Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھانسی‘ بلغم‘ الرجی اور دمہ چٹکیوں میں ختم

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

میرے پاس اندرون بیرون ملک بہت زیادہ مریضوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ ایک صاحب میرے پاس آئے ان کے ہاتھ میں وینٹی لیٹر تھا‘ سانس کا مسئلہ ان کو بہت زیادہ تھا سانس رک رک کر آرہا تھا اور تکلیف سے آرہا تھا۔

جب سے عبقری شائع ہوا ہے عبقری نے ایک نئی ریت اور روایت قائم کی ہےاور وہ ریت اور روایت یہ ہے کہ ہمیشہ کیلئے سینے کے وہ راز جو قبروں میں لے جانے کا پروگرام بنائے بیٹھے تھے اور جنہوں نے طے کیا تھا کہ اپنی اولاد کو بھی وہ راز ہرگز نہیں دینا وہ راز کھل کھل کر ایڈیٹر عبقری کے سامنے آئے اور ایڈیٹر نے وہ راز کھول کر انسانیت کی خدمت کیلئے عبقری کے لاکھوں قارئین کیلئے شائع کردیئے۔
یہ نسخہ دراصل عبقری میں ہی چھپا ہے اور عبقری سے مخلوق خدا نے بنایا۔ میرے پاس اس نسخے کے رزلٹ مسلسل آنا شروع ہوئے۔ زبانی‘ خط کے ذریعے‘ فون کےذریعے‘ ملاقات کے ذریعے۔ ہر ملاقات میں اس کے رزلٹ جب ملے تو اس کے نتائج نے مجھے چونکا دیا۔ میری عادت ہے ایک نسخے کے ایک رزلٹ‘ دو تین اور مسلسل رزلٹ ملنا شروع ہوجائیں تو میں انہیں اپنے پاس ریکارڈ میں رکھنا شروع کردیتا ہوں۔ کچھ یہی حال اسی طبی راز کے ساتھ ہوا۔ یہ طبی راز دراصل ایک محنت سے حاصل کیا ہوا نسخہ ہے جو ایک کمہارکے پاس تھا جو کہ گولیاں بنا کر دیتے تھے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ کھانسی جیسی ہو جتنی پرانی ہو‘ بلغم جیسا ہو‘ جتنا گندا اور بدبودار ہو‘ رات کو نیند نہ آتی ہو‘ سینہ بند ہوجاتا ہو‘ ساری رات کھانسنا پڑتا ہو‘ بلغم جم جائے اور نکلتا نہ ہو‘ الرجی ہو یا خاص موسم میں الرجی کی وجہ سے سینہ جکڑا گیا اور ریشہ بلغم بڑھ گیا ہو‘ دل کی دھڑکن تیز ہوگئی ہو‘ نیند اڑ گئی ہو‘ چند قدم چل کر سانس لینا مشکل ہوگیا ہو‘ ایسی تمام حالتوں میں یہ گولیاںمنہ میں رکھ کر دن میں تین چار دفعہ چوس لیں‘ آپ اس کے حیرت انگیز رزلٹ پائیں گے اور واقعی ایسا ہوتا ہے۔ وہ کمہار اس کے مناسب پیسے لے کر یہ دوا دیتا تھا‘ دور دور سے لوگ اس سے دوا لینے آتے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ یہ نسخہ بالکل نہیں دیتا تھا۔ یہ ایک لمبی کہانی ہے اس سے یہ نسخہ کیسے حاصل کیا گیا اور کس طرح مخلوق خدا کو اس کا فائدہ اور فیض ملا؟ لیکن نسخہ مل گیا اور بنایا گیا تو واقعی وہی رزلٹ تھے۔ اچانک وہ کمہار فوت ہوگیا اور اس کے بیٹے کو فکر لاحق ہوئی کہ وہ دوائی کیا تھی؟ اس نے ماں سے پوچھا توماں نے اسے بتایا کہ تیرا باپ مجھ سے یہ دوا بنواتا تھا جب اس کے بیٹے نے وہ نسخہ بنایا اور اس کو اپنے باپ کے نسخہ سے ملایا تو دونوں نسخے ایک ہی تھے۔
میرے پاس اندرون وبیرون ملک سےبہت زیادہ مریضوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ ایک صاحب میرے پاس آئے ان کے ہاتھ میں وینٹی لیٹر تھا‘سانس کا مسئلہ ان کو بہت زیادہ تھا سانس رک رک کر آرہا تھا اور تکلیف سے آرہا تھا۔دن رات وہ وینٹی لیٹر استعمال کرتے تو کچھ دیر سو سکتے تھے‘ ورنہ سونا ان کیلئے محال تھا‘ نیند کی کمی ایسی چیز ہے جو انسان کو بہت زیادہ بیماریوں کی طرف مائل کردیتی ہے اور انسان کی غذا ہضم نہیںہوتی‘ نیند کی کمی سے یا تو انسان کمزور ہوتا ہے یا بہت تیزی سے موٹاپے کی طرف مائل ہوتا ہے۔ کچھ یہی حال ان کے ساتھ ہوا۔ موصوف انگلینڈ کے رہنے والے تھے‘ علاج کے لیے آئے جب ان کا علاج کیا گیا تو پتہ چلا کہ ان کے پھیپھڑوں کی اندر کی نالیوں میں اس انداز سے بلغم جما ہوا ہے جو یورپ کی مشینیں نہ نکال سکیں۔ میں نے انہیں مشورہ دیا آپ اس کی گولیاں نہ بنائیں‘ اس کا سیرپ بنالیں‘ یہ سیرپ آدھی چمچی ہر آدھے گھنٹے بعد آپ منہ میں رکھ کر چاٹیں اور اسی طرح دن رات سونے کے اوقات کے علاوہ مسلسل کریں ۔ انہوں نے میری بات مانی اور یہ دوا استعمال کی صرف چار دن کے اندر اس کا بہت اچھا نتیجہ ظاہر ہوا اور ایسا نتیجہ ظاہر ہوا کہ خود ان کی عقل بھی حیران رہ گئی کہ واقعی ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ وہ بہت سارا سیرپ بنا کر انگلینڈ لے گئے ۔عرصے بعد مجھے ان کا پیغام ملا کہ یہاں انگلینڈ میں ایک سینئر’’گورا ‘‘ڈاکٹر ہے‘ میرا اس سے علاج معالجے کے سلسلے میں آناجانا رہتاتھا‘ پھر کچھ آپس میں شناسائی ہوگئی جب اس نےمجھے دیکھا کہ میں تندرست ہوں اور وینٹی لیٹر میرا ہٹ گیا ہے اور میں نے اس سے اس معاملے میں ڈسکس کی تو اس کی عقل دنگ رہ گئی اور وہ حیران رہ گیا۔ اسے میری ملاقات سے پہلے ہی جڑی بوٹیوں سے شغف اور لگاؤ تھا اور وہ جڑی بوٹیوں سے بہت زیادہ متاثر تھا۔میں نے اسے بتایا میں ہربل ڈاکٹر کے پاس گیا اس نے مجھے یہ دوائی بتائی اور میں نے بنائی۔ میں نے وہ نسخہ بتا دیا وہ فوراً نسخہ لے کر نیٹ پر گیا اور اسے سرچ کیا اور سرچ کرنے کے بعد کہنے لگے کہ واقعی یہ دوائی اس مقصد کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ اب اس نے یہ دوائی خود بنانے کا فیصلہ کیا ‘ ایک دوائی اسے وہاںسے نہیں مل رہی تھی یعنی ’’فلفل دراز‘‘تو کیا آپ مجھے وہ بھجوا سکتے ہیں۔ خیر میں نے وہ دوا اسے بھجوا دی اور وہ گورا ڈاکٹر اب تک یہ دوائی بنا کر لوگوں کو سیرپ کی شکل میں دے رہا ہے۔
قارئین! یہ ایک واقعہ نہیں ایسے میرے پاس بے شمار واقعات ہیں وہ لوگ جن کو موسمی الرجی ہوتی ہے‘ ریشہ بلغم سے ان کا برا حال ہوجاتا ہے یا وہ لوگ جن کے دل کے اندر بے چینی ہوتی ہے اور ریشے بلغم سے سانس رک جاتا ہے‘ طبیعت ہروقت اکھڑی اکھڑی رہتی ہے‘ کھڑکھڑاہٹ بہت زیادہ حتیٰ کہ اس دوائی سے ایک اور عجیب چیز دیکھی جن لوگوں کو خراٹے بہت زیادہ آتے تھے کچھ عرصہ استعمال سے انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ ایسے لوگوں کو تو بہت زیادہ فائدہ ہوا جو ہروقت کھانستے رہتے تھے اور ان کو خشک کھانسی رہتی تھی بلغم وغیرہ نہیں نکلتا تھا جب انہیں یہ استعمال کرنے کیلئے دیا تو بہت فائدہ ہوا۔ موسم سرما ہو یاگرما‘ بچہ ہو یا بڑا‘ بوڑھا ہو یا جوان سب کیلئے یہ بہترین چیز ہے۔ کوشش کریں اس دوائی کے ساتھ زیادہ گرم چیزیں اور برف والی چیزیں یعنی جو چیزیں فریج کی لگی ہوئی یابرف کے ساتھ استعمال ہوتی ہیں حتیٰ کہ ٹھنڈا پانی تک بھی استعمال نہ کریں۔ مصالحہ دار چیزیں اور تلی ہوئی چیزیں تو اس کیلئے بہت نقصان دہ ہیں۔ اب اس کافارمولہ قارئین آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں:۔
ھوالشافی: برگ بانسہ ایک کلو لیکر پتھر کنکر صاف کرلیں‘ چھ کلو پانی میں نہایت ہلکی آنچ میں ابالیں‘ جب دو کلو پانی باقی رہ جائے تو اس میں ایک کلوچینی ڈال کر بالکل ہلکی آنچ پرپکائیں کہ گاڑھا شربت بن جائے۔ ایک تولہ فلفل دراز جسے مگھاں بھی کہتے ہیں نہایت باریک پیس کراس کے اوپر چھڑک کر مکس کرکے ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں محفوظ رکھیں۔ شربت تیار ہے اور یہ شربت نہایت باکمال شربت ہے۔

مقدار خوراک: بچوںکیلئے چوتھائی چمچ دن میں چھ سے سات دفعہ ‘ بڑوں کیلئے ایک چمچ دن میں پانچ سے سات دفعہ‘ کھانے سے پہلے یا بعد تسلی اور اعتماد سے استعمال کریں۔ کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں‘ کوئی نقصان دہ اثرات نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 059 reviews.