حفاظت کا لاجواب آزمایا عمل
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک وظیفہ پڑھتا ہوں اور مجھے اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ چاہتا ہوں اور لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کریں اگر یہ پہلے عبقری میں شائع نہیں ہوا تو شائع فرمادیں۔ بِسْمِ اللہِ الْخَالِقِ الْاَکْبَرِ حِرْزاً مِمَّا اَخَافُ دَآئِمًا لَاقُدْرَۃَ لِلْمَخْلُوْقِ مَعَ الْخَالِقِ کٓھٓیٰعَصٓ حٰمٓ عٓسٓقٓ وَعَنَتِ الْوُجُوْہُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِ وَقَدْخَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًاط حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔ اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پھر گیارہ مرتبہ استغفار۔ پھر مذکورہ دعادرمیان میں سات مرتبہ اور پھر آخر میں ترتیب کچھ اس طرح ہے اب پہلے استغفار گیارہ مرتبہ اور گیارہ مرتبہ درود شریف۔ فائدہ: ہر دشمن کے شر اور خوف سے اللہ پا ک عزت و آبرو کو محفوظ فرماتا ہے اور ان کی نگاہوں میں بارُعب بناتا ہے۔
حفاظت کا عمل:سورۂ فاتحہ مکمل سات مرتبہ پڑھیں مگر جب اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر پہنچے تو اس کو دس دفعہ پڑھے جس سے ڈر یا خوف ہو اس کا تصور ذہن میں رکھے۔ (ابوسعید محمد اظہرشاہین‘اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں