Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹی کے رشتہ کا مسئلہ / کاروبار میں بہتری

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرا عبقری سے تعارف صرف چار ماہ پہلے ہوا۔ اس سے ہمیں بہت زیادہ فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ میری بیٹی کاکہیں بھی رشتہ نہیں ہورہا تھا۔ ہماری خواہش تھی کہ ہماری بیٹی کا رشتہ ہمارے ایک عزیز کے ہاں ہوجائے۔بہت دعائیں مانگی لیکن رشتہ مطلوبہ جگہ ہوتا نظر نہیں آرہا تھا۔ میں رشتہ کی وجہ سے بہت پریشان تھی۔ پھر ایک مرتبہ عبقری میں موتی مسجد کے عمل کا پڑھا۔ میں نے چند روز موتی مسجد میں جاکر نفل پڑھے۔ اللہ تعالیٰ سے بیٹی کیلئے مطلوبہ جگہ پر شتہ کی رو رو کر دعا مانگی اور الحمدللہ میری دعا قبول ہوئی اور ہماری جہاں پر خواہش تھی وہاں رشتہ ہوگیا۔ میری تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ اب میں اکثر موتی مسجد میں جاکر اعمال کرتی ہوں اور واقعی مجھے یقین ہوگیا کہ یہاں کوئی بات ضرور ہے کہ اتنی جلدی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ (ا۔ر)

کاروبار میں بہتری

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے شوہر کے کاروبار کی وجہ سے بہت پریشان تھی‘ میرے شوہر کا کاروبار دن بدن بالکل ہی ختم ہوتاجارہا تھا جس کی وجہ سے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا معمول کی بات تھی۔ہمارے اس لڑائی جھگڑے سے ہمسائے تک پریشان رہتے۔ پھر ایک دن میری ہمسائی نے مجھے عبقری رسالہ دیا اور اس میں موجود موتی مسجد کے عمل کا بتایا۔میں اس کا ذکر اپنے شوہر سے کیا ۔ پھر میں اپنے شوہر کے ساتھ موتی مسجد گئی اوروہاں جاکر موتی مسجد کا خاص نوافل والا عمل کیا اور اس کے بعد رو رو کردعا کی۔ کچھ ہی عرصے کے بعد ہمارے معاشی حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے اور گھر میں بھی مکمل سکون ہوگیا اور اللہ نے رزق میں اتنی برکت دی ہے کہ میں اپنے دو بچوں کی شادیاں بھی کرچکی ہوں۔ میں بہت زیادہ خوش ہوں اور اللہ تعالیٰ میری اس ہمسائی کا بھلا کرے جس نے مجھے عبقری رسالہ دیا۔ میں ان کیلئے ساری عمر دعائیں کرتی رہوں گی۔  

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 784 reviews.