Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آہ! رمضان اور ہماری خواہشیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

اور میں نے پوچھ ہی لیا کہ تم لوگ روزہ رکھتے ہو تو اس نے غصیلی آنکھوں سے رعب دار آواز میں کہا کہ کیا ہم مسلمان نہیں ہیں؟

 

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے‘ وقت اڑھائی بجے ہیں میں کچھ رمضان المبارک اور کچھ نیند کی غنودگی لیے اپنی سوچوں میں گم تھا کہ ناگہا دکان کے باہر شور شرابہ شروع ہوگیا کچھ لڑکے اور ایک لڑکی کی آواز آرہی تھی۔ میں نے گھبرا کر دروازہ کھول دیا۔ ہاں وہ لڑکی جو کہ خانہ بدوش تھی کچھ لڑکے اسے تنگ کررہے تھے‘ مجھے دیکھتے ہی وہ لڑکے بھاگ گئے‘ اس کا دوپٹہ اٹھا کر اس بھولی بھالی لڑکی کے سر پر رکھا اس وقت اس کی مشکور آنکھوں سے ایک عجیب سی چیز میرے حصے میں آرہی تھی۔ مجھے بڑی اندرونی خوشی محسوس ہورہی تھی‘ میں نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹھ جاؤ اور پانی پی لو۔ وہ روزانہ جب اس طرف اس کا آنا ہوتا تو ضرور بضرور حاضری لگا کر جاتی تھی۔ پانی پینا تو اس کا معمول ہوچکا تھا۔ سخت گرمی اور دوپہر کے وقت پانی پلانا بڑا خوشی کا مظہر ہوتا ہے۔ اسی طرح وقت گزرتا رہا اور پھر ایک دن جبکہ رمضان المبارک کا پہلا یا دوسرا دن تھا اور کچھ کمزوری محسوس ہورہی تھی مگر وہ ویسے ہی چاق و چوبند تھی اس کی کسی حرکت سے محسوس نہیں ہورہا تھا کہ آج اس کا روزہ ہے۔ میں نے پوچھ ہی لیا کہ تم لوگ روزہ نہیں رکھتے ہو تو اس نے غصیلی آنکھوں سے رعب دار آواز میں کہا کہ کیا ہم مسلمان نہیں ہیں؟ اس خاتون کے اس جواب سے میں خاموش ہوگیا۔ اس نے کہنا شروع کیا کہ جب میں افطار سے پہلے اپنے ڈیرے پر واپس جاتی ہوں تو حسب معمول سحرو افطار کا تمام سامان لیکر جانا پڑتا ہے۔ یہ سن کر مجھے تو اپنے مسلمان ہونے پر شک ہونے لگا۔ آہ! سحری و افطاری میں ہماری نہ ختم ہونے والی خواہشیں ہمیں پریشان کیے رکھتی ہیں لیکن اے! معصوم بھولی بھالی لڑکی یہ تم نے کیا کہہ دیا ہم تو ہر شے پر لڑتے جھگڑتے رہتے ہیںیہ پراٹھا ٹھنڈا ہوگیا ہے دوسرا بنادو‘ یہ دہی بالائی اور اسی طرح کے دوسرے لوازمات جسے ہم کچھ بھی نہیں سمجھتے اپنی کمزوریوں سے خراب کرنے میں آگے آگے رہتے ہیں‘کیا کبھی آپ نے ایسے سفید پوشوں سے پوچھا ہے کہ ان کی کیا کیا خواہشیں ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 875 reviews.