Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آٹے کا کیا ہوا؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

ایک مرتبہ لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں زمانے کی شکایت کی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا۔”زمانے کو برا مت کہو“ کسی نے کہا ”ہمیں زمانے سے کئی شکایتیں ہیں۔ لیکن سب سے بڑی شکایت یہ ہے کہ یہ ہمیں یا د نہیں رکھے گا۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا”تم زمانے پر احسان کرو،یہ تمہیں یاد رکھے گا۔“بعض نے کہا” جنہوں نے لوگوں پر احسان بھی کیے زمانے نے انہیں بھی بھلا دیا۔“حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”بار بار احسان کرو۔ احسان کرنے میں کبھی نہ تھکو۔ پھر دیکھنا یہ کوشش کے باوجود تمہیں بھلانے میں ناکام رہے گا۔“ حضرت معروف کرخی رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان میں کوئی شادی کی تقریب تھی ان کے بھائی نے ان کو اپنی دکان پر بٹھا دیا تا کہ وہ اس کی رکھوالی کریں۔ انہیں دکان پر بیٹھے دیکھ کر سائلوں کا تانتا بندھ گیااور حضرت معروف رحمتہ اللہ علیہ کسی سائل کو رد کرنا جانتے ہی نہ تھے۔جو آیا اور اس نے جتنا مانگا وہ انہوں نے اس کے حوالے کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دکان آٹے سے خالی ہو گئی۔ حضرت معروف رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی آئے تو انہوں نے پوچھا کہ” آٹا کاکیا ہوا؟“ ”آپ نے فرمایا“آٹا کتنے کا تھا؟ پھر فرمانے لگے۔ وہ دیکھو اس صندوق میں اس کی تمام قیمت محفوظ ہے۔ حضرت معروف رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی نے صندوق کھول کر دیکھا تو واقعی اس میں تمام آٹے کی رقم مو جو د تھی۔ حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ کشتی میں سفر کر رہے تھے ان کا ہم سفر ایک بڑا سوداگر بھی جو کئی قسم کے قیمتی جواہرات اور کثیر مقدار میں سونا ساتھ لے جا رہا تھا۔اتفاق سے سوداگر کے یہ تمام جواہرات چوری ہو گئے۔ کشتی میں حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ کے مانند کوئی دوسرا غریب نہیں تھا۔ اس لئے کشتی کے لوگوں نے انہیں ملزم قرار دیا اور ان کو اذیت پہنچانے پر آمادہ ہو گئے۔ حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ نے یہ دیکھ کر آسمان کی جانب دونوں ہاتھ اٹھائے اور التجا کی ”اے خدا جو حقیقت حال ہے تو اسے خوب جانتا ہے“ ان کا یہ کہنا تھا کہ کئی مچھلےوں نے دریا سے سر نکالے،ان میں سے ہر ایک کے منہ میں ایک ایک موتی تھا۔ حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ نے یہ موتی ان مچھلےوں سے لے لئے اور سوداگر کے حوالے کر دیئے۔ اس عجیب و غریب واقعے کو دیکھ کر کشتی کے تمام مسافر حیران رہ گئے اور فوراً سب نے آپ کے قدموں پر گر کر آپ سے معافی طلب کی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 385 reviews.