Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ذرائع آمدن میں ایک دم اضافے کیلئے وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

اگر کسی شخص کی لڑکی یا لڑکے کی شادی صرف مال نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہو تو لڑکی یا لڑکے کی والدہ یا باپ چالیس دن تک یَاوَھَّابُ یَارَزَّاقُ 3125مرتبہ

بعد نماز عشاء پڑھے اور ہر روز وظیفہ کے بعد 33 مرتبہ استغفار پڑھے

یاَوَھَّابُ۔۔۔۔ اے بہت دینے والے:

یہ لفظ ہبہ سے بنا ہے جس کا مطلب بغیر معاوضہ کے عطا کرنا ہے یعنی ایسی عطا جس میں کوئی غرض نہ ہو جسے جو چاہا عطا فرمادیا۔ بغیر عوض کے دوسروں پر مال و دولت نچھاور کردیا۔ اس طرح بے سوال عطا فرمانے والے کو وہاب کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ وہاب ہے‘ وہ اپنی مخلوق کو اس انداز میں دیتا ہے کہ اس کا کوئی ثانی نہیں کیونکہ دنیامیں اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی ذات ایسی نہیں جو بغیرمانگے اور بغیر کسی غرض کے عطا کرتی جائے‘ اس لیے جو شخص اللہ تعالیٰ کو اس صفت سے پکارتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس پر اپنی عطا کے خزانے کھول دیتا ہے۔ جو چیز وہ مانگے مل جاتی ہے خاص کر اس اسم کا تعلق رزق کی فراخی کے ساتھ بہت ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۴ ہیں۔
غربت اور تنگی رزق کا حل:

وہ شخص جو غربت اور تنگی رزق سے دوچار ہو یعنی خرچ زیادہ ہو اور آمدن بہت کم ہو اسے چاہیے کہ اس اسم کو روزانہ گیارہ سو مرتبہ صبح اور گیارہ سو مرتبہ شام کو ایک سو گیارہ دن تک پڑھے۔ اس کے علاوہ اس کے گھر والے بھی یہی اسم اسی طرح پڑھیں تو بہت جلد ان کی حالت بدل جائے گی۔ ذرائع آمدن میں ایک دم اضافے کے آثار پیدا ہوجائیں گے اور تھوڑے ہی عرصے میں اللہ تعالیٰ انہیں غنی کردے گا جب مقصد حل ہوجائے تو اس اسم کو ہمیشہ کیلئے بعد نماز فجر ایک ہزار مرتبہ پڑھتا رہے۔
اضافہ مال و دولت کا وظیفہ:

مال و دولت میں اضافے کیلئے یَاوَھَّابُ یَارَزَّاقُ کا وظیفہ بہت مؤثر ہے‘ اس لیے اضافہ کے خواہش مند شخص کو چاہیے کہ شام کی نماز کے بعد نوافل اوابین پڑھے ‘اس کے بعد دو رکعت نفل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے پڑھے۔ ان نوافل کی ہر رکعت میں الحمدشریف اور سورت پڑھنے کے بعد ایک سو مرتبہ درج بالا وظیفہ پڑھے۔ نوافل کے بعد سر سجدے میں رکھ کر ایک سو گیارہ مرتبہ پھر یہی وظیفہ پڑھے۔ اس کے بعد سجدے ہی میں اضافہ رزق کی دعا کرے۔ انشاء اللہ بے پناہ مال و دولت میں اضافہ ہوگا اور یہ عمل ایک سال تک جاری رکھے۔
شادی کیلئے حصول مال:

اگر کسی شخص کی لڑکی یا لڑکے کی شادی صرف مال نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہو تو لڑکی یا لڑکے کی والدہ یا باپ چالیس دن تک
یَاوَھَّابُ یَارَزَّاقُ 3125 مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھے اور ہر روز وظیفہ کے بعد 33 مرتبہ استغفار پڑھے۔ اس کے بعد سجدے میں سر رکھ کر اللہ سے اپنی مالی مشکل کو حل کرنے کی دعا کرے۔ کم از کم تین مرتبہ اسی طرح کرے۔ انشاء اللہ حصول مال کا فوری طور پر کوئی ذریعہ بن جائے گا۔

کشادگی رزق برائے ادائیگی قرض:

ایسا مقروض جس کے پاس ادائیگی قرض کیلئے رقم نہ ہو اور لینے والے بہت تنگ کرتے ہوں تو اسے چاہیے کہ بعد نماز جمعہ چند افراد اکٹھے کرے۔ اگر گھر والے ہوں تو زیادہ مناسب ہے اور پہلے گیارہ مرتبہ استغفار پڑھیں۔ اس کے بعد یَاوَھَّابُ یَارَزَّاقُ 41700 مرتبہ پڑھیں اس طرح تین جمعے تک یہ عمل کریں۔ اس کے بعد اگلے روز سے مقروض کو چاہیے کہ اس وظیفہ کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے اور اکتالیس دن تک پڑھتا رہے۔ اس کے بعد تین دن یہ وظیفہ نہ پڑھے اس میں استغفار ایک سو گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھے۔ تین دن کے بعد پھر پہلے وظیفہ کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ 41 دن تک پڑھے۔ انشاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اگر کوئی صورت پیدا نہ ہو تو اسی عمل کو دوبارہ کرے۔ انشاء اللہ پروردگار ایسی جگہ سےمالی مدد فرمائے گا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتا ہوگا۔
ہمیشہ دولت مند رہنے کاعمل:

جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اسے زندگی میں کبھی بھی مال کی کمی نہ ہو یعنی ہمیشہ دولت مند رہے یا ضرورت کے مطابق اللہ کا رزق ملتا رہے تو اسے چاہیے کہ یَاوَھَّابُ کو بعد نماز فجر 1400 مرتبہ اور رات کو سونے سے پہلے 1400 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ انشاء اللہ اسے کبھی مالی تنگی نہ آئے گی اور اگرتاجر یاکاروباری ہو تو کاروبار کے شروع میں اسے روزانہ 2100 مرتبہ پڑھے۔ اس کا کاروبار نہ کبھی رکے گا اور نہ ہی اس میں کمی آئے گی کیونکہ حصول دولت کیلئے یہ اسم اتنا مؤثر ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ اس لیے اسے ہمیشہ پڑھنے والا کبھی خالی نہیں رہ سکتا۔ جس شخص کا نام وہاب یا سلیمان ہو اس کیلئے اس کا ورد بہت مفید ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 055 reviews.