Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جون میں اچھی عادات اور متوازن غذائیں (انتخاب: کامران، لاہور)

ماہنامہ عبقری - جون 2008ء

پا کستان میں مو سم گرما کا انتہا ئی مہینہ حزیران (جو ن)ہے اس مو سم میں سور ج چونکہ منطقہ حارہ سے قریب ہو تا جا تا ہے ۔ اس میں حرارت کی شدت ہو جا تی ہے ۔ اکثر اوقات تیز ہوائیں آندھی کا باعث بن جا تی ہیں یا کبھی ہوا میں ٹھہراﺅ کی وجہ سے حبس پیدا ہو کر تنگی تنفس کا باعث ہو تاہے ۔ اس ما ہ میں بلغم اور خون کا غلبہ جا تا رہتا ہے اور صفرا وی خلط کا زور شروع ہو جا تاہے ۔ چونکہ اس خلط کا مزاج گرم خشک ہے اس لیے اس کی کثرت کے با عث انسان کو پیا س کی شدت محسوس ہو تی ہے ۔ ایک مر تبہ پانی پینے سے تسلی نہیں ہو تی ۔ اس لیے انسان بار بار پانی پینے پر مجبو ر ہو تا ہے ۔ منہ کاذائقہ کڑوا رہتا ہے ، زبان خشک ہو تی ہے اور حلق میں کا نٹے پڑ جاتے ہیں ۔ سایہ میں رہنے والوں کی جلد زرد اور دھو پ میں کام کرنے والو ں کی سیا ہ ہو جا تی ہے اور یہ رنگت ما دہ ملونہ کی کمی بیشی پر منحصر ہے، بھوک نہیں لگتی ۔ اس ماہ کی بیما ریا ں حرقہ البو ل (پیشا ب کا جل کر آنا )بعض اوقات سوزاک ، اکثر قبض کی شکایت ، گا ہے اسہا ل ، خونی پیچس ، ضعف جگر ، جگر کا سو ، مزاج حار ، ضعف معدہ ،مرا رہ (پتہ )کا در د، خفقان قلب، درد سر شقیقہ ،یر قان ، مو سمی بخار ، گردن توڑ بخار، متلی اور ہیضہ وغیرہ ہیں ۔ ماہ جو ن کی غذائیں (1) پھل اور میوہ جا ت میں خا ص طور پر انگو ر، خر بو زہ ، چوسنے کا آم ، انجیر ، سیب ، خو با نی ، نا شپا تی ، امر ود ، آلو چہ ، آلو بخارا ،میٹھا لیمو ں ، سنگترہ مو سمی (یا ان کا رس علیحدہ نکلوا کر پیا جائے ) مو یز منقی ، کشمش با دام ، اخروٹ ، مو نگ پھلی وغیرہ ۔ (2) تر کا ریو ں میں شلغم ، چقندر ، مولی ، گا جر ، ٹما ٹر ، خر فہ اور پا لک کا سا گ ، سلا د (کاہو کے پتے ) کرم کلہ وغیرہ ، امرود ، گاجر، کا ہو اور کرم کلہ کے پتوں کا سلاد دن میں دو مر تبہ استعمال کیا جائے ۔ (3) گو شت میں جگر (کلیجی )دل، گر دے اور لبلبہ اس کے تکے بھو ن کر کھا ئے جائیں۔ ویسے تر کا ری کے ساتھ بکری کا گوشت بھی اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے ۔ گو شت میں جگر ، دل ، گر دے اور لبلبہ اعلی درجہ کی غذائیت کے حامل سمجھے جا تے ہیں ۔ ان میں سے ایک چیز یا دو چیزیں ہفتہ میںایک یادو دفعہ کھا ئی جائیں تو بہت فائدہ ہو گا ۔ انہیں رو کھا کھا نا زیادہ منا سب ہے ۔ (4) اناج بغیر چھنا ، ہلکی رفتار والی چکی سے پسا ہوا ۔ گیہو ں جئی یا جو کا آٹا جس کی روٹی پکائی جا ئے اور گیہو ں اور جئی کا دلیا بھی خوب استعمال کیا جائے۔ بھورے چا ول ، جن کو مشین سے صا ف نہ کیا گیا ہو ۔ دالیں چھلکو ں سمیت استعما ل کی جائیں ۔ اگر بغیر چھنا آٹا میسر نہ آئے تو آٹے میں بھو سی ملا کر اس کی روٹی پکوائیں ۔ا یک سیر آٹے میں ۵ تولہ یعنی چھٹا نک بھر بھوسی کا فی ہو گی یہ بھو سی اور ریشہ دار تر کا ریاں آنتو ں کی دیواروں سے چمٹے ہو ئے فضلا ت کو کھر چ کر چھڑا دیتی ہیں ۔ (5) مشروبا ت میں میٹھا دودھ ، چھاچھ اور پانی۔ سفید شکر کے بجائے دیسی کھا نڈ اور شہد خالص استعمال کریں ماہ جون میں اچھی عا دات (i) ہمیشہ کھا نا اچھی طر ح چبا کر کھا ئیے اورآہستہ کھائیے (ii) کھا نے کے جو اوقات مقرر ہو ں کو شش کیجئے کہ ان کی پابندی کی جائے (iii) دو کھا نو ں کے درمیا ن کچھ نہ کھایا جا ئے (iv) چھ گلا س سے آٹھ گلا س تک روزانہ پا نی پیجئے (v) پانی پینے کے بہترین اوقات تین ہیں ۔ صبح اٹھتے ہی ، کھانے سے آدھ گھنٹے قبل اور کھانے کے دو گھنٹے بعد۔ اس کے بعد جب پیا س لگے ۔ (vi)پانی تین چا ر گھونٹو ں میں پیا جا ئے اور آہستہ آہستہ پیا جائے ۔ اگر پانی میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا لیا جائے تو اور بھی اچھا ہے۔ (vii)رفع حاجت کے لیے صبح اٹھتے ہی ایک گلا س پانی پی کر جانے کی عادت ڈالیے۔ (viii)اپنی نشست کے طریقے کی بھی اصلا ح کیجئے ۔ فر ش پریا کر سی پر سیدھے بیٹھئے ۔مستقلا ً جھک کر بیٹھنے سے بھی آنتیں سست پڑ جا تی ہیں ۔ (ix) ابتدا ءً جب ان تدا بیر کو شروع کیا جائیتو قبض کی شدت کو اس طر ح بھی کم کیا جا سکتا ہے کہ آپ ایک یا دو بڑے چمچے روغن زیتون کے سوتے وقت پی لیا کریں ۔ اگر روغن زیتون میسر نہ آئے یا آپ اسے پسندنہ کریں تو پھر سوتے وقت مویز منقی یا انجیر خشک کے چند دانے کھا لیا کریں ۔ (x) شدید قبض کی صو ر ت میں آپ چند دن تک برا بر نیم گرم پانی کا انیما (ENEMA ) بھی لے سکتے ہیں ۔ اس کے بعد مویز منقی کا پانی پیا کریں ۔ اس کے بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ5-10 دانہ مویز منقی صبح کے وقت ایک گلا س پانی میں بھگودیں ۔ اگر ممکن ہو تو نصف لیمو ں کا رس بھی اس میں ڈال دیں ۔ 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد یعنی اگلے روز صبح کو اٹھتے ہی اس کا پانی نتھار کر پی لیں ۔ یہی مویز منقی کا پانی کہلا تا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ شر ط ہے کہ اس کے پیتے ہی اجابت کے لیے جائیں خوا ہ رفع حاجت کا احساس ہوکہ نہ ہو ۔ کچھ دن اس طرح کرنے سے اس وقت اجا بت یا فراغت ہونے لگے گی۔ (xi)کھانے کے فوراً بعد قربت سخت مضر ہے ۔ اس سے نظام ہضم تبا ہ ہو جا تاہے اور آنتوں میں خرا بی پیدا ہو جاتی ہے ۔ کھانے اور قربت کے درمیا ن کم سے کم تین گھنٹے کا وقفہ ضروری ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 391 reviews.