیارہ بار درود شریف کیساتھ پڑھیں۔(ماریہ‘ لاہور)
3۔ آپ ایک وقت مقرر کرکےصبح و شام آٹھ سومرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پوری توجہ اور اپنے مسئلے کا تصورکرکے پڑھیں۔ یا تو وہی نوکری بحال ہوجائے گی یا پھر اس سے بہتر کوئی ذریعہ بن جائے گا۔ (محمد جاوید‘ ملتان)
ii۔آپ ہر ایک گھنٹے بعد چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 گیارہ مرتبہ پڑھ کر اول و آخر سات مرتبہ درود شریف ۔ آسمان کی طرف پھونک دیا کریں اور دل ہی دل میں رزق روحانی اور رزق جسمانی برکت والا اور عافیت والا طلب کیا کریں۔ اس عمل کو توجہ اور مستقل مزاجی سے کریں‘ انشاء اللہ رزق کی بارش ہوجائیگی۔(ش، فیصل آباد)
4۔جب بھی آپ کو شدید بھوک ستائے آپ آدھا کپ دودھ پتی کا بنا کر پی لیا کریں آپ کی بھوک فوراًختم ہوجائے گی۔یہ میرے بھتیجے کا آزمودہ ہے‘ میرے بھتیجے کا وزن 90 کلو تھا‘ اس نے یہی نسخہ آزمایا اس سے اس کی ساری فالتو چربی ختم ہوگئی‘ آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔ (محمد رضا‘اوکاڑہ)

اکتوبر کے سوالات

1۔محترم قارئین السلام علیکم! گزارش یہ ہے کہ میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے جو مجھے تقریباً پانچ چھ سال سے بہت پریشان کررہا ہے اگر آپ کے پاس میرے اس مسئلے کا حل ہے تو پلیز مجھے ضرور بتائیں‘ اللہ آپ کو اس کی اجر دیگا انشاء اللہ۔ میری عمر 28 سال ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ سردی ہو یا گرمی میری بغلوں میں گلٹیاں نما دانے نکلتےہیں جو آہستہ آہستہ بڑے ہوجاتے ہیں اور پھر بہت تکلیف دیتے ہیں اور اکثر پیپ کے بعد خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے جس سے کپڑے بھی خراب ہوجاتے ہیں اور یہ کچھ دن بعد خود ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ دو سال قبل ڈاکٹر نے نہار منہ میڈیسن دی تھی جس سے کچھ دن سکون رہا اور پھر بعد میں دوبارہ وہی حال ہے۔ براہ مہربانی مجھے اس تکلیف سے نجات کیلئے کوئی نسخہ‘ ٹوٹکہ یا وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (ن۔ا۔)
2۔ محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر 22سال ہے میں ایک الجھن کا شکار ہوں‘ پلیز اس مسئلے کا حل بتائیں‘ سردیوں میں میرے ہاتھ بہت خراب ہوجاتے ہیں‘ ہاتھوں میں سخت پن بہت ہے۔ ہاتھوں کے اوپر سردیوں میں جھریاں بن جاتی ہیں‘ چہرہ اور پاؤں کی جلد ٹھیک ہے ہاتھوں کی جلد بھی ٹھیک ہے‘ صرف سخت پن ہے کیا اس مسئلے کا کوئی حل ہے‘ پلیز ہاتھوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں اس کا سخت پن کیسے ختم ہوگا میں تو کسی سے سلام لیتے ہوئے بھی احساس کمتری کا شکار ہوجاتی ہیں۔ (س، مریدوالا)
3۔ میری عمر19 سال ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرےچہرے پر چھوٹے چھوٹے سرخ دانے ہیں جو کہ اچھے نہیں لگتے۔ براہ مہربانی فرما کر کچھ دوائی تجویز کردیں جس کی وجہ سے میرا مسئلہ حل ہوجائے۔ (سماء اشرف‘ راولپنڈی)
4۔محترم قارئین السلام علیکم!میں نے بی اے کا امتحان دیا تو میری انگلش میں سپلی آگئی‘ دو دفعہ چانس میں بھی آگئی‘ میں اب دوبارہ پیپر دینا ہے‘ خصوصی دعا کریں اور مجھے اس امتحان سے نکلنے کا طریقہ بھی بتائیے‘ میں آپ کی بہت شکرگزار ہوں۔ (رافعہ‘گوجرانوالہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 069 reviews.