محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے موتی مسجد کا عمل پڑھ کر وہاں گئی اور بتائے گئے طریقے سے نوافل ادا کیے۔ موتی مسجد میں جانے کی وجہ سے اللہ نے میرے بہت سے مسائل حل کیے ہیں‘ میرے بچے تعلیم کی طرف رجوع کرنے لگے ہیں‘ کاروبار میں مالک کریم نےبرکت عطا فرمائی ہے‘ دو سال سے بیٹا بیمار تھا اس نے اب پڑھنا شروع کردیا ہے اور میٹرک کے امتحان بھی دئیے ہیں‘ روحانی مسائل تیزی سے حل ہوئے ہیں‘ مالک کریم آپ کو اور آپ کے تمام ساتھیوں‘ علامہ لاہوتی صاحب اور مسجد کے نیک جنات کو جزائے خیر دے۔ (ایک والدہ)
معذور کر دینے کی دھمکی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کیلئے اللہ پاک سے دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت آپ کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے اور آپ کی صحت میں‘ عمر میں اللہ پاک برکت دے۔ آمین۔ صورت حال کچھ یوں ہے کہ ہم 2009ء سے عبقری کا مطالعہ کررہے ہیںوالدہ صاحبہ کو شوگر ہے‘ ہم نے افحسبتم اور اذان والا عمل شروع کیا صبح وشام جو سات مرتبہ پڑھ کر سب گھر والے ان کو دم کرتے رہے ایک ماہ بعد جنات نے گڑ بڑ کر نی شروع کردی اور طرح طرح کی پریشانی شروع ہوگئی ایک چھوٹی بہن کے اوپر جنات ظاہر ہوئے وہ ایک جننی ہے جو کہہ رہی تھی کہ یہ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دو ورنہ میں اس کو فالج کرکے معذور کردوں گی۔ ہم نے وظیفہ پڑھنا نہ چھوڑا بلکہ اور تیز کردیا‘ پانچ ٹائم پڑھنا شروع کردیا‘ انہوں نے مزید تکلیف دی تو ہم نے صبح کی نماز کے بعد 300 مرتبہ افحسبتم اور اذان پڑھنی شروع کردی اور جب وہ ظاہر ہوتے تو ہم یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیتے جب سے ہم نے تین سو مرتبہ پڑھنا شروع کیا اور پانی پردم کرکے گھر کے چاروں کونوں میں چھینٹے مارنے شروع کردئیے اور والدہ صاحبہ نے ہر نماز کے بعد 200 مرتبہ یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کیا اس دن کے بعد مکمل خاموشی ہے اب سمجھ نہیں آتی کہ صفائی ہوگئی کہ نہیں 12 دن ہوگئے ہیں خاموشی ہے۔ حکیم صاحب جب بھی جنات ظاہر ہوتے ہیں تو ہم یَاقَہَّارُ پڑھتے ہیں تو وہ فوراً بھاگ جاتے ہیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں