Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ كا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

پریشانی سے خلاصی

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی رشتے دار کے ساتھ اس کی بہن کے گھر گئی ہوں۔ میرے پاس کچھ کپڑے بھی تھے جنہیں میں وہیں چھوڑ آئی۔ وہاں سے میں اپنی رشتے دار کی بھابی کے گھر آگئی ہوں۔ وہاں آکر میں نے دیکھا کہ میرا ’’کانٹا‘‘ جو بائیں کان کا تھا وہ گم ہے اور ساتھ میری بائیں ہاتھ کی انگوٹھی جو بہت خوبصورت تھی وہ بھی غائب ہے۔ میں نے بہت ڈھونڈا لیکن کہیں بھی یہ چیزیں نہیں ملیں۔ میں نے فون کرکے ان سے کپڑوں کا پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ کپڑے یہاں ہیں لیکن زیور یعنی (کانٹا اور انگوٹھی) کا کوئی نام و نشان نہیں۔ میں بڑی پریشان ہوتی ہوں کہ اب کیا کروں۔ اچانک میں اپنے بائیں کان کو ہاتھ لگاتی ہوں تو محسوس کرتی ہوں کہ کانٹا میرے کان میں ہے لیکن انگوٹھی مجھے بہت تلاش کرنے پر بھی نہ مل سکی۔
دو تین روز کے بعد پھر میں نے دیکھا کہ میں اپنے مکان جو ڈھائی مرلے کا تھا‘ میری امی مجھے اپنے اس مکان کا کرایہ لینے کیلئے بھیجتی ہیں کہ جاؤ اپنی پھپھو سے کرایہ لے کر آؤ۔ میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ میں اس مکان پر جاتی ہوں جو مکان ڈبل سٹوری ہے اوپر والے حصے پر وہ رہتی ہیں میں نے ان سے کہا کہ پھپھو امی کہتی ہیں کہ کرایہ دے دیں کیونکہ ہماری اور کوئی آمدنی نہیں ہے ورنہ ہم آپ سے کبھی نہ مانگتے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں دو تین دن تک بھیج دوں گی۔ میں جب مکان پر پہنچتی ہوں تو کیا دیکھتی ہوں کہ مکان اور اس کا صحن کافی بڑا ہے۔ صحن میں پتھر لگے ہوئے ہیں‘ چاروں طرف برآمدے ہیں اور بیچ میں ہال ہے اور میں سوچتی ہوں کہ امی کہہ رہی تھیں کہ مکان چھوٹا سا ہے اور معمولی سا ہے لیکن یہ تو کافی بڑا اور شاندار ہے۔ میں سوچتے ہوئے نیچے آجاتی ہوں تو مکان کی بائیں طرف تین خوبصورت فلیش بنے ہوئے ہیں اور وہاں بھی پتھر سجائے ہوئے ہیں۔ (م۔ج۔ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کسی پریشانی میں آپ اس وقت مبتلا ہیں جس سے جلد خلاصی ملنے کا اشارہ ہے۔ آپ یَاحَفِیْظُ 119 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔

محتاط رویہ اختیار کریں

خواب: میں نے دیکھا کہ گھر میں کسی کی شادی ہے اور مہمانوں کی بہت بھیڑ ہے۔ میرے منگیتر آفس سے آتے ہیں اور بلوجینز کی پینٹ اور براؤن کلر کی شرٹ پہنے ہوئے پہلے کچن میں ہاتھ دھونے جاتے ہیں۔ دور سے میرے منگیتر کی نظر مجھ پر پڑتی ہے میں کمرے میں لڑکیوں کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہوں۔ وہ ایک چھوٹے بچے کو گود میں لیے اندر آکر ہمارے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں۔ بچہ تقریباً 3 سال کا ہے۔ میرے اور میرے منگیتر کے درمیان ہماری بھابی بھی بیٹھی ہوتی ہیں۔ اب وہ میری بھابی کے ساتھ باتوں میں مصروف ہوتے ہیں۔ میں اپنا ہاتھ بھابی اور لوگوں کی نظروں سے بچا کر اپنے منگیتر کے ہاتھ میں دیتی ہوں‘ جب بھابی چلی جاتی ہیں تو میں اپنے منگیتر سے کہتی ہوں کہ مجھے بھی ہمارا بچہ گود میں دو نا۔ وہ مجھے بچہ پکڑاتے ہیں اور وہ میری گود میں ہوتا ہے۔ منگیتر بچے کے ساتھ باتیں کرتے ہیں اس سے کھیلتے ہیں (جبکہ خواب میں ہماری شادی نہیں ہوئی ہے اور میں نے اورنج اور گولڈن کلر کا ڈریس پہنا ہے خواب میں) پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (قدسیہ کرن‘بہاولپور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کچھ رکاوٹیں آپ کی شادی میں ہونے کا خطرہ ہے۔ تاہم اگر محتاط رویہ اختیار کیے رکھا اور نمازوں کی پابندی کے ساتھ ہر نماز کے بعد 21 بار یَاجَامِعُ پڑھتی رہیں تو امید ہے کہ انشاء اللہ رکاوٹیں سرے سے پیدا ہی نہ ہوں گی۔

مالی خوشحالی اور خوشیاں

خواب: میں نے دیکھا کہ رات کا وقت ہے میں اپنی امی اور تائی کے ہمراہ کسی مکان کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہوں‘میری امی اور نانی نے سرخ چمکدار ایک جیسے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ وہ دونوں تو سیڑھیاں اوپر تک چڑھ گئیں جبکہ میں درمیان سے ایک ٹیرس پر آگئی ہوں۔ وہاں آم کے درخت پر بہت سارے آم لگے ہیں‘ میں انہیں توڑنا چاہتی ہوں مگر میرا ہاتھ نہیں جاتا۔ اچانک ایک لڑکا وہاں آجاتا ہے وہ دور سے درخت کو ہلاتا ہے تو بہت سارے آم نیچے گرجاتے ہیں۔ ساتھ ہی 12/13سال اور اس سے کم عمر کے کئی بچے کھڑے ہیں‘ میں زمین پر سے سب آم اٹھا کر ان بچوں میں تقسیم کردیتی ہوں۔ منظر بدلتا ہے اب میں ایک بہت بڑے آم کے درخت کے نیچے ایک میز پر کھڑی ہوں اور ہاتھ سے آم توڑ توڑ کر نیچے کھڑے بچوں کی طرف اچھال رہی ہوں جب سب بچوں کو آم مل جاتے ہیں تو مجھے ایک شاپر نظر آتا ہے اور میں سوچتی ہوں کہ اب تو سب بچے فارغ ہوگئے ہیں اب کچھ آم میں اپنے لیے بھی توڑ لوں۔ (اس دوران میں خود بھی آم کھاتی رہتی ہوں) آم بہت مزیدار اور رسیلے ہیں۔ اپنے لئے آم توڑنا چاہتی ہوں تو سامنے کی طرف درخت پر تو آم نظر نہیں آتے وہ تو سب میں پہلے ہی توڑ کر بچوں میں تقسیم کرچکی ہوتی ہوں اب جو میں ایک شاخ ہٹاتی ہوں تو پیچھے مجھے آموں کا ایک گچھا نظر آتا ہے جو بہت خوبصورت ہے۔ میں اسے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں اور توڑنا چاہ رہی ہوتی ہوں کہ اس وقت میرے بیٹے نے مجھے آواز دیکر جگا دیا۔ (بیگم رشید‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کے تمام اہم کام سہولت سے انجام پاجائیں گے۔ بالخصوص بچی کے رشتے اور لڑکے کی جاب کا معاملہ جلد طے پاجانے کا اشارہ ہے۔

رزق میں برکت اور کشادگی

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی خالہ کے گھر گئی ہوں‘ وہ جگہ ان کے اصل گھر سے بالکل مختلف ہے۔ میں ان کے گھر کچھ دینے جاتی ہوں سب لوگ چھت پر ہوتے ہیں‘ شاید لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے۔ وہاں میں ان دونوں چھوٹی خالاؤں ’’ا‘‘ اور ’’ش‘‘ کو دیکھتی ہوں‘ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ دونوں وہیں رہتی ہیں۔ گھر کی چھت کو لوگوں نے رسی کی مدد سے تقسیم کیا ہوا تھا۔ یعنی کسی کے پاس نیچے ایک کمرہ کرایہ کا ہے تو اس نے اسی کی مدد سے اتنی جگہ چھت پر لوگوں نے رسی باندھ کر حد بندی کررکھی تھی۔ میری خالائیں بھی یہیں رہتی ہیں۔ میں گھر آکر یہ سب بتاتی ہوں تو میرا بھائی کہتا ہے کہ پھر تو چھت پر بے پردگی کی وجہ سے کوئی سوتا نہیں ہوگا۔ سب لوگ چھت پر ہی سورہے تھے۔ میں سب گھر والوں سے کہتی ہوں کہ اللہ کا شکرادا کیا کرو کہ ہمارے پاس اتنا بڑا گھر ہے۔ (صدف راشد‘ خوشاب)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق انشاء اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان والوں کے رزق میں برکت اور کشادگی ہونے کا اشارہ ہے نیز آپ کی خالہ ’’ا‘‘ کے بیٹے کی عمر میں برکت ہوگی ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 855 reviews.