جو ہر شفا ئے مدینہ واقعی مو ت کے علا وہ ہر مر ض کی دوا ہے
شوگر
میرا بہنوئی مسعود خان عرصہ ڈیڑھ سال سے شو گر کے مرض میں مبتلا ہے ۔ وہ انگریزی اور دیسی مختلف قسم کی ادویا ت استعما ل کر تا رہا لیکن نو بت یہا ں تک آپہنچی کہ اب وہ ہڈیو ں کاڈھا نچہ بن کر چا رپائی پر پڑ گیا تھا۔ اور جسم پر پھنسیاں بھی نکل آئی تھیں ۔ میں کا فی عرصہ بعد گاﺅ ں گیا، مسعود خان کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا ۔ میرے پا س جو ہر شفا ءمدینہ موجو د تھی میں نے اسے دے دی اور صبح شام استعمال کا بتایا۔ میں وا پس گوجرانوالہ آگیا اور ایک ہفتہ کے بعد دوبا رہ گیا تو دیکھا کہ اس کی پھنسیا ں مندمل ہو نا شروع ہو گئی ہیں اور ہا تھ پا ﺅ ں اور چہرے کی سو جن بھی اتر گئی ہے ۔ میں نے اسے کلونجی کے کرشمات میں سے شوگر کایہ نسخہ بتایا :
ھو الشافی
کلو نجی ، تخم سر س، گوند کیکر اور تمہ خشک ، کو ہم وزن لیکر پیس لیں اور کیپسول میں بھر کر ایک صبح اور ایک شام کو استعمال کر نے کا کہا ۔ الحمد اللہ اب وہ شفا یاب ہو ر ہا ہے اور چلنا پھرنا شروع کر دیا ہے ۔ اس وقت وہ کوئی اور دیسی یا انگریزی دوائی استعمال نہیں کر رہا صرف جو ہر شفا ءمدینہ اور کلونجی والا شوگر کا نسخہ استعمال کر رہا ہے ۔ شوگر زیرو ہو گئی ہے اور طاقت بھی آرہی ہے ۔ صحت دن بدن بہتر ہو رہی ہے ۔
الر جی
اکیڈمی میں ہماری ایک ٹیچر ” ش “ دائمی الرجی کی مریضہ تھی جس کا اکثر وقت کلا س روم کی بجائے سک روم ( Sick Room ) میں گزرتا تھا ،ایک دن میں نے ماہنامہ عبقری دیا اور جوہر شفاءمدینہ کے خوا ص پڑھنے کو کہے۔ اس نے خواص پڑھنے کے بعد مجھے کہا کہ جو ہر شفا ءمدینہ منگوا دو ۔ میں اسے جو ہر شفا ءمدینہ منگوا کر دی اس نے مسلسل ڈیڑھ ماہ استعمال کی اب وہ مکمل شفا یا ب ہو چکی ہے ۔
ہا ئی بلڈپریشر اور ذہنی تناو
ہمارے ایک دوست نثار صاحب کا فی عرصہ سے اس مرض میں مبتلاآرہے تھے میں نے انہیں جو ہر شفا ءمدینہ کے استعمال کا مشورہ دیا ۔ وہ پچھلے ایک ما ہ سے استعمال کر رہے ہیں اور دونوں تکلیفو ں سے نجات پاچکے ہیں ۔
سکو نی کے کما لات
ہمارے دوست صوبیدار غوث کی اہلیہ کا فی عرصہ سے شوگر کی مریضہ تھیں اور انگریزی و دیسی ہر قسم کی دوائی استعمال کر رہی تھیں مگر نو بت یہا ں تک آپہنچی کہ ان کا ذہنی توا ز ن بگڑ گیا ۔ CMH کے ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے علا ج کرا یا مگر افا قہ نہ ہو ا۔ انہو ں نے مجھ سے اس مسئلہ پر گفتگو کی تو میں نے حکیم محمد طا رق محمو د صاحب سے مشورہ کا کہا ۔ وہ ایک دن میرے ساتھ حکیم صاحب کے پا س آئے ۔حکیم صاحب نے سکونی اور فشاری کے استعمال کا فرمایا۔ وہ یہ دونو ں دوائیا ں لے گئے ۔ فشاری وہ استعمال نہ کرا سکے مگر سکونی استعمال کر ائی ۔ تین دن کے استعمال کے بعد ان کی اہلیہ نا رمل ہو گئیں ۔ آج کل وہ پابندی سے سکونی استعمال کر ار ہے ہیں اور صوبیدار صاحب کی اہلیہ تندرست ہو چکی ہیں ۔
پیلے یر قان اور ہیپا ٹائٹس بی اور سی کا علا ج :حکیم عبدا للہ
صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی کتا ب کنزالمجر بات میں خبث الحدید گا ئے کی دہی میں کشتہ کرنے کا نسخہ دیا ہو اہے ۔ حکیم ابو محمد عمر نے اسے تیار کیا اور اپنے مطب کے نزدیک ایک نوجوان جو ہیپا ٹائٹس سی کا مریض تھا اور انگریزی دوا ئی استعمال کرتے کر تے تھک گیا تھا اور ما یو س ہو گیا تھا، کو استعمال کرا یا ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کر م سے 15 دن کے استعما ل کے بعداس کا مر ض جا تا رہا۔ ٹیسٹ کر ایا تو زیرو رزلٹ تھا ۔ اس کا میا بی کے بعد یہ دوا حکیم ابو محمد عمر کے مطب کا معمو ل کا نسخہ ہے اور کئی مر یض شفا یاب ہو چکے ہیں ۔ مکمل کو رس تین ما ہ کا ہے ۔ جس نوجوان کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے ۔ وہ شا دی سے انکا ری تھا صحت مند ہو نے کے بعد اس نے شادی کر الی اور اب ایک بیٹے کا با پ ہے ۔
دوائے اسہال
ہمارے ایک دوست حکیم شبیر عبا سی صاحب ہیں میں نے ان سے اپنی تکلیف کی شکا یت کی کہ میں اکثر اسہال کا شکا ر رہتا ہو ں ۔ انہو ں نے مجھے سفو ف دیا اور ساتھ لکھ کر دیا کہ خود بنا لینا اور ساتھ ہی بتا یا کہ انتڑیو ں کی کمز وری کے لیے بھی یہ لا جوا ب چیز ہے ۔ میں نے اسے استعمال کیا۔ دن میں چھ سے سات مر تبہ اجا بت کر تا تھا ۔ چند دن کے استعما ل کے بعد معمول صبح وشام کا ہو گیا ۔ میری اکیڈمی کے پرنسپل صاحب جن کی عمر تقریباً65 سال ہے، کو جلاب لگ گئے ۔ انگریزی دوائی استعمال کی مگر افا قہ نہ ہوا ۔ انہوں نے اپنی تکلیف کا مجھ سے ذکر کیا۔ میں نے ان کو یہی سفوف استعما ل کرا یا اللہ تعالیٰ نے انہیں شفا دی اور اب وہ گھر میں یہ دوائی مستقل رکھتے ہیں ۔
میرا پو تا محمد جس کا پیٹ پیدا ئش سے ہی خرا ب رہتا تھا اور اکثر اسہال کا شکا ر رہتاتھا، گو جرانوالہ کے دومعروف چائلڈ سپیشلیسٹ سے علا ج کرا یا مگر افا قہ نہ ہوا ۔ گوجرانوالہ کے ایک معروف حکیم صوفی احسان صاحب ہیں ان سے بھی تقریباً دو ما ہ تک علا ج کرا یا مگر افا قہ نہ ہوا۔ میں نے یہی دوا تیا ر کر کے دی اور اس کا استعمال شروع کر دیا۔ تیسرے دن سے افا قہ ہونا شروع ہوگیا اور ا ب وہ دن میں دو مر تبہ پا خانہ کر تا ہے اور مکمل طور پرشفا یا ب ہو چکا ہے ۔ اسہا ل اور انتڑیوں کی کمزوری کے لیے لا جوا ب علا ج ہے ۔
نسخہ ھو الشا فی
انجبا ر ، ہرڑ سیا ہ ، سو نف تمام اجزا ءہم وزن لیکر سفوف تیا ر کر لیں ۔ بڑ وں کے لیے خوراک 5 تا 6 گرام دن میں تین مر تبہ، بچو ں کے لیے حسب عمر 3 سے4 چٹکیا ں۔
اذان کے کرشمات
ماہنا مہ عبقری میں پڑھا کہ روزانہ گاڑی سٹارٹ کرنے سے پہلے صبح گاڑی کے اندر ایک مر تبہ اذان دے دیں ان شاءاللہ حادثات سے محفوظ رہے گی ۔میں نے اس عمل کو آزمایا اور گاڑی حادثات سے محفوظ ہو گئی ۔ ہواکچھ اس طر ح کہ میرے بیٹے کا جون 2006 میں کا ر کا ایکسیڈینٹ ہو گیا اور گاڑی ورکشا پ چلی گئی۔ 4 جنوری 2007 کو ورکشا پ سے وا پس آئی ۔ میں 5 جنوری 2007 کو چھوٹے بھائی کو جو حج سے وا پس آرہے تھے، لا ہو رلینے آیا۔ گاڑی الحمرا چو ک میں اشارہ پر رکی ہوئی تھی ۔ کہ پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے کھڑی گاڑی کو ٹکرما ر دی اور یو ں ہماری گاڑی بے کا ر ہو گئی اور بھائی کودوسری گاڑی پر گو جرانوالہ لے گئے۔اپنی گا ڑ ی دوبارہ گوجرانوالہ لے جا کر ورکشا پ داخل کر دی۔ اب جب گاڑی ٹھیک ہوکر وا پس آئی تومیں اتنا خوفزدہ ہو گیا تھا کہ میں نے بچو ں سے کہا کہ اسے کھڑی کر دو اور مت چلاﺅ بلکہ بیچ ڈا لو ۔
اسی اثنا ءمیں ماہنامہ عبقری میںا ذان کے بارے میں پڑ ھا کہ اگر گاڑی چلانے سے پہلے اس کے اندراذان دے دی جائے تو حادثات سے محفوظ رہتی ہے ۔ میں نے بچو ںکو یہ عمل کرنے کو کہا اور گاڑی چلانے کی اجا زت دے دی ۔الحمد اللہ اس دن سے گاڑی محفوظ ہو گئی ہے اور کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ۔ اللہ تعالیٰ آئندہ بھی محفوظ رکھے اور اللہ تعالیٰ حکیم صاحب کو خیر اور بھلائی باٹنے کی مزید تو فیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔
لا علا ج امرا ض کا علا ج
سور ة الکا فرون ایک ہزار ایک مر تبہ(1001 )مر تبہ بسم اللہ پڑھ کر تیل سرسو ں یا زیتون پر دم کر لیں اور صبح شام یا نماز کے اوقات میں مریض کے دونو ں کا نو ں میں ایک ایک قطرہ ڈالیں۔ پہلے دائیں کا ن میں پھر بائیں کا ن میں ۔
تجر با ت
ہمارے ایک دوست فاروق چو دھری صا حب کو ہیپا ٹائٹس سی ہو ا۔اس کے علا ج کے بعد ٹی بی کے مریض ہو گئے اور نو بت یہا ں تک آئی کہ بائیں پھیپھڑے میں پانی پڑ گیا اور ڈاکٹر نے نا لی لگا کر بوتل لگا دی اور پانی اس بوتل میں جمع ہو تا رہتا تھا ۔ کا فی ما یو سی کا شکا ر تھے اس لیے کہ مر ض بڑھتا گیا جو ں جو ں دوا کی ۔ فاروق چودھری صاحب کو یہ دم کیا تیل استعمال کرایا اب وہ شفا یا ب ہو چکے ہیں ۔ اور بھرپور زندگی گزار رہے ہیں ۔ الحمدللہ ۔
جھنگ کے علا قہ احمد پو ر سیا ل کے ایک شخص کا پِتا پھٹ گیا اور زہر کا اثر پورے جسم میں پھیل گیا ۔اس شخص کو لا ہو ر ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ہمارے ایک دوست یو سف صاحب نے آکر اسے ڈاکٹر کی اجا زت سے یہ دم کیا ہو اتیل استعمال کرایا۔ ڈاکٹر چونکہ وقفہ وقفہ سے اس کا ٹیسٹ کر رہے تھے تو تیل کے استعمال کے بعد وہ حیران ہو ئے کہ زہر تیزی سے کم ہو نا شروع ہو گیا ہے۔ انہو ں نے یو سف کو بلوایا اور دوا کے بارے میں دریا فت کیا اس نے ڈاکٹر کو بتایا کہ میں نے تو یہ تیل مریض کے کا نو ں میں ڈالا ہے ۔ ڈاکٹر نے لیبارٹری سے تیل کا تجزیہ کرایا تو وہ ہائی پو ٹینسی انٹی بائیٹک پا یا گیا ۔ ڈاکٹر وں نے یو سف سے تیل کے اجزا ءپوچھے تو یو سف نے بتایا کہ تیل سرسو ں کا ہے ۔ڈاکٹر ماننے کے لیے تیار نہ تھے۔ بڑی مشکل سے ان کو سمجھا یا گیا کہ یہ دم کیا ہو اتیل ہے اور اللہ تعالیٰ کے کلا م کا اثر ہے ۔ یو سف صاحب لیبا رٹری ٹیسٹ کی اطلا ع دینے خصو صی طور پر ،سپیشل میرے پا س گوجرانوالہ آئے ۔
بسم اللّٰہ کے اثرا ت
کنجو س آدمی بھی کا م کرنے پر مجبور
صدر ایو ب خا ن کے دورحکومت کا وقت تھا کہ پاکستا ن میں قحط پڑ اتھا ۔ گند م کی سخت کمی تھی اور دیگر اجنا س متبا دل کے طور پر استعمال ہورہی تھیں ۔ میرے چچا ہمارے گھر آئے اور گندم یا گندم کے آٹے کے لیے کہا ۔ میں اور امی رحمتہ اللہ علیہ اس وقت گھر میں تھے۔ امی نے بتایا کہ بھائی گندم ہے اور نہ گندم کا آٹا۔ ابا جا ن کے چچازاد اللہ داد خان کے پا س گندم کا فی مقدار میں موجو د تھی مگر وہ سخت کنجو س تھا اور دیتا کسی کو نہیں تھا خصو صاً ہمیں ۔ امی نے اس کا ذکر کیا ۔ چچا جا ن نے مجھے بھیجا کہ اللہ داد خان کے پاس جا ﺅ اور میرا بتاﺅ کہ وہ گند م لینے آئے ہیں اور ساتھ ہی مجھے بتایا کہ مسلسل بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے جا ﺅ ۔ میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتا ہو ا گیا اور چچا کا پیغام پہنچایا تو انہو ں نے کہا کہ جا ﺅ بر تن لے آﺅ اور گندم لے جا ﺅ میں نے گھر جا کر یہ بتایا تو امی بڑی حیران ہو گئی کہ اللہ داد خان نے گندم دے دی تو چچا جان نے بتایا کہ بسم اللہ کا اثر ہے۔
انمول خزانے کی برکا ت
میرے ایک دوست ایک سکول ٹیچر تھے۔ وہ برخواست کر دئیے گئے۔ میں نے انہیں ماہنامہ عبقری پڑھنے کو دیا اور ساتھ ہی حکیم صاحب سے را بطہ کرنے کو کہا انہو ں نے بذریعہ خط آپ سے را بطہ کیا اور آپ نے دو انمول خزانے ان کو ارسا ل کر دئیے ۔ آپ کے بتائے ہو ئے طریقہ پر انہو ں نے عمل کیا ۔ان کی ٹیچر والی نو کری تو بحال نہ ہو سکی البتہ جلد اس سے بہتر نوکری مل گئی۔ آج کل وہ ایک سی این جی کمپنی کے زونل مینیجر ہیں ۔
اسم الہٰی کی بر کا ت
ہمارے کا لج میں ایک نا پسندیدہ ٹیچر تھی لیکن انتظامیہ اس کی دوست تھی ۔ اور اسے نکالنے کو تیا ر نہ تھی تمام سٹاف بہت پریشان تھا میں نے حصن حصین میں ایک عمل پڑھا او ر اس پر عمل کیا ۔ عمل ختم ہونے سے پہلے وہ خود استعفیٰ دے کر چلی گئی ۔ وظیفہ” یَا بَدِیعَ العَجَا ئِبِ بِا لخَیرِ یَا بَدِیعُ “ حصن حصین مطبوعہ تاج کمپنی سے دیکھ لیں۔ علا وہ ازیں اسی کالج کے وائس پرنسپل کو بر خواست کر دیا گیا میںنے پرنسپل کے لیے یہ عمل کیا انتظامیہ کے ذمہ دار ان کو لینے گھر پہنچ گئے ۔
نگاہ مر دِ مو من سے بدل جا تی ہیں تقدیریں
یہ 1986ءکا واقعہ ہے جب ہم تبو ک میں عسکری فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔میں اور چند ساتھی عمرے کے لیے گئے ہم پہلے مدینہ منورہ گئے اور بعد میں مکہ معظمہ جانا تھا مدینہ منورہ چنداور ساتھیو ں سے ملاقات ہوئی جوعمرہ کرکے واپس تبوک جا رہے تھے ۔میں نے ان سا تھیو ں کی ملا قات مولا نا سعید احمد خان رحمتہ اللہ علیہ سے کر وائی ۔ یہ نما ز عصر سے کچھ پہلے کا وقت تھا جونہی ہم پہنچے تو حضرت کے پا س مٹھائی کا ہدیہ آیا ہو اتھا ۔وہ تقسیم کرایا اسی اثنا میں نما ز عصر کی اذان آنا شروع ہوگئی۔ حضرت نے تمام لوگوں کو فرمایا کہ جا ﺅ نماز عصر مسجد نبوی میں جا کر ادا کرو اور نماز مغرب کے بعد یہا ں آکر کھا نا کھانا ۔ نہ وعظ ہوا اور نہ نصیحت۔ اگلے روز وہ ساتھی تبو ک چلے گئے اورہم مکہ معظمہ کے لیے روانہ ہو گئے ۔ ہم جب عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس تبوک پہنچے تو دیکھا کہ مو لا نا سعید احمد خان رحمتہ اللہ علیہ سے ملا قات کرنے والے ایک نوجوان احمد حسن کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے میں نے سوال کیا احمد ڈاڑھی رکھ لی ہے یا رہ گئی ہے ؟ احمدحسن نے بتا یا کہ جس دن آپ نے مولا نا سعید احمد خان رحمتہ اللہ علیہ سے ملاقات کروائی تھی تو مجھے شرم آ رہی تھی کہ میں اس اللہ کے ولی کے سامنے بغیر داڑھی کے کیو ں آگیا ہوں؟ وہیں ارا دہ کیا اور شیو نہیں کی۔ سبحان اللہ۔ اللہ کے ولی کی نظر نے کا م کر دکھا یا ۔
مولا نا سعید احمد خان رحمتہ اللہ علیہ ۔ مخلو ق خدا کے خیر خوا ہ
1987ءکے مو قع کی بات ہے ۔ حج سے قبل میں اپنی فیملی کے ساتھ 40 نما زیں مسجد نبوی میں ادا کرنے کے لیے مدینہ میں مقیم تھا ۔ جب مو قع ملتا مولانا سعید خان رحمتہ اللہ علیہ کی دعائیں لینے پہنچ جا تا ۔ ایک دن حضرت کے پا س بیٹھے تھے کہ ایک شخص آپ سے ملا قات کے لیے آیا ۔ حضرت نے خیرو خیریت دریا فت کرنے کے بعد پو چھا کہ کہا ں مقیم ہو اور کب آئے کہ اس شخص نے کہا کہ آج ہی آئے ہیں اور فلا ںجگہ مقیم ہیں ۔ غالباً یہ شخص انڈیا سے حج کے لیے آیا تھا ۔ حضر ت نے اپنے بیٹے کو بلا یا اور فرمایا کہ اپنی گاڑی پر لے جا ﺅ اور اپنے فلا ں مکان میں اس کو اور اس کی فیملی کو شفٹ کر دو یہ کہا ں اتنا خر چہ برداشت کریں گے ۔ ان کا بیٹا اسی وقت اس شخص کو لیکر چلا گیا او ر شفٹ کر دیا۔ عجیب درد تھا مخلوق خدا کا ۔
حرم نبوی میں فیض حاصل کر نے کا عجیب را ز
میرے ایک دوست کرنل حمید صاحب پچھلے چھ سا ت بر س سے ہر سال رمضان شریف میںعمرہ کے لیے اورپھر حج کے لیے تشریف لے جا تے ہیں ۔فرمانے لگے کہ جب مسجد نبوی میں جا ئیں تو کسی انہو نی سی چیز کی ضد لگا لیں۔ آپ یہ کہہ کر بیٹھ جائیں اور ذکر و اذکا ر میں مشغول ہورہیں کہ میں نے تلاوت کرنی ہے تو تفسیر عثمانی والے قرآن سے کرنی ہے اور انتظار کریں ۔ ایک وقت آئے گا کہ ایک شخص آپ کے پا س تفسیر عثمانی لے کر آجائے گا اور کہے گا کہ لو تفسیر عثمانی اور تلاوت کرو ۔اب آپ اس شخص سے آداب پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سیکھیں اور فیض حاصل کریں ۔ یا کسی ایسی سبزی کے سالن کی ضد لگا لیں جو اس مو سم میں نہیں ہے مثلا ً بھنڈی بازا ر میںنہیں ہے۔ آپ یہ ضد لگا لیں کہ میں نے بھنڈی کے سالن سے کھانا کھا نا ہے ورنہ نہیں، ایک وقت آئے گا کہ کو ئی شخص آپ کو لے جائے گا اور بھنڈی کا سالن دے کر کہے گا کہ کھا نا کھا لو اب اس شخص سے آداب حرم نبوی سیکھیں اور فیض یا ب ہو ں ۔
بغیر الارم لگائے نما ز تہجد کے لیے جا گنا
آج کل نیند سے بیدار ہونے کے لیے گھڑیو ں اور موبائل فون میںالارم لگے ہوئے ہیں لہذا آپ جب بیدار ہو نا چاہیں۔ الارم لگا کر سو جا ئیں گھنٹی بجے گی۔ آپ بیدار ہو جائیں گے لیکن مسئلہ وہا ں پیدا ہوتا ہے جہا ں آپ اور لوگوں کو تکلیف دئیے بغیر بیدار ہو نا چا ہتے ہیں ۔ گھڑی یا مو بائل فون کے الارم سے تو کمرے میں سوئے ہوئے تمام لو گ جا گ جائیں گے ۔ اب ایسی صور ت میں کیا کیا جائے ۔ مجھے ایک حافظ صاحب نے ایک عجیب نسخہ بتا یا آپ جا گ بھی جا ئیں گے اور آپ کے ساتھی بھی ڈسٹرب نہیں ہونگے۔ نسخہ یہ ہے سبحان اللہ 33 مر تبہ الحمد اللہ 33 مر تبہ اور اللہ اکبر 34 مر تبہ ۔ طریقہ جب آپ سونے لگیں تو مندرجہ بالا تعداد کے مطابق پڑھ کر یہ کہیں کہ اے فرشتو جن کی ڈیو ٹی میرے ساتھ لگی ہے مجھے فلا ں وقت پر جگا دینا اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے گا تو مقررہ وقت پر فرشتے آپ کو جگا دیں گے۔
میرا ذاتی آزمو دہ تجربہ ہے ۔ نظر بد کے تجر بات
(1) ایک مر تبہ میری والدہ گائے کا دودھ نکال رہی تھی اور ساتھ ہی ایک مستری دیوار بنا رہا تھا۔ اچھی گائے تھی دودھ بھی ٹھیک ٹھاک دیتی تھی وہ مستری دیکھتا رہا او ر والدہ سے پو چھا کہ یہ گائے کہا ں سے لی ہے۔ والدہ نے بتایا کہ گھرکی ہے یہ صبح کا وقت تھا جب شام کو والدہ دودھ نکالنے لگی تو دودھ کی بجائے تھنو ں سے خون نکلا ۔
(2) ہمارے ایک رشتہ دار راجہ خان تھے۔ بھیڑ بکریو ں کے بیو پاری تھے۔ جب کسی سے سودا نہ بن پڑتا تو نظر بد لگا دیتے تھے اور ان کے جانے کے بعد وہ جانور مر جا تا تھا ۔کئی مر تبہ ایسے ہو ایہا ں تک کہ لو گ ان سے سودا نہیں کر تے تھے بلکہ ان کو دیکھ کر اپنے جا نور چھپا لیتے تھے ۔
(3) میرے دو اور رشتہ دار ہیں ۔ایک فو ت ہو گیا ہے اس کا نام اللہ داد خان تھا دوسرا ابھی زندہ ہے اس کا نام امیر خان ہے ۔یہ دونو ں ضد لگا کر نظر بد لگا تے تھے ۔ ایک دفعہ اللہ داد خان گیا ۔ امیر خان کی بھینس کو نظر بد لگا آیا وہ دوسرے دن مر گئی ۔ جو اباً امیر خان نے اللہ داد خان کی بیل کو نظر بد لگائی وہ مو قع پر مر گیا ۔ جنا ب حکیم صاحب حدیث پا ک کا مفہو م ہے نظر بد اونٹ کو ہانڈی میں اور انسان کو قبرمیں پہنچا دیتی ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 384
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں