Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بندوں کو اعمال پر لگانے کا گُر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

اندرون سندھ ہم ایک شخص کے گھر مہمان ٹھہرےوہ بہت ہی غریب اور مفلس تھا ‘خیر اُس بیچارے نے جو بھی سفید پوشی کا کھانا موجودتھا ہمارے سامنے رکھا۔ میں نے اُس سے پوچھا کہ آپ قرآن پڑھے ہوئے ہیں، کہنے لگے سائیں: مجھے تو قرآن نہیں آتا، نہ ہی میں پڑھا ہوا ہوں‘ ان پڑھ آدمی ہوں۔ میں نے کہا: ایک چیز میں تجھے یاد کرائوں گا چند لفظ ہیں۔میں نے کہا: انمول خزانہ نمبر 1 تو یہ یاد نہیں کر سکتا،انمول خزانہ نمبر 2 ہی یاد کرلو۔
یَالَطِیْفاً م بِخَلْقِہٖ یَاعَلِیْماً م بِخَلْقِہٖ
یَاخَبِیْراً م بِخَلْقِہٖ
اُلْطُفْ بِیْ یَالَطِیْفُ یَا عَلِیْمُ یَاخَبِیْرُ۔
میں نے اس سفید پوش آدمی سے کہا کہ یہ تویاد کرلو گے ناں۔۔۔!دراصل میں وہاں کچھ اعمال کرنے گیا تھا،جنگل میںکچھ دن رہنا تھا،ہمارا دو وقت کا کھانا اُسکے ذِمّے تھا۔ میں نے اُس سے کہا یہ جو کچھ پکایا تھاآئندہ نہ پکانا۔ میں نے اپنے کسی ساتھی کے ذریعے اس درویش آدمی کے راشن کے پیسے اسکی جیب میں ڈلوادیے۔ اب میں نے ان سے کہا کہ یہ آپ سارے گھر والے انمول خزانہ نمبر2 یاد کریں۔ انہوں نے یاد کیا اور سندھی لہجے میں یاد کیا۔
زبان کے لہجے:میں نے پشتو میں بھی قرآن سنا ہے،پنجابی میں بھی سنا ہے، لوگ پشتو میں بھی قرآن پڑھتے ہیں،پنجابی میں بھی پڑھتے ہیں۔پشتو میں لوگ یٰسین نہیں پڑھتے، ’’جاسین باالقرآنِ الْحکیم‘‘پڑھتے ہیں۔پشتو،پنجابی لہجوں میں بھی قرآن پاک پڑھا جاتا ہے۔ہمارے لہجوں میں فرق ہے، لہجوں کے فرق سے زیر زبر میں فرق آئے تو معنی بدل جاتے ہیں۔قرآنِ پاک میں20 مقامات ایسے ہیں کہ جہاں تھوڑی سی بھی غلطی ہو جائے انسان اپنے ایمان سے محروم ہو جاتا ہے، بڑی احتیاط کی ضرورت ہے۔
اپنے میزبان سے میں نے کہا نہیں ایسے نہیں،میں سندھی لہجے میں نہیں پڑھوائوں گا‘ عربی مجھے تھوڑی سی آتی ہے اس میں یاد کرو اُس نے خوب رٹا لگایا۔ مجھے محاورہ یادآیا کہ’’منہ کھاوے تے اکھ شرماوے‘‘ میں نے سوچااسکے گھر کا کھا رہے ہیںا گرچہ خرچہ دیا ہے ، بیچارے گھر والے تو محنت کرتے ہیں، پکاتے ہیں، کھلاتے ہیں دووقت کی دال روٹی تھی ان بیچاروں کو کچھ تحفہ دینا چاہیے۔سدا ایسی ہی تنگدستی و غربت میں زندگانی کیوں گزرے، پھر طارق تیرے آنے کا فائدہ ہی کیا ہوا۔اللہ کا نام نہ سکھایا۔
پیغامِ عبقری:یہ پیغام میں آپ کو بھی دیتا ہوں۔آپ کہیں بھی جائیں، کسی کے ساتھ سفرکریں یا کسی کے مہمان بنیں یا آپ کا کوئی مہمان بنے یا آپ زندگی میں کسی کے ساتھ چند لمحے، چند گھنٹے، چند دن گزاریں اور اُس کو اللہ جل شانہٗ کا نام آقا کملی والے ﷺ کی محبت اور عشق سکھائیں۔
حج کے سفر میں ایک ہی کمرے میں ہم چار افراد تھے، ایک دودن اُن کے ساتھ تعلق بناتے ہوئے لگے۔وہ تین اکٹھے تھے‘ میں تنہا تھا تو میںنے سوچا ان کو کچھ نہ کچھ سکھانا چاہیے۔اب میں ان کے پاس بیٹھ جاتا۔بعض اوقات کھانے کی کچھ اشیاء ہمراہ ہوتیںوہ پیش کرتا۔کسی عمل کے بارے میں ،کسی وظیفے کے بارے میں، کسی دعا کے بارے میں،میں بات شروع کردیتا۔
میں نے کہا:جب آپ طواف کرنے گئے تھے تو آپ نے کیا دعاپڑھی تھی۔۔۔؟ مجھے بھی کچھ سکھائیں اورجب صفا و مروہ میںسعی کی تھی تو وہاں کیسی کیسی دعائیں مانگیںتھیں۔۔۔؟ ایک بندہ وضو کررہا تھا اور وضو کے اندراس سے کچھ کوتاہی ہوگئی۔ حضراتِ حسنین رضی اللہ عنہم اجمعین شریفینِ جنت کے شہزادے دیکھ رہے تھے ، اس بندے سے ایک بھائی نے کہا کہ میں وضو کرتا ہوں آپ دیکھو کہ میرا وضو کا طریقہ ٹھیک ہے اور وضو کرتے کرتے اُس کا وضو ٹھیک کرادیا۔
اشاعت دین اور معاملاتِ زندگی:ہمارے ساتھ کوئی چلے اور ہم کسی کے ساتھ چلیں اور زندگی کے چار دن گزاریں۔ میں ایک حدیث مبارکہ پڑھ رہا تھا اُس کا مفہوم یہ ہے کہ:نبی اکرم ﷺ نےفرمایا اللہ جل شانہٗ اس قوم سے ناراض ہوتا ہے جو لوگوں سے معاملات(لین دین) تو کریں لیکن انہیں اللہ کا پیغام نہ پہنچائیں۔اللہ اُس قوم سے ، اُن لوگوں سے سخت ناراض ہوتے ہیں۔ آج ہمارا معاملہ یہی ہے۔ ہم لوگوں سے معاملات کرتے ہیں، لوگوں سے لین دین کرتے ہیں لیکن اللہ والا پیغام نہیں پہنچاتے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ کے بندوں کو کسی نہ کسی عمل میں لگا دیں۔
میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے پاس بیٹھوں تو اس کوکوئی پیغام دوں۔ ایک رکشے والے سے میں نے اُسکے حالات پوچھے ۔کہنے لگا: پہلے میں رولر چلاتا تھا ،پھر میں ریٹائر ہوگیا پھر میں نے رکشہ لے لیا،میراپرانا رکشہ ہے ،بچے پڑھتے ہیں، بہت غربت ہے، تنگدستی ہے۔ تو میں نے اس رکشہ والے کو ایک ذکر بتایا:’’یَا وَدُوْدُ صَلّیِ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اِنَّکَ رَحِیْمُ الْوَدُوْدُ‘‘
یہ پڑھ تیرے دن پھر جائیں گے:یہ دعا یاد کروائی، سفر بھی کٹتا رہا رکشہ بھی چلتا رہا اُسکو یا دبھی ہوگیا۔میں نے کہا انشااللہ اسکے وِرد سے تیرے دن پھر جائیں گے۔ بہت عرصے کے بعد وہ مجھے اچانک ملا اُس نے مجھے پہچان لیا، مگرمیں نہ پہچان سکا تو اُس نے مجھے بتایاکہ آپ کے بتائے ہوئے ذکر سے اللہ پاک نے میرے دن پھیر دیے۔ میری زندگی کے دن رات مفلسی سے گزر رہے تھے،مگر اب تنگدستی کے حالات سے نکال کراللہ پاک نے مجھے آسانی میں، سہولتوں میں، برکتوں میں، راحتوںمیں، رحمتوں میں ڈال دیا۔میں سارا دن یہ رکشہ بھی چلاتا ہوں اوریہ ذکر بھی پڑھتا ہوں۔’’ یَا وَدُوْدُ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اِنَّکَ رَحِیْمُ الْوَدُوْدْ۔‘‘ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 029 reviews.