Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیارے بچو! جانتے ہو روزہ کیا ہے…؟

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

ہمیں بھوکا پیاسا رکھنے سے اللہ کوکوئی فائدہ نہیں اس نے بھلائی اور بہتری کیلئے روزے ہم پر فرض کیے ہیں۔ اس فرض کو جو لوگ ادا نہیں کرتے وہ اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر زیادہ شرم ناک طریقہ یہ ہے کہ وہ رمضان شریف میں کھلے عام کھاتے ‘ پیتے ہیں

پیارے بچو! جانتے ہو روزہ کیا ہے…؟؟؟ کلمہ‘ نماز‘ روزہ‘ حج اور زکوٰۃ یہ پانچ فرائض ہیں جن پر اسلام کی بنیاد قائم ہے۔ جس سبق کو نماز روزانہ پانچ وقت یاد دلاتی ہے اسے روزہ سال میں ایک مرتبہ پورے ایک ماہ تک یاد دلاتا ہے۔ روزوںکا مہینہ آیا اور صبح سے شام تک تمہارا کھانا پینا بند ہوا‘ صبح صادق سے پہلے تو کھاپی رہے تھے مگر جب اذان ہوئی اور تم نے فوراً ہاتھ روک لیا۔ اب کیسی ہی پسندیدہ اور مرغن غذا سامنے آئے… کتنا ہی بھوک پیاس لگ رہی ہو‘ کتنا ہی دل چاہے… تم شام تک کچھ نہیں کھاتے یہی نہیں کہ لوگوں کے سامنے نہیں کھاتے بلکہ تنہائی میں بھی جہاں کوئی دیکھنے والا نہیں ہوتا ایک گھونٹ پانی پینا یا دانا نگل جانا بھی تمہارے نزدیک حرام ہے۔ مگر یہ ساری بندش ایک خاص وقت تک ہی رہتی ہے جب مغرب کی اذان ہوئی اور تم افطاری کی طرف دوڑے اب تمام رات بے فکر ہوکر جو چیز چاہتے ہو کھاتے ہو۔ ذرا غور کرو…!!! کہ یہ کیا چیز ہے؟
یہ ہے روزہ: دراصل اس کی تہہ میں اللہ کا خوف ہے‘ اس کے حاضر و ناظر ہونے کا یقین ہے‘ اگلی زندگی اور اللہ کی عدالت پر ایمان ہے۔ قرآن اور سنت کی اطاعت ہے فرض کا احساس ہے‘ صبر اور مصیبتوں کے مقابلہ میں اپنی خواہشات نفس کو روکنے اور دبانے کی طاقت ہے۔ ہر سال رمضان کامہینہ آتا ہے تاکہ پورے تیس دن تک یہ روزے تمہاری تربیت کریں اور تمہارے اندر یہ تمام صفات پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ تم پورے اور پکے سچے مسلمان بنو۔ یہ ہے روزہ۔
روزہ اور جسمانی امراض:پیارے بچو! ذرا غور کرو…!!! اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے روزہ ایک ہی مہینہ میں فرض کیا تاکہ سب مل کر روزہ رکھیں۔ الگ الگ نہ رکھیں اس کے بے شمارفوائد ہیں جسمیں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔ اول تمام اسلامی ممالک میں پورا ایک مہینہ پاکیزگی کا ہوتا ہے اس میں بُرائیاں دب جاتی ہیں اور نیکیاں ابھرتی ہیں‘ ساری فضا پر اللہ کا خوف پختہ ایمان‘ اطاعت‘ احکام‘ اخلاق و پاکیزگی اور حسن عمل چھا جاتا ہے۔ اچھے لوگ نیک کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ بُرے لوگ بُرائی کے کاموں سے شرماتے ہیں اور رُک جاتے ہیں۔ امیر لوگوں کے اندر غریبوں کی امداد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اللہ کی راہ میں مال خوب خرچ کرتے ہیں۔ سارے مسلمان ایک جیسے ہوتے ہیں۔ یعنی سب روزے کی حالت میں ہوتے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم ایک جماعت ہیں ان میں برادری‘ ہمدردی اور باہمی میل جول پیدا کرنے کیلئے ایک نمایاں نسخہ ہے۔ باطنی روگ اور بیماریاں عموماً رفع ہوجاتی ہیں جسمانی امراض کے لیے بھی اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔
یہ سب فائدے ہمارے لیے ہیں: یہ سب فائدے ہمارے لیے ہیں۔ روزہ اللہ کے قریب ہونے اور قرب پانے کا واحدذریعہ ہے۔ ہمیں بھوکا پیاسا رکھنے سے اللہ کوکوئی فائدہ نہیں اس نے بھلائی اور بہتری کیلئے روزے ہم پر فرض کیے ہیں۔ اس فرض کو جو لوگ ادا نہیں کرتے وہ اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر زیادہ شرم ناک طریقہ یہ ہے کہ وہ رمضان شریف میں کھلے عام کھاتے‘ پیتے ہیں جیسے کہ تم خود بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو جو ایسا کرتے ہیں وہ گویا اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم اس جماعت میں سے نہیں ہیں ہم کو اسلام کے احکام کی کوئی پرواہ نہیں اور ہم ایسے بے باک ہیں کہ اس کی اطاعت سے منہ موڑ جاتے ہیں۔
خالق رازق کے خلاف بغاوت: بتاؤ جن لوگوں کیلئے اپنی جماعت سے الگ ہونا ایک آسان بات ہو جن کو اپنے خالق رازق کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے شرم نہ آئے اور جو اپنے دین کے سب سے بڑے پیشوا کے مقرر کیے ہوئے قانون کو توڑ دیں ان سے کوئی شخص کس وفاداری‘ کس نیک چلنی اور امانتداری‘ کس فرض شناسی اور پابندی قانون کی امید کرسکتا ہے۔
اچھے بچو…!!! تم ہرگز ایسا نہ کرنا : کس قدر شرم کا مقام ہے کہ تم زبان سے اللہ کی خدائی اور رسول ﷺ کی اطاعت اور آخرت کی بازپرس کا اقرار کرو اور تمہارا عمل یہ ہو کہ اللہ اور رسول ﷺ کے عائدکردہ فرض کو ادا نہ کرو۔ تمہارا یہ عمل دوحال سے خالی نہیں ہوسکتا یا تو تم کو روزے کے فرض ہونے سے انکار ہے تو تم قرآن اور رسول اللہ ﷺ دونوں کو جھٹلاتے ہو اور پھر ان پر ایمان لانے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہو اگر تم اسے فرض مان کر پھر ادا نہیں کرتے تو تم سخت ناقابل اعتبار آدمی ہو۔ تم پر دنیا کے کسی معاملے میں بھروسہ نہیں کیا جاسکتا جب تم اللہ کی ڈیوٹی میں چوری کرسکتے ہو تو کوئی کیا امید کرسکتا ہے کہ انسانوں کی ڈیوٹی میں چوری نہ کرو گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو روزے کے فرائض ادا کرنے اور روزے کا اصل مقام سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 867 reviews.