محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون جنات کا پیدائشی دوست میں موتی مسجد کا عمل پڑھا۔ میرے بچوں کا داخلہ نہیں ہورہا تھا جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھی۔ میں نے داخلہ کی نیت سے موتی مسجد میں حاضری دی اور وہاں جاکر موتی مسجد کا عمل کیا اور عمل کے دوران جب میں زارو قطار رونے لگی تو میں نے دیکھا جو میرے ساتھ ایک خاتون بیٹھی تھیں اس نے اپنی زبان میں جو اردو اور پنجابی نہیں تھی اور اس کے دانت نیلے رنگ کے تھے مجھ سے مخاطب ہوئی کہ تمہاری پریشانی دور ہوگی۔ میں ایک لمحہ کیلئے بہت زیادہ ڈر گئی کیونکہ وہ عام نہیں تھی میں نے اور بات کرنا چاہی اس نے اشارے سے کہا کہ اسے میری بات سمجھ نہیں آرہی‘ بس دعا کردی۔ میں اگلے دن جب اپنے بچوں کے ٹیسٹ دلا کر گھر آئی تو فون آگیا کہ آپ کے بچوں کا داخلہ ہوگیا ہے۔ یہ میری بہت بڑی خواہش تھی جو پوری ہوگئی۔ ایک بہن)
کاروبار میں برکت
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہم جیسے عام لوگوں کو موتی مسجد جیسی جگہ سے روشناس کروایا۔ میں نے ماہنامہ عبقری میں موتی مسجد کا پڑھا اور مسلسل تین ہفتے سے میں موتی مسجد میں جارہا ہوں‘ مجھے وہاں اتنا سکون ملتا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کبھی میرا ناغہ نہ ہو۔ میں بہت زیادہ پریشان تھا کاروباری کی وجہ سے پھر میں نے موتی مسجد میں آکر دعائیں کی ۔ آپ یقین کریں اللہ پاک نے بہت برکت دی۔ میری دعا ہے اللہ پاک موتی مسجد میں ہر آنے والے بہن بھائی کی تمام ضرورت اور حاجت پوری کرے اور اس مسجد میں موجود نیک مخلوق جو وہاں ہروقت عبادت کرتی اللہ ان پر بھی رحمت فرمائے۔ (ظہیرعباس‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں