میری طبیعت میں اکثر جنات غریبوں کے ہاں جانا بہت زیادہ ہوتا ہے مغلیہ دور کے جتنے بھی مقابر ہیں چاہے وہ پاکستان اور ہندوستان کے جس کونے میں ہیں وہاں جنات کا بسیرا بہت زیادہ ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے ان ویرانوں میں امیر جنات بھی رہتے ہیں لیکن غریب جنات بہت زیادہ رہتے ہیں اور میری محبت اور میری محبت کا نشانہ وہی غریب ہیں اور میں ان غریب لوگوں کے ساتھ اپنی محبت اپنا پیار بڑھاتا ہوں اللہ کے فضل سے غریب جنات کے ساتھ میرے ترتیب بنی ہوئی ہے کہ بہت سے غریب جنات کو باقاعدہ میںان کے گھر کا ماہانہ خرچ دیتا ہوں ان کے بچوں کی شادیوں میں ان کی مدد کرتا ہوں انکی گھر کی تکلیفوں میں ان کا ساتھ دیتا ہوں‘ ان کے غموں میں ان کا ساتھ دیتا ہوں ان کی پریشانی میں ان کا ساتھ دیتا ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں