Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

 حال دل۔۔۔۔ بہو بیٹا لے گئی                  (جو میں نے دیکھا ‘سنا اور سوچا) ایڈیٹر کے قلم سے

روز سلگتی اور سسکتی داستانوں اور زندہ کہانیوں میں ایک مسئلہ یہ بھی آتا ہے کہ میں نے بڑی چاہت اور بیوگی کی حالت میں اولاد کو پالا۔۔۔ ایک خاتون کہنے لگی سلائی کی مشین چلا چلا کر میرے ہاتھ ٹیڑھے ہوگئے ہیں ‘اولاد مجھ سے محبت کرتی تھی اور فرمانبردار تھی‘ سوچ سمجھ کر ایک لڑکی کا انتخاب کیا۔ جب لڑکی میرے گھر میں آئی تو اس کی ہرپل چاہت یہ تھی یہ شوہر اب میرا ہے‘ ماں کا نہیں۔ جب میرا بیٹا گھرآتا تو اسے عجیب و غریب کہانیاں سناتی۔ بیٹا خاموش ہوجاتا‘ کرتے کرتے میں نے محسوس کیا کہ میرے بیٹے کا رویہ مجھ سے مختلف ہوگیا اس کے اندر عادت‘ محبت‘ پیار اور ماں کی چاہت کا مزاج اور جذبہ ٹھنڈا پڑگیا۔ کچھ عرصے کے بعد بیٹے نے کہا کہ امی میں علیحدہ ہونا چاہتا ہوں۔ مجھے بہت جھٹکا لگا پھر میں نے بیٹے سے کہا بیٹا! اب تو میرا وقت ہے کہ تم مجھے سنبھالو۔۔۔ لیکن اس کے باوجود بھی میں اپنی مزدوری خودکرتی ہوں‘ تمہارے اوپر بوجھ نہیں ہوں‘ تم تومیرا سہارا ہو ‘میں چھبیس سال سے تمہارے بچوں کی معصوم آوازیں اور ان کی شرارتیں ان کی بھاگ دوڑ کے خواب روزانہ دیکھتی ہوں ابھی بچے کی ڈیلیوری ہونے والی ہے تم کہاں جارہے ہو۔۔۔۔؟؟؟ میرے بیٹے نے ایک ناسنی تین چھوٹے بہن بھائیوں کو چھوڑ کر وہ علیحدہ ہوگیا۔ میرا بیٹا میری بہو چھن کر لے گئی۔ اب میں بیٹے کی شکل دیکھنے کو ترستی ہوں۔ روتے روتے اس کا ڈوپٹہ بھیگ گیا۔ لیکن جو کام کی بات اس خاتون نے کہی کہ مجھے خطرہ یہ ہے کہ میری بہو کے ساتھ بھی کہیں اس کی اولاد ایسا نہ کرے۔ میں نے اپنے ماضی کو کھنگالا۔۔۔ میں نے اپنی ساس کے ساتھ ایسا نہیں کیا پھرایسا کیوں ہوا۔۔۔؟؟؟ اور کس لیے ہوا۔۔۔ میں نے قدرت کے فیصلے کو تسلیم کیا۔ لیکن مجھے آنے والی نسلوں پر مکافات عمل ہونے کا ڈر ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ جس طرح میرا بیٹا بہو لے کر چلی گئی ایسے ہی میری بہو کی بہو اس کا بیٹا لے کر نہ چلی جائے۔ اب میرا گھر ویران ہے‘ میری اور اولاد بھی ہے لیکن میری بیوگی کا سہارا تو صرف وہی بڑا بیٹا ہی تھا۔ قارئین! کیا مائیں اس لیے ہوتی ہیں پھرمعاشرے میں حادثات‘ پریشانیاں‘ مسائل اور مشکلات زندگی کی الجھنیں جو بھی ہیں اور جیسی بھی ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جتنے بھی ازالے کیے جائیں سب دھوکہ اور جھوٹ ثابت ہوں گے کیونکہ ان سب چیزوں کا ازالہ ماں کی سسکتی اور سلگتی وہ آہیں ہیں جو عرش کو جاکر ٹکڑا رہی ہیں اور عرش ہل رہا ہے۔ میرے پاس ایسے جوڑے آتے ہیں چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو ساتھ لیے اور جب میں ان کے غم کی کہانیاں سنتا ہوں حیرت انگیز طور پر ایک میرے اندر انوکھا روحانی احساس جاگتا ہے کہ بیٹے کے پیچھے ماں کی آہیں‘ اور بہو کے پیچھے ساس کی بددعائیں ہیں اے کاش! اس بات کو کوئی سمجھ پاتا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 817 reviews.