Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مایوس زندگی کے لیے آسان وظیفہ (انتخاب: ہارون بھٹی، سکردو)

ماہنامہ عبقری - جون 2008ء

﴾اَلفَتاَّحُ جَلَّ جَلَالَہُ﴿ ﴾کھولنے والا﴿ (عدد = 489 ) فتاّح وہ ذات ہے جس کی مہربانی سے ہرعقدہ کھلتا ہے اسی کی مہربانی سے ہر مشکل آسان ہوتی ہے۔ (امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ) فتوح خداوندی کے مختلف طریقے ہوتے ہیں کبھی انبیاء کرام کے ذریعے رشدو ہدایت کے در کھولے جاتے ہیں۔ اور اللہ کے دشمنوں کو ذلیل کیا جاتا ہے۔ کبھی اولیاءکے قلوب پر کشف والہام کے ذریعے فتوح فرمایا جاتا ہے اور کبھی قدرتی طور پر معجزات کے ذریعے ۔ ان فتوحات اور اس کی اقسام کا علم بھی اللہ ہی کیلئے خاص ہے ﴾ وَعِندَہ‘ مَفَاتِحُ الغَیبَ لَا یَعلَمُھَآ اِلَّا ھُوَ﴿اور اس کے پا س غیب کی چابیاں ہیں جنہیں اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ اوراد وظائف صفائی قلب کیلئے اگر کوئی فجر کی نماز کے بعد دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر ستر بار اس اسم پاک کو پڑھے تو زنگ اس کے دل سے جاتا رہے اور صفائی قلب نصیب ہو (شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ ) وسعت ذہن یہ اسم پاک امتحان دینے والوں ، وکلاء، مناظروں ، اختراعات و ایجادات کرنے والوں مفکروں، مبلغوں اور مقرروں کیلئے روشنی کا کام دیتا ہے۔ سلوک میں ترقی صاحب شمس المعارف الکبریٰ حضرت ابو العباس بونی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ اسم سالکوں کیلئے بہت مفید و مناسب ہے جو سالک بکثرت اس کا ذکر کرے گا پروردگار اس کے لئے فتح و نصرت کے دروازے کھول دے گا۔ رفع حاجات اگر کوئی دور رکعت نماز ادا کرے اور پہلی رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة یٰسین شریف اور دوسری رکعت میں سورة تبارک الَّذِی پڑھے اور بعد سلام کے اسم پاک کے اعداد کے برابر 489 مرتبہ ”یَافَتَّاحُ “ پڑھے گا، تمام مشکلات اور ہر حاجت برآئے، اور غیبی امداد شامل ہو۔ دفع نسیان اگر مرض نسیان ہو تو اس کے دفعیہ کیلئے ستر بار اس اسم پاک کا پڑھنا سریع التا ثیر ہے۔ ناجائز مقدمہ سے بریت اگر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ میں ناحق پھنس گیا ہو تو اکیس ہزار مرتبہ سات دن تک برابر اس اسم مبارک ”یَافَتَّاحُ“ کو پڑھے ان شاءاللہ وہ شخص بہت جلد رہا ہو گا۔ امراض قلب کیلئے ایسے شخص جن کے دل کے والو بند ہوں یا شریانیں وغیرہ تنگ ہو چکی ہوں جس کے سب جسم کو مناسب مقدار میں خون مہیا نہ ہوتا ہو تو فجر اور عشاءکی نمازوں کے بعد اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور درمیان میں 489 بار ”یَافَتَّاحُ“ کاذکر اس صورت میں کرے کہ آنکھیں بند ہوں اور خیال اورتوجہ دل کی جانب ہو، اس کامل یقین کے ساتھ ورد کرے کہ دل کے والو جو بند ہیں وہ کھل رہے ہیں اور جو شریانیں وغیرہ تنگ ہو گئی ہیں ان میں فراخی پیدا ہو کر خون کا بہاﺅ مکمل طور پر جسم کی ضرورت کے مطابق ہو رہا ہے۔ ان شاءاللہ شفا ہو گی اور اس پر یہ اضافہ کرے کہ ہر نماز کے بعد دل کے مقام پر ہاتھ رکھ کر سات بار پڑھے ﴾یاَ قَوِیُّ القَادِرُ المُقتَدِرُ قَوِّنِی وَقَلبِی ﴿
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 405 reviews.