Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نئی نسل کے پوشیدہ روگ اور سو فی صد علاج (لڑکوں، لڑکیوں اور والدین کے لیے)

ماہنامہ عبقری - جون 2008ء

نو جوانو ں کے پو شیدہ امراض کا علا ج کر نے سے پہلے ہم آپ کو چنداہم با تیں بتانا چا ہتے ہیں ۔ پہلی اور اہم ترین بات یہ ہے کہ جنسی ہیجان سے آپ کا کچھ بھی نہیں بگڑا ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کچھ بگڑ گیا ہے تو وہ دوائیوں کے بغیر بھی ٹھیک ہو سکتا ہے اور اگر آپ کو کوئی جسمانی نقص نظر آرہا ہے تو یہ بھی ٹھیک ہو سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں ہم آپ کو خبر دار کر تے ہیں کہ ما لش کی کوئی دوائی استعمال نہ کریں ورنہ مزید نقصان کا اندیشہ ہے ۔ بعض حکیم ما لش کی کوئی ایسی دوائی دے دیتے ہیں جس سے عضو پر چھالے پڑ جا تے ہیں ۔ حکیم ان چھا لوں کے متعلق ایسی بے بنیا د با تیں بتا تے ہیں جو میڈیکل سائنس کی نگاہ میں محض بے بنیا د ہیں ۔ متعلقہ رگوں کی تقویت کے لیے اعصا بی مر کز کو درست کیا جا تاہے جس کا طریقہ کچھ اور ہے لہذا اپنی بہتری کے لیے عضو کی مالش ترک کردیں ۔ لا ز می یہ ہے کہ یہ عادت تر ک کر دیں۔ جنسی ہیجان کو جا ری نہیں رہنا چاہیے ، ورنہ آپ کئی امراض کے شکار ہو جا ئیں گے ۔ دوسری با ت یہ یا د رکھنے والی ہے کہ جسم میں قدرت نے ایسی خوبی پیدا کررکھی ہے کہ کوئی کمی واقع ہو جائے تو جسم از خود پوری کرلیتا ہے ۔ خون کی کمی کو جسم کسی دوائی کے بغیر پوری کر لیا کر تا ہے ۔ آپ جو کچھ ضا ئع کر بیٹھے ہیں وہ واپس آسکتاہے ۔ تیسری اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ کو دودھ ، مکھن ، خالص گھی اور با دام وغیرہ میسر نہیں تو کو ئی فر ق نہیں پڑتا ۔ آپ دال روٹی سے بھی توانا ہو سکتے ہیں ۔ جنسی کمزوری کے لیے ایسی دوائیو ں کی کوئی ضرورت نہیں جو جنسی جذبات کو بھڑکا دیں ، بلکہ ایسی دوائیا ں اور زیا دہ کمزور کر دیتی ہیں ۔ اشتہا ری دوائیو ں میں یہی اثر ہو تا ہے ۔ جنسی کمزوری رفع کرنے کے لیے ہم اعصاب کو تقویت دیا کر تے ہیں اور ایسی دوائیا ں تجویز کرتے ہیں جو ذہنی انتشار پر قابو پا ئیں ۔ سب سے زیا دہ ضروری بات یہ ذہن نشین کرنے والی ہے کہ جنسی کمزوری کوئی بیماری نہیںیا کم ا ز کم یہ جسمانی بیماری نہیں ۔ یہ نفسیا تی عارضہ ہے جو رجحان میں تبدیلی سے ٹھیک ہو سکتا ہے ۔ اپنی توجہ ان دوائیو ں سے ہٹا لیں جن کے اشتہا رآپ کو اخباروں میں نظر آتے ہیں ۔ آگر آپ اپنی تکلیف کسی کوبتانا نہیں چا ہتے اور خود ہی اپنا علا ج کرنا چا ہتے ہیں تو ایسی دوائیوں کا انتخاب کریں جو اعصاب کو تقویت دے سکیں اورمعدے کے نظام کو درست کر سکیں ۔ بعض حضرات کا معدہ خراب ہوتا یا قبض کی شکا یت رہتی ہے ۔ اس سے بھی جنسی خرابی محسوس ہونے لگتی ہے ۔لہذا معدے اور ہاضمے کے نظام کو درست کریں، لیکن ہم آپ کو خبر دار کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ اپنا علا ج خو د کرنے میں کئی خطرے ہیں ۔ آپ جس مر ض کا علا ج کریں گے وہ مر ض نہیں علا مت ہو گی ۔ یہ کوئی مستند ڈاکٹر ہی بتا سکتا ہے کہ اصل مر ض کیا ہے ۔ بنیا دی خرا بی دور ہو جانے سے علامات یا مر ض کے پیدا کر دہ نقائص خود ہی صحیح ہو جاتے ہیں ۔ اپنے آپ کو یقین دلائیںجو جسمانی کمزوریا ں ، دل پر گھبرا ہٹ ، مو ت کا خوف ادا سی اور شکست اور زندگی سے بیزاری محسو س کر رہے ہیں وہ لا شعور کے اثرا ت ہیں ۔ ان کا ذہن، لا شعور اپنے اندر بچپن سے کچھ محرومیا ں اور جذباتی گھٹن جمع کر تا رہتا ہے ۔ اس کے پسِ منظر کو ہم تفصیل سے بیان کر آئے ہیں ۔ اسی گھٹن نے آپ کو جنسی ہیجان کا عاد ی بنایا ہے ۔ اب یہ عا دت گناہ کا ایک زہر آلو د احساس بن کر آپ کے اعصا بی نظام کو تبا ہ کر رہی ہے ۔ یہ عا دت اگر بہت زیا دہ ہو اور مسلسل کئی بر س چلتی رہے تو بہت ہی خطر ناک ہے ۔ اپنے آپ کو یقین دلا ئیں کہ محرومیو ں کا دور گزر گیا ہے ۔آپ کی اصل شخصیت کا رو پ کچھ اور ہے ۔ اس وقت آپ نے جو روپ دھا رکھا ہے وہ درا صل بہر وپ ہے ۔ یہ بچپن کے اثرا ت ہیں جو زنگ کی طر ح آپ کی اصل شخصیت پر چھاگئے ہیں ۔ اب آپ جوان ہوگئے ہیں ۔ بچپن کو ذہن سے جھٹک ڈالیں ۔ اس کے طریقے ہم ابھی آپ کو بتائیں گے ۔ بچپن اچھا تھا یا برا ،گزر گیا ہے ۔ اگر آپ کو والدین پیار اور محبت نہیںدے سکے تو ان کی چند ایک مجبوریاں تھیں ۔ آپ کی ضروریا ت پو ری کرنے کے لیے وہ شب وروز محنت و مشقت کرتے رہے ہیں ۔ اب آپ کا فر ض ہے کہ انہیں محنت و مشقت کے صلے میں مکمل سکون اورآرام دیں یا کم از کم اپنے آپ کو ان کے لیے مسئلہ نہ بنائیں ۔ ہوسکتا ہے آپ کے والدین کو ان کے والدین نے پیا ر اور شفقت سے محروم رکھا ہو ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے والدین اتنے تعلیم یا فتہ نہیں تھے کہ آپ کی تربیت نفسیات کے اصو لو ں کے تحت کر تے ۔ بہر حال بچپن میں آپ کے ساتھ جوکچھ ہو اوہ ایک نفسیا تی اور قد رتی عمل کے تحت آپ کے خیا لات اور آپ کے سوچنے کے انداز کا باعث بن گیا ہے ۔ آپ یقینا اس سے بہتر اندا ز سے سو چ سکتے ہیں ۔ والدین بھی یہ با ت سمجھ لیں جو ہم اپنی ابھرتی ہوئی نسل سے کہہ رہے ہیں ہو سکتا ہے والد صاحبان ناک بھو ں چڑھائیں لیکن ہم بچو ں اور نو جوانوں کو والدین کی نسبت زیا دہ اہمیت دیتے ہیں ۔ اس سے انکا ر نہیں کیا جا سکتا کہ ان نوجوانوں کو والدین کا اسی وقت سہارا بننا ہے جب بڑھاپا انہیں معذور کر چکاہو۔ یہ گھریلو مسئلہ ہے ۔ قومی سطح پرابھر تی ہوئی نسل کی اہمیت کو دیکھیں ۔ انہی نو جو انو ں کو ملک او ر قوم کی پا سبانی کر نی ہے ۔ اگر انہیں والد صاحبان نے نفسیا تی مریض بنا دیا تو وہ والدین کا کیا سہا را بنیں گے اور ملک و ملت کی پا سبانی کا فرض کیسے ادا کریںگے؟یہ ہمارے معا شرے کا بڑا ہی خطر نا ک مسئلہ ہے کہ بیشتر با پ اپنی اولاد کے ساتھ دشمنو ں کی اولا د جیسا سلوک کرتے ہیں ۔ ہمیں نوجوان اس ضمن خطوط تولکھتے ہیں لیکن جو نو جوان ہم تک پہنچ سکتے ہیں ہما رے پا س آجا تے ہیں ۔یقین کریں کہ ان کی جذبا تی حالت یہ ہو تی ہے کہ بات کرنے سے پہلے روتے ہیں ۔ جب اپنا مسئلہ بیان کرنے لگتے ہیں تو پہلی با ت یہ کہتے ہیں ” میرے والد صاحب میرے ساتھ ، میرے بہن بھا ئیو ں اورمیری امی کے ساتھ بر ا سلوک کر تے ہیں ۔ “
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 403 reviews.