(آپ بھی اپنے مشاہدات لکھیں، صدقہ جاریہ ہے، بے ربط ہی کیوں نہ ہوں، تحریر ہم سنوار لیں گے)
سال1995 ءکا ذکر ہے کہ میرے خاوند رینا لہ خورد کے ایک معروف فارم میں ملا زم تھے ۔ ہماری رہا ئش فارم میں واقع فیکٹری کے ارد گر د، باغات میں بنے ہوئے ایک بنگلے میں تھی ، اس فا رم میں دوسرے پھلو ں کے علاوہ تر شا وہ خاص طور پر کنو ، سنگترہ ،لیمو ں ، گریپ فروٹ ، گلگل اور یوریکا لیمن (بیضوی لیمن ) کی بہتا ت تھی ۔
میں اپنے ایک بیٹے ، بیٹی اور خاوند کے ساتھ ہنسی خو شی زندگی بسر کر رہی تھی کہ اچانک ایک نا قابل بر دا شت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس نامعلوم درد کی وجہ سے دل متلا نے لگتا اور کچھ بھی کھا نے پینے کو جی نہیں چا ہتا تھا ۔ درد کی شدت سے بیٹھنا تک دشوار تھا ۔ ہم نے لا ہو ر میں اپنے ایک عزیز کے کلینک میں چیک کروایا ۔ انہو ں نے الٹر ا ساﺅنڈ کے دوران کمپیوٹراسکرین پر میرے خاوند کو پتے میں پتھری کی وجہ سے رکاوٹوں کی نشاندہی کی اور شیخ زائد ہسپتا ل میں یہ کہتے ہوئے دکھا نے کے لیے کہا کہ اس کا وا حد علاج آپریشن ہی ہے ۔ شیخ زائد ہسپتال میں چیک کروایا تو انہو ں نے الٹرا ساﺅنڈ اور انڈ و سکوپی وغیرہ کے بعد پتے میں پتھری کی تصدیق کی اور آپریشن کے لیے ایک ما ہ بعد کی تا ریخ بھی دے دی۔ درد میں کمی کے لیے انہو ں نے بعض ادویہ بھی دیں ۔
رینالہ خورد کی ایک نوا حی بستی ولی کا لونی میں ہمارے ایک رشتہ دار ، بزر گ خاتون ، آپا جی تھیں جن کے ہا ں اکثر آنا جا نا ہو تا تھا ۔ اس تکلیف کی وجہ سے کا فی دنو ں کے بعد لاہور سے واپس آنے کے بعد کے ہا ں جانا ہوا۔ آپا جی کے استفسار پر انہیں اپنی تکلیف کے بارے میں بتا یا ۔ آپا جی کے میا ں اس فروٹ فا رم میں پھلو ں کا جو س وغیرہ بھی سپلا ئی کرتے تھے ۔ آپا جی نے فرمایا تم روز لیمن جو س پئیو اللہ شفا دے گااو ر ساتھ ہی انہوں نے تقریباً ایک گیلن جو س بھی ہمارے ہمرا ہ کر دیا ۔ میںنے وہ جو س پا نی ملا کر اور چینی ڈال کر سکوائش تیا ر کرلیا ۔ دن میں کئی مر تبہ پیتی رہی ۔ مقررہ تار یخ پر شیخ زائد ہسپتا ل میں پہنچی تو انہو ں نے آپریشن سے پہلے دوبارہ الٹرا سا ﺅنڈ کیا اور کسی بھی پتھری کا نشان نہ پا کر سا بقہ رپورٹ ملا حظہ کی ۔ پھر حیرت کا اظہا ر کرتے ہوئے آپریشن کو ضروری نہ جا نا ۔ یو ں بھی اس اثنا ءمیں میرے درد میں خاصی کمی ہو گئی تھی جسے میں مسکن دواﺅ ں کا نتیجہ سمجھتی ر ہی ۔ 1995ءسے لیکر تا دم تحریر جنوری 2008 ءتک مجھے کبھی دوبار ہ یہ تکلیف نہیں ہو ئی ۔ آپا جی کا مشورہ ہما رے لیے عملاً بہت مفید رہا ۔ مشورہ امانت ہے اور میں اس دعا کے ساتھ خلقِ خدا کے سپر د کر تی ہوں کہ جیسے اللہ نے مجھے شفا دی اسی طرح اللہ اس مر ض میں مبتلا ہر شخص کو شفا ئے عاجلہ کاملہ عطا فرمائے ۔ آمین ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 402
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں