Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہیپاٹا ئٹس سے شفاء / موتی مسجد میں نوافل کی برکت

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

ہم سب گھروالے شاہی قلعہ گھومنے گئے۔ میری بھتیجی بھی میرے ساتھ تھی وہاں سے ہم موتی مسجد چلے گئے ۔میں نے اپنی بھتیجی کو بتایاکہ اس مسجد میںجو دعا مانگی جائے وہ ضرور قبول ہوتی ہے ۔اس کے والدیعنی میرے بھائی کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی ان کو بیپاٹائٹس کا مرض تھا۔ میری بھتیجی نے اپنے والد صاحب کیلئے رو رو کر اللہ پاک سے شفامانگی ۔خیر ہم لوگ وہاں سے واپس آگئے، میرے بھائی ہسپتال میں ایڈمٹ تھے اور سخت اذیت میں تھے ۔میری بھتیجی نے ایک رات خواب میں دیکھا کہ ایک بابا جی اس کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں موتی مسجد سے پیدل آیا ہوں جس کی وجہ سے میرے پاؤں بھی سوج گئے ہیںتم نےموتی مسجد میں اپنے والد صاحب کی شفا کیلئے دعا مانگی تھی تمہیں خوشخبری ہو کہ اللہ پاک نے تمہارے والد صاحب کو شفا دے دی ہے۔دوسرے دن اس کے والدصاحب کی ہسپتال سے چھٹی ہوگئی ۔ (ناصر محمود،لاہور)
موتی مسجد میں نوافل کی برکت
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے ماہنامہ عبقری میں موتی مسجد میں نوافل والا عمل پڑھا۔ ہم موتی مسجد میں کچھ عرصہ پہلے گئے ‘ وہاں میرے بیٹے نے اپنے ایڈمیشن کیلئے دعا کی تو وہ فوری قبول ہوئی ہے اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہماری والدہ کی طبیعت جو کہ پہلے بہت زیادہ خراب رہتی تھی موتی مسجد میں جاکر نوافل ادا کرنے کی برکت سے اب انہیں آہستہ آہستہ آرام آرہا ہے۔ موتی مسجد میں ایک بار جانے کے بعد بار بار دل کرتا ہے کہ وہاں جاؤں۔(ج۔ر)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 782 reviews.