میں نے پوچھا وہ کنکریاں کہاں ہیں…؟؟؟ کہا میں اس کو ہروقت اپنے ساتھ رکھتی ہوں اپنے دامن سے بندھی ہوئی تھیں میں نے وہ کنکریاں ہاتھ میں لیں۔ سونگھیں! سبحان اللہ…! کیا خوشبو تھی… کیا نورانیت تھی… کیا برکت تھی… میں نے خواہش کا اظہار کیا اس میں سے ایک کنکری مجھے مل سکے تو کہنے لگی میں نے آج تک کسی کو نہیں دی لیکن ضرور میں آپ کو دوں گی اور اس میں سے ایک بڑی کنکری اٹھا کر وہ مجھے دے دی۔ وہ اب تک میرے پاس موجود ہے اور اس کنکر کے جو کمالات اور برکات مجھ پر کھلے ہیں وہ میں آپ کو کیسے بیان کروں........؟
واقعہ کربلا تو کتابوںمیں بھی پڑھا لیکن…
پھر ایک تیسرے بابے نے واقعہ کربلا کو بیان کیا اور ایسے انداز سے بیان کیا کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے‘ میں نے کتابوںمیں واقعہ کربلا پڑھا لیکن حیران ہوا… وہ حقائق اور تھے وہ حقائق اور تھے۔ کتابوں کی دنیا اور تھی‘ چشم دید دنیا اور تھی۔ میں یہ باتیں آپ کو بیان نہیں کرسکوں گا کیونکہ اس سے کچھ اختلاف کی راہیں کھلتی ہیں جو کہ میرے مزاج کا حصہ نہیں اور نا ہی میرا موضوع ہے۔ بہرحال میں نے ان غریب لوگوں کی دعوت کو بہت پرلطف انداز میں لیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں