ہمارے بڑے بھائی کے ایک ساتھی حج پر گئے تھے ان کے گروپ میں ایک آدمی تھا جس کو شوگر تھی اور شوگر کے باوجود بہت زیادہ صحت مند تھا ‘ میںاس سے ملا۔ اس نے کہاکہ میں صرف یہ نسخہ استعمال کرتا ہوں جس کی وجہ سے میری شوگر کنٹرول رہتی ہے۔ ھوالشافی: بادام 5 عدد‘ خشخاش ایک چمچ‘ چارمغز ایک چمچ‘ الائچی دس عدد‘ سفید مرچ دس عدد۔ ہلکاکوٹ کر ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے دودھ کے ساتھ کھالیں۔(امتیاز حیدر اعوان‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں