محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں جب عبقری میں جنات کا پیدائشی دوست سے موتی مسجد کا عمل پڑھ کر وہاں گئی تو میں نے وہاں بہت سارے چھوٹے چھوٹے جنات دیکھے ۔ وہ ہر آنے جانے والے کو دیکھ رہے تھے۔ ایک باباجی تھے وہ مسجد کے مینار کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ ایک آدمی جس کا لباس بادشاہ کی طرح کا تھا اور اس کا قد کافی لمبا تھا وہ مسجد کی چھت پر چکر لگا رہا تھا۔ ان جنات میں کسی کے سر پر سینگ تھے اور کسی کے نہیں تھے۔ میں نے ان سے باتیں کرنی شروع کردیں کہ ہمارے پاس کام نہیں ہے‘ انہوں نے سر ہلا کر کہا کام آجائے گا۔ اس کے بعد واقعی کام آنا شروع ہوگیا ہے۔ ان جنات نے ایک مرتبہ مجھ سے مٹھائی مانگی پھر ایک مرتبہ میرے ساتھ میرے گھر بھی آگئے اور گوشت مانگا۔ میں نے پکا کر رکھا وہ کھاگئے۔ گوشت چھوٹا تھا۔
شیش محل کے کے پاس جو مسجد ہے جس کے ساتھ نیچے ایک قبر بھی ہے وہاں بھی کافی جنات رہتے ہیں۔ میری ان سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
موتی مسجد میں جو باباجی ہے وہ ایک مرتبہ میرے گھر پر بھی آئے تھے اور گھر والوں کو پیسے دے کر گئے تھے۔ایک مرتبہ میری ہمسائی کافی پریشان تھی اس کا بھی روزگار کا مسئلہ تھا میں اس کو اپنے ساتھ موتی مسجد لے گئی اور جنات سے جاکر کہاکہ اس کا یہ مسئلہ ہے انہوںنے سر ہلا کر کہا اس کا کام ہوجائے گا اب اس کے گھر میں رزق کی کثرت ہے۔
ہر مسئلہ کا حل
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی بہت زیادہ شکرگزار ہوں کہ اس میں موجود جنات کا پیدائشی دوست میں موجود موتی مسجد کے عمل سے آج میں بالکل ٹھیک ہوں جب سے میں نے عبقری میں موتی مسجد کا عمل پڑھا اور موتی مسجد میں جانا شروع ہوئی تو مجھے بہت سکون ملا ہے اور جو مسئلہ میرے ساتھ وہ اب بالکل ختم ہوچکا ہے کیونکہ اس مسئلے نے میرا بُرا حال کردیا تھا۔ نہ میں کہیں جاسکتی تھی اور گھر والے الگ پریشان تھے‘ میں نے ہر علاج اپنایا پر کہیں حل نہ ملا۔ جب میں نے عبقری میں موتی مسجد کا پڑھا تو میں موتی مسجد میں جانا شروع ہوئی‘ اللہ کے فضل و کرم سے اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ میں عبقری کی بہت شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ سب کی پریشانیاں ختم کریں۔ (ی۔ن‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں