Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

بس یہ پڑھنا تھا کہ دبی ہوئی چنگاری بھڑک ہوگئی اور میں لاہور تسبیح خانے چلا آیا

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں شہر کراچی کی مصروف کاروباری زندگی کا آدمی ہوں۔ ہر سال ماہ رمضان میں دل میں ایک خواہش جنم لیتی تھی کہ میں کس طرح اس ماہ مبارک کو پرنور بنالوں لیکن یہ خواہش کاروباری مصروفیت کا پہاڑ دیکھ کر دل ہی دل میں دب کر رہ جاتی۔ شب و روز اسی طرح گزر رہے تھے کہ امن و روحانیت کا پیغام دینے والے ایک رسالے پر نظر پڑی۔ جس کا نام تھا ’’عبقری‘‘ میں نے فوراً خریدا اور لفظ بہ لفظ پڑھ ڈالا۔ اس رسالے میں نامعلوم ایسی کیا تاثیر تھی کہ میں دوبارہ اسی شمارے کو پڑھنے پر مجبور ہوگیا۔ رسالے کے ٹائٹل پر ایک اعلان لگا تھا رمضان المبارک کے مقدس لمحات حضرت حکیم صاحب کے ساتھ گزاریں۔ بس یہ پڑھنا تھا کہ دبی ہوئی چنگاری نےپھر سر اُٹھا یااور میں اپنی تمام مصروفیات کو بالائےطاق رکھ کر لاہور تسبیح خانے چلا آیا۔ پہلے ہی دن یہ احساس ہوگیا کہ کراچی سے لاہور تک کی سفری مشقت رائیگاں نہیں گئی۔ یہاں سنت واعمال کی پابندی کا نظام دیکھ کر روح کو تسکین ملی‘ دل کو قرار آگیا اور اندر سے ایک آواز اٹھی کہ اب اس جنت کو چھوڑ کر کہیں نہیں جانا۔ صبح سحری کے بعد اور رات تراویح کے بعد تسبیح خانے کے روح رواں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی مبار ک ہستی جلوہ افروز ہوئی۔ آپ رمضان المبارک کی سعاعتوں کو قیمتی بنانے کیلئے اعمال کے اہم موتی مقیمین کی نذر کرتے۔یقین جانیے! یہ رمضان میری زندگی کا عظیم رمضان تھا کہ جس میں میں نے اپنے رب کو خوب راضی کیا اور میری زندگی میں ایک نمایاں تبدیلی رونما ہوئی اور جہاں میرے معمولات میں کمی تھی اس کا ازالہ ہوگیا ۔ اب میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں آئندہ ہر رمضان المبارک تسبیح خانے میں ہی گزاروں گا۔ (انشاء اللہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 823 reviews.