Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مسجد کو چندہ دینے والی عامل پری

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

اس پری نے میری بیوی کو کہا کہ آپ بہت دیندار ہیں لہٰذا آپ مجھے پسند ہیں اور جو ٹائم آپ میرے پاس گزارتی ہیں یہ بہت اچھا گزرتا ہے‘ میری بیوی کو اس نے بتایا کہ میں روحانی مخلوق ہوں‘کوہ قاف سے آئی ہوں

(جہانگیر احمد ‘ ایبٹ آباد)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کا دوسال سے قاری ہوں ‘ میں نے پہلی بار عبقری رسالہ راولپنڈی سے لیا تھا اور آج الحمدللہ میری وجہ سے تقریباً 150 عبقری کے رسالے ہمارے علاقہ میں لوگ پڑھتے ہیں اور بہت سے نسخوں اور وظائف سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔
محترم حکیم صاحب! ہمارے علاقے میں ایک کندذہن عورت تھی وہ نہ دین کا اور نہ دنیا کا علم حاصل کرسکی‘ اتنی زیادہ نالائق تھی کہ والدین نے تنگ آکر اس کو سکول چھڑوادیا اور گھر کے کا م کاج پر لگا دیا۔ کچھ عرصے بعد اس کو دورے پڑنے شروع ہوگئے اور ایک کمرے کے اندر ہی رہنے لگی۔
دو سال بعد انکشاف ہوا جو کہ اس نے خود ہی کیا کہ میں روحانی مخلوق ہوں‘ میں پری ہوں ‘ اس عورت پر اللہ کے حکم سے آئی ہوں‘ اس پری کو اس عورت پر آئے بارہ تیرہ سال ہوگئے ہیں وہ کمرے کے اندر ہی رہتی ہے کبھی کسی غیرمحرم کے سامنے نہیں آئی اب اس کو قرآن آتا ہے‘ نماز بھی پڑھتی ہے ہر قسم کی کتاب کا مطالعہ بھی کرتی ہے‘ لوگوں کو دین کی اچھی اچھی باتیں بتاتی ہے اور بہت سی عورتیں اتوار اور جمعہ کے دن اس سے ملاقات کرتی ہے اور ان کے روحانی و جسمانی مسائل کا حل بتاتی ہے۔ بہت سے لوگ اس سے فیض یاب بھی ہوئے ہیں اور میری بیوی الحمدللہ عقائد کے لحاظ سے دینی علم میں کافی مہارت رکھتی ہے۔ اس لیے یہ اس کے پاس ایک دو بار مناظرہ کرنے گئی ۔ اس پری نے میری بیوی کو کہا کہ آپ بہت دیندار ہیں لہٰذا آپ مجھے پسند ہیں اور جو ٹائم آپ میرے پاس گزارتی ہیں یہ بہت اچھا گزرتا ہے‘ میری بیوی کو اس نے بتایا کہ میں روحانی مخلوق ہوں‘کوہ قاف سے آئی ہوں اور اللہ کے حکم سے آئی ہوں اور یہاں لوگوں کی خدمت کررہی ہوں۔ وہ عورت کسی کو نسخہ یا کوئی عمل بتائے تو معاوضہ نہیں لیتی تھی اور اگر کوئی عورت اس کو زبردستی کچھ روپے دے دے تو وہ ہمارے محلے کی مسجد میں جس کے میرے ابو امام ہیں ان کو دے دیتی تھی تاکہ مسجد کے کام آسکے۔کچھ عرصہ ہوا وہ روحانی مخلوق وہاں سے چلی گئی۔
ایک ٹوٹکہ پرانے دردوں کیلئے ہے جو کہ عبقری کے قارئین کیلئے عرض ہے۔ ھوالشافی: سالوں پرانا زخم ہو جو کہ ختم نہ ہو دودھ آگ پر رکھیں اور اس میں دودھ کی مقدار میںنمک ڈالیں‘ وہ دودھ پھٹ جائے گا اور دہی سا بن جائے گا۔ دو تین دفعہ درد والی جگہ پر رکھ کر باندھ دیں۔ انشاء اللہ درد ختم ہوجائے گا اور شفاء نصیب ہوگی۔یہ نسخہ ہمارے گاؤں میں کئی لوگوں نے آزمایا اور ہر کسی نے اس کے رزلٹ سوفیصد بتائے ہیں۔
جنات کا انتقام (ر۔ ا)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں تین سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں اور آپ کا درس بھی نیٹ پر سنتی ہوں۔ آ پ کی بتائی ہوئی تسبیحات کرتی ہوں اور دو نفل حاجت کے تسبیح خانے ‘ درود محل‘ دارالتوبہ کے لیے پڑھتی ہوں۔ میرے اوپر اللہ کا بڑا کرم ہے۔ لیکن ہمارے ساتھ ایک مسئلہ ہےوہ یہ ہے کہ:۔ میری بڑی بیٹی جو 24 سال کی ہے‘ ماشاء اللہ انجینئر ہے۔ تقریباً 25 سال پہلے کی بات ہے ‘ ہمارے گھر میں جہاں پہلے باتھ روم ہوتا تھا ہم نے وہ باتھ روم توڑ کر اور اس کے ساتھ ایک جامن کا درخت تھا وہ کاٹ کر ایک کمرہ بنالیا ۔ جب سے ہم نے وہ جامن کا درخت کاٹا ہے تب سے ہمارے ساتھ عجیب و غریب واقعات رونما ہورہے ہیں‘ کبھی ہمارے گھر سے چوری ہوجاتی ہے‘ کبھی کپڑے غائب ہوجاتے ہیں‘ اب وہ کمرہ میری بیٹی کے پاس ہے‘ اور جہاں وہ جامن کا درخت تھا وہاں میری بیٹی کا بیڈ ہے۔ وہ اکثر رات کو ڈر جاتی ہے اور بہت زیادہ بیمار رہتی ہے۔فجر کی نماز کے بعد جب سوتی ہے تو بعض اوقات ایسا ہوتا ہے جیسے اس کے اوپر کوئی بیٹھ گیا ہے اور اس کے بازو پکڑہوں‘ اس دوران اس کے گلے سے آواز بھی نہیں نکلتی۔ لیکن جب وہ آیۃ الکرسی کا ورد کرتی ہے تو وہ چیزیں اسے چھوڑ دیتی ہیں۔
ہمیں کسی نے بتایا کہ ہم نے ان جنات کا گھر جو کہ جامن کا درخت تھا کاٹ دیا اس وجہ سے وہ اب ہم سے بدلہ لے رہے ہیں اور صرف اسی وجہ سے میری بیٹی کے رشتے بھی نہیں آرہے اگر کوئی آبھی جاتا ہے تو کچھ عرصے بعد انکار ہوجاتا ہے۔ وہ جنات اب صرف میری بیٹی کو تنگ کرتے ہیں‘ نجانے ہم نے جنات کا کیا بگاڑا ہے جو ہمارے ساتھ یہ سب ہورہا ہے۔۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 065 reviews.