Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارین كے سوال قارین كے جواب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

مئی کے جوابات

1۔آپ صبح سورج نکلنے سے پہلے اور شام عصر کے بعد ایک ایک تسبیح یَافَتَّاحُ یَاکَرِیْمُ یَاوَدُوْدُ اول و آخر سات بار درود شریف پابندی سے پڑھیں۔ تسبیح مکمل کرنے کے بعد پانی پر دم کرلیں اور اس پانی کو کولر وغیرہ یا پینے کے پانی میں شامل کرلیں اور وہی پانی سب گھر والے استعمال کریں۔ انشاء اللہ تمام مسائل حل ہوں گے۔ (نعمان‘ کراچی)
ii۔ یہ آزمودہ عمل بتارہی ہوں‘ گھر کے سکون کیلئے بہت مجرب اور آزمودہ ہے‘ ہر نماز کے بعد سانس روک کر سات بار یَابَاسِطُ یَافَتَّاحُ پڑھیں۔ خاص طور پر غصہ وغیرہ کیلئے بہت بہترین ہے۔(خدیجہ شاکر‘ لاہور)
2۔ سرس ایک درخت ہے جو کہ عموماًپارک وغیرہ میں یا قبرستان میں عام لگا ہوتا ہے اس میں قد بڑھانے کی عجیب خاصیت ہے۔اس کی چھال رات کو ڈیڑھ کپ پانی میں  بھگودیں صبح مل چھان کر اس پانی کو چینی یاشہد شامل کرکے نہار منہ پی لیں۔ کچھ ہفتے پابندی سے یہ کریں۔ قدرتی علاج ہے اور اس کا سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں۔ نوکری اور اس میں ترقی پانے کیلئے ہر وقت یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ پڑھا کریں۔ نماز کی پابندی کریں اور ہر وقت باوضو رہیں۔ زندگی آسان اور سُکھی ہوجائے گی۔
3۔ چند ماہ پہلے میرا بھی یہی مسئلہ تھا اور یہی علامات میرے اندر بھی تھیں‘ ڈاکٹروں کے کلینک کے بہت چکر لگاچکی تھی لیکن بجائے فائدہ کے بیماری بڑھ گئی پھر میں نے ادارہ عبقری سے پوشیدہ کورس منگوا کر تین ماہ استعمال کیا۔ الحمدللہ مجھے واضح فرق محسوس ہوا۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ بھی چھوٹے موٹے ٹوٹکوںکی بجائے باقاعدہ علاج کریں تاکہ بیماری پرانی نہ ہوجائے۔(میمونہ‘ پشاور)
4۔ اہلیہ کو روزانہ صبح سورج نکلنے سے پہلے واک کروائیں خواہ چند قدم ہی کیوں نہ ہوں لیکن پابندی سے یہ کریں۔ شروع میں بہت تکلیف ہوگی لیکن آہستہ آہستہ جسم عادی ہوتا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سات عدد بادام‘ سات عدد کشمش نیم گرم دودھ کے ایک کپ کے ساتھ ناشتے کی جگہ استعمال کروائیں کھانا 12 بجے کھائیں۔ اس سے پہلے ماسوائے پانی کے اور کچھ نہ لیں۔ چند ہفتوں میں افاقہ ہوگا۔

جولائی کے سوالات

1۔ محترم قارئین! میری عمر 21 سال ہے‘ میں بی اے کا سٹوڈنٹ ہوں‘ میری دور کی نظر تقریباً 10 نمبر کمزور ہے۔ عینک اتار کر مجھ سے ایک فٹ سے کوئی بھی عبارت نہیں پڑھی جاتی۔ اگر کسی قاری کے پاس ’’شرطیہ عینک توڑ‘‘ کوئی نسخہ ہے تو اللہ کی رضا کیلئے بتائیں۔ (ابوعکاشہ‘ لاہور)
2۔ قارئین! میرے ساتھ ہندو مرد‘ عیسائی عورت اور ان کے اہل خانہ ہیں‘ انہوں نے بچپن سے لیکر اب تک میری زندگی‘ میرا گھر‘ صحت برباد کردی ہے‘ میں اکیلی ہی دھکے کھاتی پھرتی ہوں‘ میرا دنیا میں اللہ کے سوا کوئی نہیں رہا‘ نماز نہیں پرھ سکتی‘ اگر پڑھنا چاہوں تو طبیعت خراب ہوجاتی ہے‘ گھر بھی آسیب زدہ ہے‘ یہ ہندوؤں کا مکان تھا جو بعد میں ہم نے خریدا۔ نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ‘ پیغمبروں اور خصوصاً حضور نبی پاک ﷺ کیخلاف میرے ذہن میں عجیب خیالات ڈالتے ہیں‘ اگر نماز پڑھنا چاہوں تو سارا دن طبیعت خراب رہتی ہے‘ سزا ملتی ہے‘ نت نئی بیماریاں مجھے گھیرلیتی ہیں جو تھوڑا بہت کماتی ہوں بیماریوں پر خرچ کرتی ہوں‘ بچپن سے لیکر اب تک میں نے ایک لمحہ سُکھ کا سانس نہیں لیا۔ عامل میرا علاج کرکرکے عاجز آچکے ہیں‘ کوئی قاری مجھے میرے مسئلے کا حل بتادے اور اس طرح کا علاج بتائے کہ یہ خباثتیں میری ہمیشہ کیلئے جان چھوڑ دیں ۔ یہ نہ صرف ایک زندگی بچانے بلکہ ایک غیرمسلم جو نمز کیلئے اور مسلمان ہونے کیلئے ترس رہی ہے اس کا ثواب بھی ملے گا۔(ایک دکھی اور شکرگزار بہن‘ ایف۔ رزاق)
3۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرے اور میری بہن کے سر میں بہت جوئیں پڑتی ہیں اگر کسی کے پاس اس کا کوئی علاج‘ دوائی یا کوئی بھی ٹوٹکہ ہے تو بتادیں۔ میرے کان میں لو ہیں آلہ استعمال کرتی ہوں اس کا کوئی علاج وظیفہ بتادیں۔ میری بال تیزی سے سفید ہورہے ہیں اس کا بھی کوئی علاج بتادیں۔ مہربانی ہوگی۔ شکریہ! (ایک بہن)
4۔محترم قارئین! میرا بیٹا14 سال کا ہے‘ اس کے پاؤں سے بہت بدبوآتی ہے خاص طور پر گرمیوں میں جب وہ سکول سے واپسی پر شوز اتارتا ہے تو بدبو پورے گھر میں پھیل جاتی ہے۔ وہ خود بھی احساس کمتری کا شکار ہوگیا ہے۔ مہربانی فرما کر اس کا کوئی حل بتائیں۔ (منصوراقبال‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 847 reviews.