Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ عبدالقدوس ؒکے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

بعض لوگوں کو شیطان مختلف وسوسے ڈال کر گمراہ کرتا ہے اور انہیں طرح طرح سے پریشان رکھتا ہے جو شخص روزانہ ایک جگہ بیٹھ کر باوضو 167بار اسم مبارک اَلْمُوْمِنُ پڑھے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ شیطان کے وسوسوں سے نجات پائے گا۔

تبادلہ رکوانا

 اگر کسی کا تبادلہ خلاف مرضی اور بلاکسی سبب کے دور دراز ہوگیا ہو یا وہ چاہتا ہو کہ دوبارہ اسی پوسٹ پر اسی شہر میں واپس آجاؤں تو سورۂ لہب پارہ نمبر 30 مکمل باوضو ہر روز عشاء کی نماز کے بعد انیس مرتبہ انیس روز تک بلاناغہ پڑھیں اور متبادلہ کی منسوخی کی دعا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ تبادلہ منسوخ ہوجائے گا۔

گم شدہ کیلئے

اگر کوئی لڑکا‘ لڑکی یا جانور گم ہوجائے یا کوئی چیز چوری ہوجائے چیز رکھ کر بھول جائے یا کوئی بٹوہ‘ رقم گرجائے تو کثرت سے یہ پڑھے یَامُعِیْدُ انشاء اللہ تعالیٰ لڑکے‘ لڑکی‘ جانور کا پتہ چل جائے گا یا گھر آجائے گا۔ اسی طرح بھولی ہوئی چیز یاد آجائے گی۔ گم شدہ بٹوہ یا رقم مل جائے گی۔ اسی طرح اس کے پڑھنے سے چوری شدہ مال بھی واپس مل جائے گا۔ عمل شرط ہے۔

مقدمہ میں کامیابی

بعض لوگ اپنی غلطی سے یا بعض مرتبہ دشمنوں اور حاسدوں کی چال کے سبب مقدمات میں اُلجھ جاتے ہیں اور عدالت کے چکر لگا لگا کر وقت اور رقم دونوں برباد کردیتے ہیں لیکن مقدمہ میں جگہ جگہ ناکامی ہوتی ہے۔ مقدمہ میںکامیابی کیلئے گھر کے سب افراد مرد عورت کثرت سے یَاحَفِیْظُ پڑھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مقدمہ میں کامیابی ہوگی۔

ذہن اور علم میں برکت

جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کا ذہن روشن ہوجائے اور اس کے علم میں اضافہ ہوجائے تو اسے چاہیے کہ یہ دُعا پڑھے۔ یہ دعا حضرت امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے بچپن میں پڑھتے تھے وہ دعا یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ عَلٰی طَاعَتِکْ     ط

بابرکت تعویذ

حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ سے جب کوئی تعویذ طلب کرتا تو یہ تعویذ لکھ کر دے دیتے تھے اللہ تعالیٰ اسی سے فائدہ عطا فرمادیتے تھے۔ سید صاحب کی عبارت والا تعویذ یہ ہے: ’’خداوندا اگر منظور داری حاجتش برآری‘‘
ایک مولانا لکھ کر دیا کرتے تھے انہی الفاظ سے اللہ تعالیٰ فائدہ کردیا کرتے تھے وہ الفاظ یہ ہیں:۔
خداوند! یہ مانتا نہیں اور میں جانتا نہیں‘ یہ تیرا غلام تو جانےاور تیرا کام‘‘
دراصل بزرگوں کے قول اور لفظ میں برکت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ انہی الفاظ سے کام بنادیتا ہے۔

کھیت سے چوہے دُور کرنا

چوہے اگر کھیتی کو خراب کریں۔ تمام فصل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں تو یہ آیت باوضو لکھ کر مٹی کی ہنڈیا میں رکھ کر ڈھکن لگا کر کھیت کے ہر کونے پر دفن کردیں اور وہ جگہ زمین سے اونچی رکھیں تاکہ لوگوں کے قدم اس جگہ نہ پڑیں۔ وہ آیت یہ ہے:۔
وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْاسے لَنُھْلِکَنَّ الظّٰلِمِیْنَ۔ تک (سورۂ ابراہیم،آیت نمبر 13)

جن کو بھگانا

جن کوبھگانے کے لیے مریض کے کان میں اذان دیں انشاء اللہ تعالیٰ جن بھاگ جائے گا۔ سورۂ طارق مکمل سورۂ پڑھ کر مریض پر دم کردے اس سے بھی انشاء اللہ تعالیٰ جن بھاگ جائے گا۔

مقبولیت اور عزت

جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا چہرہ پرکشش و پرنور بن جائے۔ اس کی ہیبت ہر شخص کے دل پر قائم ہوجائے اور وہ لوگوں کو جو بھی حکم دے وہ اس کی تعمیل کریں تو اسے چاہیے کہ ہر روز تازہ غسل کرکے بالکل سفید لباس پہن کر بعد نماز عشاء مکمل تنہائی میںدو نفل ادا کرنے کے بعد اَلْمُوْمِنُ سات سو چھیاسی مرتبہ روزانہ پڑھے تو اکتالیس دن کے بعد دیوار پر ایک نور ظاہر ہوگا اور اس کو ایسا محسوس ہوگا کہ جیسے یہ نور اس کے دل میں منتقل ہورہا ہے اور اس کے بعد اس میں یہ صفت پیدا ہوجائے گی کہ جو بھی وہ لوگوں کو حکم دے گا۔ لوگ اس کی تعمیل کریں گے اور اس کے چہرے پر ایک خاص قسم کا نور ہروقت جلوہ گررہے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ اس کی قدر ومنزلت میں خوب اضافہ ہوگا۔

وساوس سے نجات

بعض لوگوں کو شیطان مختلف وسوسے ڈال کر گمراہ کرتا ہے اور انہیں طرح طرح سے پریشان رکھتا ہے جو شخص روزانہ ایک جگہ بیٹھ کر باوضو 167بار اسم مبارک اَلْمُوْمِنُ پڑھے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ شیطان کے وسوسوں سے نجات پائے گا۔

امراضِ خبیثہ سے نجات

بعض لوگ بلاوجہ کسی نہ کسی کی بدگوئی میں لگے رہتے ہیں ایسے لوگوں کی بدگوئی سے محفوظ رہنے کیلئے اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک گیارہ سو بتیس مرتبہ باوضو پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ بدگو کی بدگوئی اور امراض خبیثہ سے محفوظ ہوجائے گا۔ وہ اسم مبارک یہ ہے اَلْمُوْمِنُ

خوف سے حفاظت

جو شخص خوف اور دہشت کے وقت اس اسم مبارک کو باوضو ۶۳۰ چھ سو تیس مرتبہ روزانہ پابندی وقت کے ساتھ پڑھے گا اس کا دل ہر قسم کے خوف اور ہر قسم کی دہشت سے نجات پائے گا۔ وہ اسم مبارک یہ ہے:۔ اَلْمُوْمِنُ

بواسیر کا علاج

خونی بواسیر کے مرض سے نجات کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک بار سورۂ اعلیٰ پ 30 پڑھیں‘ اس سورۂ کے شروع میں گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھیں انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے بواسیر خونی سے نجات مل جائے گی۔

پڑھائی میں دل لگنا

بعض بچوں کا پڑھائی میں بالکل دل نہیں لگتا‘ وہ شرارتوں میںتیز اورکام میں سست رہتے ہیں‘ ہر طرف سے ان کی شکایات ملتی رہتی ہیں۔ اگر طالبِ علم جوان ہے تو عصر کی نماز پڑھ کر مغرب تک اعتکاف کی نیت سے مسجد میں بیٹھے اور اس دوران درودشریف پڑھتا رہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ پڑھائی میں دل لگے گا اور وساوس شیطانی سے نجات حاصل ہوگی اور درود شریف پڑھنے کی برکت سے لوگوں میں عزت حاصل ہوگی۔ ہر شخص محبت کی نگاہ سے دیکھے گا اور اس کی عزت کرے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 880 reviews.