Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2008ء

کریم ذات کا سہا را (عبداللہ خان ۔ لا ہو ر ) میںنے دیکھا کہ ایک بہت بڑا جنگل ہے جس میں ، میں اکیلا دوڑ رہا ہو ں کچھ آدمی مجھے ما رنے کے لیے میرے پیچھے پڑ گئے ہیں اور چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملتی ۔بہت خوف محسو س ہو تا ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ تعبیر : آپ نماز روزے کی پا بندی کیا کریں ورنہ آپ کو آسیبی طاقتیں سخت نقصان پہنچا سکتی ہیں اور آپ کو چھٹکارے کی بھی کوئی صورت نہیں ملے گی۔ اس لیے ایسا وقت آنے سے پہلے ہی آپ سب سے بڑی طاقت وا لی ذات سے تعلقات استوار کر لیجئے اور اس کی پنا ہ میں آجائیے تا کہ برے وقت میں اس کریم ذات کا سہا را ہر طر ح کی آفتو ں سے چھٹکا را ثابت ہو ۔ اللہ آپ کو تو فیق دے ۔ واللہ اعلم مکہ معظمہ والی کریم ذات (شازیہ سلطانہ ۔ کرا چی ) میں نے دیکھا کہ ایک با دشا ہ اپنے بیٹے کی بارا ت لیکر شادی کرنے کی نیت سے ہما رے گھر آرہا ہے ۔ لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ ( با دشا ہ ) اپنے بیٹے کا نکا ح کس کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی آمد سے میں بہت خو ش ہو ں۔ با دشاہ نے نکا ح پڑھوانے کے لیے خاص طور پر نکا ح خوا ں کو مکہ معظمہ سے بلو ایا ہے ۔میں جب دیوار کے اوپر سے جھانک کر دیکھتی ہو ں تو ایک مولوی صاحب لمبا چغہ پہنے ہو ئے ہیں سفید لمبی سی داڑھی ہے ان کے ساتھ با دشاہ، دولہا اور بہت سے با را تی ہیںلیکن ان بارا تیوں میں عورتیں بالکل نہیں ہیں۔ میں بے قرا رہو ں کہ وہ جلدی سے ہما رے گھر پہنچ جائیں تاکہ میں مولوی صاحب کے ہا تھ چو م سکو ں کیو نکہ وہ مکہ معظمہ میں امامت کر وا تے ہیں ۔وہ سب پیدل ہیں ابھی وہ ہمارے گھر نہیں پہنچے کہ میری آنکھ کھل گئی ۔ تعبیر : آپ کے خوا ب کے مطا بق آپ کے گھر میں لڑکیو ں کی شا دیو ں کا مسئلہ انشا ءاللہ نہا یت آسانی سے طے ہو جائے گا اور کسی قسم کی پریشانی لا حق نہیں ہو گی بشر طیکہ آپ کا سب گھرانہ ” مکہ معظمہ والے “ کی عبا دت میں ہر گز کو تا ہی نہ کرے۔ واللہ اعلم ۔ جائز طریقہ سے رشتہ (ا۔ش ۔ واہ کینٹ ) میں نے خوا ب دیکھا ایک لڑکا جسے میں پسند کر تی ہو ں اور وہ بھی مجھے پسند کر تا ہے، میں اور میر ی والدہ ان کے گھر جاتے ہیں وہ اور اس کے والد بہت خو ش ہو تے ہیں۔ ہما ری خاطر تواضع کر تے ہیں جبکہ اس کی والدہ کا رویہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ اس اثنا ءمیں میرے بڑے ما موں بھی آجا تے ہیںاس کے ابو میرے بارے میں کہتے ہیں میں اسے اپنی بیٹی بنانا چاہتا ہوں پھر میں را ت کو وہیں ان کے گھر رک جا تی ہو ں اس کی والدہ مجھے پسند نہیں کر تیں۔ میں روتی ہو ں کہ آنٹی کا رویہ میرے ساتھ ایسا کیو ں ہے ؟جب کہ اس کے ابو مجھے پیار کرتے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل جا تی ہے ۔ تعبیر : آپ کے خو اب کے مطا بق آپ کا رشتہ ان شا ءاللہ اس لڑکے سے طے ہو جا ئے گا اور تمام سسرا ل والے نہایت محبت و پیا ر کریں گے سوائے لڑکے کی ما ں کے۔ وہ آپ سے ناخو ش ہو ں گی بلکہ ایسا بھی ممکن ہے کہ وہ اس رشتہ میں ر کا و ٹ بھی ہو ں ، مگر آپ اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو ں ، البتہ جا ئز طریقہ سے رشتہ کی کا روائی کریں ۔کسی قسم کی جذباتیت کا ہر گز شکا ر نہ ہو ں اللہ آپ کی مدد کر ے ۔ آمین۔ واللہ اعلم حقیقی مالک و رزاق سے وفا (محمد عمران ۔ کرا چی) خوا ب دیکھا کہ میں اورمیرے والد مر حوم ایک کمر ے میں ہیں ۔میں دل میں سوچتا ہو ں کہ والد مرحوم مجھے کچھ پیسے دیں گے۔ اس اثنا ءمیں والد مر حوم جیب میں ہا تھ ڈالتے ہیں اور بہت سارے نو ٹ نکال کر مجھے دیتے ہیں۔ پہلے تو میں منع کرتا ہو ں مگر والد مر حوم آنکھ مو ند کر پیا ر سے گردن ہلا کر نو ٹ لینے کا اشارہ کر تے ہیں تو میں والد مرحوم کے ہا تھ میں سے نوٹ لیکر دیکھتا ہو ں تو اس میں ہزار ہزار کے کئی نوٹ ،پانچ پانچ سو کے کئی نوٹ، سو پچا س کے کئی نو ٹ ہو تے ہیں غرض یہ کہ پاکستان میں چلنے والی تمام کر نسی مو جو د ہو تی ہے ۔ تعبیر : یہ خوا ب آپ کے حق میں مبا رک ثابت ہو سکتا ہے اور آپ کے ما لی مسائل حل ہو سکتے ہیں بشر طیکہ آپ ”بادشاہو ں کے با دشاہ “کے حضور جھکنے اور اسی سے اپنی فریا د مانگنے کا اہتمام کریں اگر چہ آپ کی نیت اچھی اور نیک ہے مگر جو شخص اپنے مالک و رزاق سے وفا نہیں کر تا وہ بھلا اپنے سے کمتر لو گو ں سے کیا وفا نبھا سکتا ہے اس لیے غیرو ں کے کا م آنے کا جذبہ حقیقی ما لک و رزاق اور کریم آقا کے ساتھ وفا کے بغیر کھوکھلا اور نا پائیدار ہے ۔ اللہ آپ کو نیک مقاصد میں کامیاب کرے ۔ آپ حضرت شیخ زکریا رحمتہ اللہ علیہ کی کتا ب فضائل اعمال میں فضائل نما ز کا حصہ ضرور مطا لعہ کریں ۔ فقط واللہ اعلم ۔ ار د گر د کی جھا ڑیا ں (سید عامر ہا شمی ۔بدین ) میں نے خوا ب دیکھا کہ میری ایک دوست الٹے ہا تھ میں سگریٹ دبا کر پی رہی ہے وہ مجھے دیکھ کر آنکھیں چرانے لگتی ہے ۔ میں اس کا پیچھا کر تا ہو ں تو وہ سیمنٹ کی بنی کر سی پر بیٹھ جا تی ہے ۔ پھر اس سے کچھ با ت کر تا ہو ں اور خواب ٹوٹ جا تاہے ۔ واضح رہے کہ یہ ایک کھلے پا رک کا منظر ہے ۔ تعبیر : آپ اس لڑکی کا پیچھا چھوڑ دیں ۔ اب وہ آپ کو دل سے ہر گز نہیں چاہتی بلکہ وہ کسی دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو چکی ہے ۔ اللہ آپ کو تو فیق دے کہ آپ اپنے مقصد حیا ت کو سامنے رکھ کر ارد گر د کی جھا ڑیو ں سے بچتے ہوئے منزل کو پائیں انشاءاللہ ہر طر ح راحت رہے گی ۔ گنا ہوں پر گر فت اور کلمہ شر یف (ثمینہ پھول ۔ نو ا ب شاہ ) میری دادی اماں کو فو ت ہوئے تقریبا ً ایک سال ہو گیا ہے ۔جب بھی وہ میرے خوا ب میں آتی ہے بہت روتی ہیں میں نے ایک دفعہ پو چھا کہ آ پ روتی کیو ں ہیں تو انہو ں نے مجھے کوئی جوا ب نہیں دیا بس روتی رہیں۔ یہ خوا ب مجھے تقریباً سات آٹھ مر تبہ دکھائی دے چکا ہے مجھے اپنی دادی اما ں سے بہت پیا ر تھا ۔ تعبیر : ایسا لگتا ہے کہ آپ کی دادی اما ں کچھ پریشان ہیں اور ان کے گنا ہو ں اور خطا ﺅ ں پر گرفت ہو رہی ہے ۔ وہ اس سے چھٹکا را چاہتی ہیں ۔ اس لیے آپ فوری طور پر کلمہ شریف کا ایک نصاب جو سوا لاکھ یا ستر ہزار کا ہو گا وہ پڑھ کر یا اجتماعی پڑھواکر، دادی اما ں کے حق میں بخشیں ۔ان شا ءاللہ فوراً ان کے لیے نیک فیصلہ ہو جائے گا ۔ اللہ آپ کی دادی اماں اور اسی طر ح ہر مسلمان کی محض اپنے لطف و کرم سے بخشش کرے ۔ آمین ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 404 reviews.